🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

16. الْبَرْنِيُّ خَيْرُ تُمُورِكُمْ لَا دَاءَ فِيهِ
برنی تمہاری بہترین کھجور ہے، اس میں کوئی بیماری نہیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8446
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الشَّيباني، حَدَّثَنَا يحيى بن محمد ابن يحيى الذُّهْلي، حَدَّثَنَا مُسدَّد، حَدَّثَنَا يحيى بن سعيد، حَدَّثَنَا المُشمَعِلُ، حدثني عمرو بن سُليم (1) المُزَني، قال: سمعت رافعَ بن عَمرو المُزَني يقول: سمعت رسول الله ﷺ وأنا وَصِيفٌ يقول:"الشَّجرةُ العَجْوةُ (2) من الجنّة" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
سیدنا رافع بن عمرو المزنی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں غلام تھا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ شجرہ اور عجوہ کھجور جنتی ہیں ۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8446]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8447
حَدَّثَنَا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا الحسين بن محمد بن زياد، حَدَّثَنَا محمد بن إسماعيل الجُعْفيّ، حَدَّثَنَا قيس بن حفص الدَّارمي، حَدَّثَنَا طالب بن حُجَيْر، حدثني هُود (4) بن عبد الله، عن جدِه مَزِيدةَ قال: لما قَدِمْنا على النَّبِيّ ﷺ أَخرجوا إلى النَّبِيّ ﷺ تمرًا من تَمَراتِهم، فجعلوا يأكلونه، فسمَّى تلك التمراتِ بأسمائِهم، فقالوا: ما نحن بأعلمَ يا رسول الله بأسمائِها (5) منك، ثم قال لرجُلٍ:"أطْعِمْنا من بقيّة المقربين (6) "فقال النَّبِيّ ﷺ:"هذا البَرْني، وهو خيرُ تُمُورِكم، هو دواءٌ لا داءَ فيه" (7) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8243 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا مزیدہ فرماتے ہیں: جب ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گئے تو لوگوں نے اپنی کھجوروں میں کچھ کھجوریں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہدیہ پیش کیں، یہ لوگ وہاں کھجوریں کھانے لگ گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو کھجوروں کے نام بھی بتائے۔ انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم آپ سے زیادہ ان کھجوروں کے نام نہیں جانتے ہیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے کہا: اس نے ہمیں مقربین کی بچی ہوئی کھجوریں کھلائی ہیں۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کھجور برنی ہے، اور یہ کھجور تمہارے ہاں بہت اچھی ہے۔ اور یہ اس بیماری سے بھی شفاء دیتی ہے جس کا کوئی علاج نہ ہو۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8447]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں