🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

29. ضَرَرُ الْجُلُوسِ فِي الشَّمْسِ
دھوپ میں بیٹھنے کے نقصان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8468
أخبرنا أبو العباس القاسم بن القاسم السَّيّاري بمَرْو، أخبرنا أبو الموجِّه، أخبرنا عَبْدانُ، أخبرنا عبد الله، أخبرني عبد الحميد بن صَيْفيّ بن عبد الله بن صُهيب، عن أبيه، عن جدِّه، أنَّ صُهيبًا قال: قَدِمتُ على النَّبِيّ ﷺ وبين يديه تمرٌ وخبزٌ، فقال:"ادنُهْ فكُلْ" فأخذتُ آكلُ من التمر، فقال:"تأكلُ تمرًا وبك رَمَدٌ؟!" فقلت: يا رسول الله، إني أمضَعُ من الناحية الأُخرى، فتبسَّم النَّبِيُّ ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8263 - صحيح
سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، آپ کے سامنے روٹی اور کھجور رکھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ، کھاؤ، میں کھجوریں کھانے لگ گیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیری آنکھیں آئی ہوئی ہیں اور تم کھجوریں کھا رہے ہو؟ میں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں دوسری جانب سے چبا رہا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ سن کر مسکرا دیے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8468]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں