الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
223. (بَابُ النَّهْيِ عَنْ شِرَاءِ مَا تَصَدَّقَ بِهِ)
(اپنا صدقہ واپس خریدنے کی ممانعت)
حدیث نمبر: 370
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ أَبْصَرَ فَرَسًا يُبَاعُ فِي السُّوقِ وَكَانَ تَصَدَّقَ بِهَا فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَشْتَرِيهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا تَشْتَرِهِ وَلا شَيْئًا مِنْ نِتَاجِهِ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بازار میں ایک گھوڑا برائے فروخت دیکھا جو انہوں نے ہی صدقہ کیا تھا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ کیا میں اُسے خرید سکتا ہوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو نہ اور آگے اس کی کوئی چیز بھی نہ خریدنا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ/حدیث: 370]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الجہاد والسیر، باب الجعائل والحملان فی السبیل، رقم: 1490,2970، صحیح مسلم، الہبات، باب کراہۃ شراء الانسان ما تصدق بد ممن تصدق علیہ، رقم: 1620»
حدیث نمبر: 371
عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، حَمَلَ عَلَى فَرَسِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَوَجَدَهُ يُبَاعُ فَأَرَادَ أَنْ يَبْتَاعَهُ، فَسَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِكَ، فَقَالَ:" لا تَبْتَعْهُ وَلا تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے ایک سواری جہاد کے لیے مہیا کی تھی تو بعد میں دیکھا فروخت ہو رہی ہے خریدنے کا ارادہ فرمایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے نہ خریدو اور اپنا صدقہ مت واپس لو۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ/حدیث: 371]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الجہاد، باب الجعائل والحملان فی السبیل، رقم: 2971، صحیح مسلم، الہبات، باب کراہۃ شراء الانسان .... الخ، رقم: 1621. سنن ابن ماجہ رقم الحدیث: 1827، وقال:الالبانی حسن.»
حدیث نمبر: 372
عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: حَمَلْتُ عَلَى فَرَسٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَأَضَاعَهُ الَّذِي كَانَ عِنْدَهُ فَأَرَدْتُ أَنْ أَبْتَاعَهَ مِنْهُ وَظَنَنْتُ أَنَّهُ بَاعَهُ بِرُخْصٍ فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لا تَبْتَعْهُ وَإِنْ أَعْطَاكَ بِدِرْهَمٍ وَاحِدٍ وَلا تَعُدْ فِي صَدَقَتِكَ فَإِنَّ الْعَائِدَ فِي صَدَقَتِهِ كَالْكَلْبِ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے جہاد کے لیے گھوڑا مہیا کیا تو جس کے پاس تھا اس نے اسے ضائع کر دیا میں نے ارادہ کیا اس سے خرید لوں میرا خیال تھا (چونکہ گھوڑا کمزور ہو گیا ہے) کہ سستا فروخت کر دے گا تو اس سے متعلق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر ایک درہم کا دے پھر بھی مت خرید و اپنے صدقے کو واپس مت لو، صدقہ دے کر واپس لینے والا اُس کتے کی طرح ہے جو الٹی کر کے چاٹ لیتا ہے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ/حدیث: 372]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الزکاۃ، باب ہل یشتری صدقتہ، رقم: 1490، صحیح مسلم، الہبات باب کراہۃ شراء الانسان ...... الخ، رقم: 1620»
حدیث نمبر: 373
أَنْبَأَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ الثَّقَفِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ: أَخْبَرَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ عُمَرَ تَصَدَّقَ بِفَرَسٍ لَهُ فِي زَمَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ وَجَدَهُ يُبَاعُ فَذَكَرَ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" لا تَشْتَرِهِ وَلا تَقْرَبَنَّهُ".
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عہد رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک گھوڑا صدقہ کیا اور اُسے (بعد میں) برائے فروخت پایا تو اس بات کا ذکر انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے مت خریدنا اور اس کے قریب تک نہ جانا۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ مَا جَاءَ فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ/حدیث: 373]
تخریج الحدیث: «صحیح بخاری، الوصایا، باب وقف الدواب والکراع والعروض والصامت، رقم: 2775»