🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

58. بَابُ التَّشْدِيدِ عَلَى مَنْ لَمْ يَحْضُرْ صَلَاةَ الْعِشَاءِ جَمَاعَةً
عشاء کی نماز باجماعت میں حاضر نہ ہونے والوں پر سختی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 274
أَخْبَرَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَيُحْطَبَ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُؤَذَّنَ بِهَا، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيَؤُمَّ النَّاسَ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَظْمًا سَمِينًا أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ لَشَهِدَ الْعِشَاءَ"  .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے: میں نے ارادہ کیا کہ میں لکڑیاں جمع کرنے کا حکم کروں، پھر نماز کے لیے اذان کا حکم دوں اور اذان کہی جائے، پھر کسی کو لوگوں کو نماز پڑھانے کے لیے کہوں، پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں (جو نماز میں شریک نہیں ہوتے) اور ان کے گھروں کو ان پر آگ لگا دوں۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، ان میں سے کسی کو اگر یہ علم ہو جائے کہ اسے گوشت سے پر موٹی ہڈی یا دو اچھے پائے مل جائیں گے، تو نمازِ عشاء میں لپک کر آ جائے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 274]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری: الأذان، باب وجوب صلاۃ الجماعۃ: 644 . ومسلم، المساجد، باب فضل صلاۃ الجماعۃ و بیان التشدید فی التخلف عنہا: 651.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 275
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"بَيْنَنَا وَبَيْنَ الْمُنَافِقِينَ شُهُودُ الْعِشَاءِ وَالصُّبْحِ لَا يَسْتَطِيعُونَهُمَا"  أَوْ نَحْوَ هَذَا.
عبدالرحمن بن حرملہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہمارے اور منافقوں کے درمیان فرق عشاء اور صبح کی نماز میں باجماعت حاضر ہونے کا ہے۔ (کیونکہ) وہ ان دونوں (میں حاضر ہونے) کی استطاعت نہیں رکھتے۔“ [مسند امام شافعی/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 275]
تخریج الحدیث: «اسنادہ ضعیف لاعضالہ، اخرجہ البیہقی فی المعرفة السنن والآثار: 1427، ومالک فی الموطأ، الصلاة، باب ماجاء فی العتمة والصبح.»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں