مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
58. بَابُ التَّشْدِيدِ عَلَى مَنْ لَمْ يَحْضُرْ صَلَاةَ الْعِشَاءِ جَمَاعَةً
عشاء کی نماز باجماعت میں حاضر نہ ہونے والوں پر سختی کا بیان
حدیث نمبر: 274
أَخْبَرَنَا الْأَصَمُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الرَّبِيعُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:"وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَقَدْ هَمَمْتُ أَنْ آمُرَ بِحَطَبٍ فَيُحْطَبَ، ثُمَّ آمُرَ بِالصَّلَاةِ فَيُؤَذَّنَ بِهَا، ثُمَّ آمُرَ رَجُلًا فَيَؤُمَّ النَّاسَ، ثُمَّ أُخَالِفَ إِلَى رِجَالٍ فَأُحَرِّقَ عَلَيْهِمْ بُيُوتَهُمْ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ يَعْلَمُ أَحَدُهُمْ أَنَّهُ يَجِدُ عَظْمًا سَمِينًا أَوْ مِرْمَاتَيْنِ حَسَنَتَيْنِ لَشَهِدَ الْعِشَاءَ" .
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے: میں نے ارادہ کیا کہ میں لکڑیاں جمع کرنے کا حکم کروں، پھر نماز کے لیے اذان کا حکم دوں اور اذان کہی جائے، پھر کسی کو لوگوں کو نماز پڑھانے کے لیے کہوں، پھر میں ان لوگوں کی طرف جاؤں (جو نماز میں شریک نہیں ہوتے) اور ان کے گھروں کو ان پر آگ لگا دوں۔ قسم اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، ان میں سے کسی کو اگر یہ علم ہو جائے کہ اسے گوشت سے پر موٹی ہڈی یا دو اچھے پائے مل جائیں گے، تو نمازِ عشاء میں لپک کر آ جائے۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب الصلاة /حدیث: 274]
تخریج الحدیث: «أخرجہ البخاری: الأذان، باب وجوب صلاۃ الجماعۃ: 644 . ومسلم، المساجد، باب فضل صلاۃ الجماعۃ و بیان التشدید فی التخلف عنہا: 651.»
Musnad Shafi Hadith 274 in Urdu