سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
44. باب اتِّبَاعِ النِّسَاءِ الْجَنَائِزَ
باب: عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانا۔
حدیث نمبر: 3167
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ:" نُهِينَا أَنْ نَتَّبِعَ الْجَنَائِزَ، وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا".
ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں ”ہمیں جنازہ کے پیچھے پیچھے جانے سے روکا گیا ہے لیکن (روکنے میں) ہم پر سختی نہیں برتی گئی“۔ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 3167]
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”ہم عورتوں کو جنازے کے ساتھ جانے سے منع کیا گیا ہے، مگر ہم پر سختی نہیں کی گئی۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب الْجَنَائِزِ/حدیث: 3167]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 18122)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الجنائز 29 (1278)، صحیح مسلم/الجنائز 11 (938)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 50 (1577)، مسند احمد (6/408) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (313) صحيح مسلم (938 بعد ح 1491)