🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. وَلَا تُقَامُ الْحُدُودُ فِي الْمَسَاجِدِ
مساجد میں حدیں قائم نہیں کی جائیں گی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8302
وأخبرنا أبو جعفر بن دُحَيم، حدثنا أحمد بن حازم، حدثنا عاصم بن يوسف اليَربُوعي، حدثنا عبثر بن القاسم، حدثنا حُصَين، عن هِلال بن يِسَاف، قال: كُنَّا نزولًا في دار سُوَيد بن مُقرِّن ومعنا شيخ حَديدٌ جاهلٌ، فلا أدري ما قالت وَليدةُ سُوَيد فلَطَمَها، فغضب من ذلك غضبًا ما غَضِبَ مثلَه قَطُّ، قال: عَجَزَ عليك إِلَّا حُرُّ وجهِها؟ لقد رأيتُني سابعَ سبعةٍ من بني مُقرِّن ما لنا إلَّا خادمٌ واحدٌ، فَلَطَمَها أصغرُنا، فأمرَنا رسولُ الله ﷺ أن نُعتِقَها (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8103 - صحيح
ہلال بن یساف فرماتے ہیں: ہم سوید بن مقرن کے گھر میں موجود تھے، ہمارے ساتھ ایک گرم مزاج جاہل بوڑھا بھی تھا، سوید کی لونڈی نے اس بوڑھے کو کچھ کہا تو اس نے لونڈی کو تھپڑ مار دیا، سوید اس پر بہت سخت ناراض ہوئے، وہ اس سے پہلے کبھی کسی پر اتنے ناراض نہیں ہوئے تھے، انہوں نے فرمایا: تمہیں مارنے کے لئے اس کے چہرے کے علاوہ کوئی جگہ نہیں ملی؟ بنی مقرن میں، میں ساتواں شخص تھا (یعنی ہم سات بھائی تھے)، ہمارے پاس صرف ایک خادم تھا۔ اس کو ہمارے سب سے چھوٹے نے تھپڑ مار دیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم اس کو آزاد کر دیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8302]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8303
أخبرنا أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا عُبيد بن شَريك، حدثنا أبو الجُماهِر محمد بن عثمان، حدثنا سعيد بن بَشِير، حدثنا عمرو بن دينار، عن طاووس، عن ابن عبّاس قال: قال رسول الله ﷺ:"لا يُقاد والدٌ بولدِه، ولا تُقامُ الحدودَ في المساجد" (1)
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8104 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اولاد کو اس کے باپ سے قصاص نہیں دلوایا جائے گا اور حدود مسجد میں قائم نہیں کی جائیں گی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8303]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں