السنن المأثورة - الإمام الشافعي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
271. (بَابُ حُكْمِ الْأُضْحِيَّةِ الْمَعِيبَةِ)
(قربانی کے معذور جانور کا حکم)
حدیث نمبر: 422
عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو التَّيَّاحِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ بِثَمَانِ عَشْرَةَ بَدَنَةً مَعَ رَجُلٍ فَأَمَرَهُ فِيهَا بِأَمْرِهِ، فَانْطَلَقَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهِ، فَقَالَ: أَرَأَيْتَ إِنْ أُزْحِفَ عَلَيْنَا مِنْهَا شَيْءٌ؟ قَالَ:" فَانْحَرْهَا ثُمَّ اصْبُغْ نَعْلَهَا فِي دَمِهَا ثُمَّ اجْعَلْهَا عَلَى صَفْحَتِهَا وَلا تَأْكُلْ مِنْهَا أَنْتَ وَلا أَحَدٌ مِنْ أَهْلِ رُفْقَتِكَ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کے ساتھ قربانی کے اٹھارہ جانور بھیجے تو کچھ احکام اس بارے صادر فرمائے وہ آدمی چلا پھر واپس آیا تو کہنے لگا کہ کیا حکم ہے اگر کوئی پاؤں گھسیٹنے لگے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو ذبح کر دو، اس کے (گلے میں ڈالے گئے) جوتے کو خون سے مل کر (بطور نشانی) اس کے پہلو میں رکھ دینا تو اور تیرے ساتھیوں میں سے کوئی نہ کھائے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/بَابُ عِمَارَةِ الْأَرَضِينَ/حدیث: 422]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم، الحج، باب ما يفعل بالهدى اذا عطب في الطريق، رقم: 1325»