سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
21. باب فِي السَّوَادِ
باب: کالے رنگ کا بیان۔
حدیث نمبر: 4074
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ:" صَنَعْتُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَةً سَوْدَاءَ فَلَبِسَهَا فَلَمَّا عَرَقَ فِيهَا وَجَدَ رِيحَ الصُّوفِ، فَقَذَفَهَا، قَالَ: وَأَحْسِبُهُ، قَالَ: وَكَانَ تُعْجِبُهُ الرِّيحُ الطَّيِّبَةُ".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک سیاہ چادر رنگی تو آپ نے اس کو پہنا پھر جب اس میں پسینہ لگا اور اون کی بو محسوس کی تو اس کو اتار دیا، آپ کو خوشبو پسند تھی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4074]
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ”میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ایک چادر کو سیاہ رنگ سے رنگ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پہنا، مگر جب اس میں پسینہ آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں اون کی بساند محسوس کی تو اسے اتار پھینکا۔“ راوی نے کہا کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عمدہ خوشبو ہی پسند آتی تھی۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4074]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 17665)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/132، 144، 219، 249) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 145
إسناده ضعيف
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 145