الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابٌ مِنْهُ ثَالِثٌ .
اس سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 141
وَعَنْ مَعْنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: جَاءَ أَعْرَابِيٌّ فَأَخَذَ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، دُلَّنِي عَلَى عَمَلٍ يُقَرِّبُنِي مِنَ الْجَنَّةِ وَيُبَاعِدُنِي مِنَ النَّارِ، فَقَالَ:" لَقَدْ أَوْجَزْتَ فِي الْمَسْأَلَةِ، وَلَقَدْ أَعْرَضْتَ: تَعْبُدُ اللَّهَ لَا تُشْرِكُ بِهِ شَيْئًا، وَتُصَلِّي الْخَمْسَ، وَتَصُومُ رَمَضَانَ، وَمَا كَرِهْتَ أَنْ يَأْتِيَهُ النَّاسُ إِلَيْكَ فَاكْرَهْهُ لَهُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ وَائِلٌ أَبُو كُلَيْبِ بْنُ وَائِلٍ، لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ وَائِلٌ أَبُو كُلَيْبِ بْنُ وَائِلٍ، لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدنا معن بن یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک دیہاتی آیا اور اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑ لی اور بولا: اے اللہ کے نبی! آپ میری رہنمائی ایسے عمل کی طرف کیجئے، جو مجھے جنت کے قریب کر دے اور وہ مجھے جہنم سے دور کر دے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم نے مختصر سوال کیا ہے، لیکن بڑی بات پوچھ لی ہے، تم اللہ تعالیٰ کی عبادت کرو اور کسی کو اُس کا شریک نہ ٹھہراؤ، تم پانچ نمازیں ادا کرو، تم رمضان کے روزے رکھو اور جس چیز کے بارے میں تم یہ ناپسند کرتے ہو کہ لوگ تمہارے ساتھ ایسا کریں، تو اس چیز کو تم بھی اُن لوگوں کے لیے ناپسند کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وائل ابوکلیب بن وائل ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 141]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وائل ابوکلیب بن وائل ہے، میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 141]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 142
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ:" إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ الْمُصَلُّونَ، وَمَنْ يُقِيمُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ الَّتِي كَتَبَهُنَّ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ وَيَحْتَسِبُ صَوْمَهُ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ مُحْتَسِبًا طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ الَّتِي نَهَى اللَّهُ عَنْهَا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَمِ الْكَبَائِرُ؟ قَالَ: هِيَ تِسْعٌ، أَعْظَمُهُنَّ: الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ الْمُؤْمِنِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ، وَالسِّحْرُ، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ الْمُسْلِمَيْنِ، وَاسْتِحْلَالُ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ الْحَرَامِ قِبْلَتِكُمْ، أَحْيَاءً أَمْوَاتًا، لَا يَمُوتُ رَجُلٌ لَمْ يَعْمَلْ هَؤُلَاءِ الْكَبَائِرَ، وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ إِلَّا رَافَقَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بُحْبُوحَةِ جَنَّةٍ، أَبْوَابُهَا مَصَارِيعُ الذَّهَبِ".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عبیداللہ بن عمیر لیثی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ کے دوست نمازی ہیں، جو شخص پانچ نمازیں ادا کرتا ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اُس پر لازم کی ہیں اور وہ رمضان کے روزے رکھتا ہے اور اپنے روزے رکھنے کے حوالے سے ثواب کی امید رکھتا ہے، اور وہ ثواب کی امید رکھتے ہوئے اپنی خوشی کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرتا ہے، اور اُن کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا ہے، جن سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے (تو ایسے لوگ بھی اللہ کے دوست ہیں)“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کبیرہ گناہ کتنے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”وہ نو ہیں، جن میں سب سے بڑا (گناہ) کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا ہے (اور دوسرے کبیرہ گناہ یہ ہیں:) مؤمن کو ناحق قتل کرنا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا، پاکدامن عورت پر الزام لگانا، جادو کرنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا، اور بیت عتیق کی بے حرمتی کرنا، جو قابل احترام ہے، اور زندگی اور موت، ہر حال میں۔ تمہارا قبلہ ہے، جو شخص ایسی حالت میں انتقال کرے کہ اُس نے ان میں سے کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہ کیا ہو، اور وہ شخص نماز قائم کرتا ہو، اور زکوۃ ادا کرتا ہو، تو ایسا شخص جنت کے درمیان میں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو گا، جس جنت کے دروازوں کے کواڑ سونے کے بنے ہوئے ہیں،،۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کہ روایت کا کچھ حصہ امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 142]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کہ روایت کا کچھ حصہ امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7740، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 898، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 323»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 143
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَلْقَيْنِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِوَادِي الْقُرَى، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَا أُمِرْتَ؟ قَالَ:" أُمِرْتُ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَنْ تُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" الْمَغْضُوبُ عَلَيْهِمْ" يَعْنِي: الْيَهُودَ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" الضَّالِّينَ"، يَعْنِي: النَّصَارَى. قُلْتُ: فَلِمَنِ الْمَغْنَمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - سَهْمٌ، وَلِهَؤُلَاءِ أَرْبَعَةُ أَسْهُمٍ". قَالَ: فَقُلْتُ: هَلْ أَحَدٌ أَحَقُّ بِالْمَغْنَمِ مِنْ أَحَدٍ؟ قَالَ: لَا، حَتَّى السَّهْمُ يَأْخُذُهُ أَحَدُكُمْ مِنْ جَنْبِهِ لَيْسَ بِأَحَقَّ بِهِ مِنْ أَحَدٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن شقیق نے ”بلقین“ سے تعلق رکھنے والے، ایک صحابی کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وادی قریٰ میں تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کس بات کا حکم دیا گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور تم لوگ نماز ادا کرو، اور زکوۃ دو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ لوگ (یعنی یہودی) کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یہ وہ لوگ ہیں) جن پر غضب کیا گیا، میں نے عرض کی: یہ لوگ (یعنی عیسائی) کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یہ وہ لوگ ہیں) جو گراہ ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مال غنیمت کس کے لیے ہو گا؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالی کے لیے ایک حصہ (یعنی خمس یعنی پانچواں حصہ) ہو گا، اور چار حصے لوگوں کے لیے ہوں گے، میں نے دریافت کیا: کیا کوئی ایک کسی دوسرے سے زیادہ مال غنیمت کا حقدار ہو گا؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں! یہاں تک کہ جس تیر کو کوئی شخص اپنے پہلو سے نکالتا ہے، وہ بھی اس کے بارے میں کسی دوسرے سے زیادہ حقدار نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 143]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 7143 أورده المؤلف فى المقصد العلى 21، أخرجه مسند أحمد برقم: 19838، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3451، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 57، 4499/1، 4495/1»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 144
وَعَنْ عِتْبَانَ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ مُخْلِصًا بِهِمَا، وَصَلَّى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ ; حَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ عَلَى النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِي إِسْنَادِهِ إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الصَّوَّافُ، وَهُوَ مَتْرُوكُ الْحَدِيثِ.
سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اخلاص کے ساتھ، اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور بیشک میں اللہ کا رسول ہوں، اور وہ پانچ نمازیں ادا کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کو جہنم پر حرام قرار دیدے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم صواف ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 144]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن ابراہیم صواف ہے، اور وہ متروک الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 144]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 1495، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1518»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً