🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

73. تَخْرُجُ الدَّابَّةُ وَمَعَهَا عَصَى مُوسَى، وَخَاتَمُ سُلَيْمَانَ
دابۃ الارض کا خروج ہوگا جس کے پاس سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا عصا اور سیدنا سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی ہوگی
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8703
حدثنا أبو إسحاق إبراهيم بن محمد بن يحيى، حدثنا عبد الرحمن بن أبي حاتم، حدثنا أبو سعيد الأشجُّ، حدثنا أبو أسامة، عن إدريس بن يزيد الأَوْدي، عن عطيَّة، عن ابن عُمر، في قوله ﷿: ﴿وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ﴾ [النمل: 82] ، قال: إذا لم يَأمُروا بالمعروف، ولم يَنهَوْا عن المنكَر (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8493 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ کے ارشاد وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ (النمل: 82) اور جب بات ان پر آ پڑے گی ہم زمین سے ان کے لئے ایک چوپایہ نکالیں گے جو لوگوں سے کلام کرے گا، اس لئے کہ لوگ ہماری آیتوں پر ایمان نہ لاتے تھے () میں جو واقعہ بیان کیا گیا ہے اس وقت ہو گا جب لوگ بھلائی کا حکم نہیں کریں گے اور برائی سے منع نہیں کریں گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8703]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8704
أخبرنا أبو بكر الشافعي، حدثنا محمد بن مَسلَمة الواسطي، حدثنا يزيد بن هارون، أخبرنا حمَّاد، عن (2) عليِّ بن زيد، عن أَوس بن خالد، عن أبي هريرة، عن النبي ﷺ قال:"تخرجُ الدابةُ ومعها عصا موسى وخاتَمُ سليمان، فتَجلُو وجهَ المؤمن بالعصا، وتَخطِمُ أنفَ الكافر بالخاتَم، حتى إنَّ أهل الخِوَانِ يجتمعون، فيقول هذا: يا مؤمنُ، وهذا: يا كافرُ" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8494 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دابہ نکلے گا، اس کے پاس سیدنا موسیٰ علیہ السلام کا عصا ہو گا، سلیمان علیہ السلام کی انگوٹھی ہو گی، وہ مومن کے چہرے کو عصا کے ساتھ چمکا دے گا، اور انگوٹھی کے ساتھ کافر کی ناک پر زخم لگائے گا حتی کہ کچھ لوگ دسترخوان پر جمع ہوں گے تو کچھ اس کو یا مومن کہہ کر پکاریں گے اور کچھ اس کو یا کافر کہہ کر پکاریں گے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8704]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں