🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

17. التَّلْبِينَةُ تَغْسِلُ الْبَطْنَ
تلبینہ (جو کا دلیہ) پیٹ کو صاف کر دیتا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8448
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب وعلي بن عبد الله العطار ببغداد، قالا: حَدَّثَنَا العباس بن محمد الدوري، حَدَّثَنَا يونس بن محمد المُؤدِّب، حَدَّثَنَا فُليح بن سليمان، عن أيوب بن عبد الرحمن بن عبد الله بن أبي صَعْصَعة، عن يعقوب بن أبي يعقوب، عن أُمِّ المُنذر العدوية قالت: دخل علي رسول الله ﷺ ومعه عليٌّ وهو ناقِهٌ، قالت: ولنا دوالي معلَّقة، قالت: فقام رسول الله ﷺ فأكل، وقام علي فأكل، فقال النَّبِيّ ﷺ:"مهلًا يا عليُّ، فإنك ناقِهٌ" قالت: فجلس علي وأكل منها النَّبِيّ ﷺ، ثم صنعتُ لهم سلقًا وشعيرًا، فقال النَّبِيّ ﷺ:"من هذا أَصِبِ الآنَ يا علي" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8244 - صحيح
ام منذر عدویہ بیان کرتی ہیں کہ میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ کے ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی تھے، سیدنا علی (بیماری کی وجہ سے) بہت کمزور ہو چکے تھے، آپ فرماتی ہیں: ہمارے ڈول لٹکے ہوئے تھے۔ آپ فرماتی ہیں: حضور صلی اللہ علیہ وسلم اٹھ کر کھڑے ہوئے، اور (ان میں سے کچھ) کھا لیا، پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ بھی ان میں سے کھانے کے ارادے سے اٹھ کر کھڑے ہونے لگے تو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تم اس کو رہنے دو، کیونکہ تم ابھی کمزور ہو۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے، پھر میں نے ان کے لیے چقندر اور جو کا کھانا تیار کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! اس میں سے کھا لو۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8448]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں