سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
20. باب فِي الرُّخْصَةِ فِي ذَلِكَ
باب: لال رنگ کا استعمال جائز ہے۔
حدیث نمبر: 4072
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنِ الْبَرَاءِ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهُ شَعْرٌ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ وَرَأَيْتُهُ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ لَمْ أَرَ شَيْئًا قَطُّ أَحْسَنَ مِنْهُ".
براء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے دونوں کانوں کی لو تک پہنچتے تھے، میں نے آپ کو ایک سرخ جوڑے میں دیکھا اس سے زیادہ خوبصورت میں نے کوئی چیز کبھی نہیں دیکھی۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4072]
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کانوں کی لوؤں تک آتے تھے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سرخ رنگ کا جوڑا پہنے ہوئے تھے، اس سے زیادہ خوبصورت منظر میں نے کبھی نہیں دیکھا۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4072]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/المناقب 23 (3551)، اللباس 35 (5848)، 68 (5901)، صحیح مسلم/الفضائل 25 (2337)، سنن الترمذی/اللباس 4 (1724)، الأدب 47 (2811)، المناقب 8 (3635)، الشمائل 1 (62)، 3 (64)، سنن النسائی/الزینة من المجتبی 5 (5234)، (تحفة الأشراف: 1869)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/اللباس 20 (3599)، مسند احمد (4/281، 295)، وأعاد المؤلف بعضہ فی الترجل (4284) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (3551) صحيح مسلم (2337)
حدیث نمبر: 4073
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنْ هِلَالِ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ:" رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِنًى يَخْطُبُ عَلَى بَغْلَةٍ وَعَلَيْهِ بُرْدٌ أَحْمَرُ وَعَلِيٌّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَمَامَهُ يُعَبِّرُ عَنْهُ".
عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں ایک خچر پر خطبہ دیتے دیکھا، آپ پر لال چادر تھی اور علی رضی اللہ عنہ آپ کے آگے آپ کی آواز دوسروں تک پہنچا رہے تھے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4073]
جناب ہلال بن عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں دیکھا، جب کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سے خطبہ دے رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ رنگ کی دھاری دار چادر لی ہوئی تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بات لوگوں تک پہنچا رہے تھے۔“ [سنن ابي داود/كِتَاب اللِّبَاسِ/حدیث: 4073]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 5055)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/477) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی آپ جو کہتے ہیں اسے بلند آواز سے پکار کر کہہ دیتے تاکہ آپ کی باتیں لوگوں کو پہنچ جائیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (4363)
انظر الحديث السابق (1956)
مشكوة المصابيح (4363)
انظر الحديث السابق (1956)