المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
134. مَثَلُ الْفِتْنَةِ ذَكَرَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
فتنے کی مثال جس کا تذکرہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فرمایا
حدیث نمبر: 8864
حدثنا أبو بكر أحمد بن سلمان بن الحسن الفقيه ببغداد، حدثنا أحمد بن حيَّان بن مُلاعِب، حدثنا علي بن عاصم، حدثنا الجُرَيري، عن أبي نَضْرة قال: حدَّث عثمانُ بن عفان مَثَلًا للفتنة، فقال: إنما مثلُ الفتنةِ مثلُ رَهْطٍ ثلاثةٍ اصطَحَبوا (2) في سفرٍ، فساروا ليلًا، فاجتمعوا إلى مَفرِقِ ثلاثةٍ، فقال أحدهم: يَمْنةً، فأخذ يمنةً فضَلَّ الطريق، وقال الآخر: يَسْرةً، فأخذ يسرةً فضلَّ الطريق، وقال الثالث: الليلَ، أَلزَمُ مكاني حتى أُصبِحَ فآخُذَ الطريقَ (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8651 - علي بن عاصم واه
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8651 - علي بن عاصم واه
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے فتنوں کی مثال دیتے ہوئے فرمایا: فتنہ کی مثال تین آدمیوں کی طرح ہے، جنہوں نے سفر شروع کیا، سفر کے دوران رات ہو گئی اور رات کے اندھیرے میں یہ تینوں ایک ایسی جگہ پہنچے جہاں سے تین جانب راستہ نکلتا تھا، ان میں سے ایک نے کہا: ہمیں دائیں جانب جانا چاہئے، وہ دائیں جانب چل پڑا اور بھٹک گیا، دوسرے نے کہا: ہمیں بائیں جانب جانا چاہئے، وہ بائیں جانب چلا تو وہ بھی بھٹک گیا، تیسرے نے کہا: میں یہیں کھڑا رہتا ہوں اور صبح ہونے کا انتظار کرتا ہوں، یہ کھڑا رہا اور جب صبح ہوئی تو اس کو درست راستہ مل گیا۔ ٭٭ ابوالعالیہ کہتے ہیں: ہم یہ حدیث بیان کیا کرتے تھے کہ لوگوں پر ایک زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ پورے گھر والوں میں سے بہتر وہ ہو گا جو حق کو اپنے بہت قریب دیکھے گا اور فتنوں سے کنارہ کشی اختیار کرے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8864]
حدیث نمبر: 8864M
قال علي بن عاصم: وحدثني عوفٌ، عن أبي المِنْهال، عن أبي العاليَةِ قال: كنا نُحدَّثُ أنه سيأتي على الناس زمانٌ، خيرُ أهلِه من يرى الحقَّ قريبًا فيجانبُ الفتنَ (4) .
8864 م - ابو العالیہ بیان کرتے ہیں کہ: ہمیں یہ حدیث سنائی جاتی تھی کہ لوگوں پر عنقریب ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں سب سے بہتر وہ شخص ہوگا جو حق کو (اپنے سے) قریب دیکھے گا اور فتنوں سے کنارہ کشی اختیار کرے گا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْفِتَنِ وَالْمَلَاحِمِ/حدیث: 8864M]