الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
16. بَابٌ مِنْهُ ثَالِثٌ .
اس سے متعلق دیگر روایات
حدیث نمبر: 142
وَعَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ اللَّيْثِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ:" إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ الْمُصَلُّونَ، وَمَنْ يُقِيمُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ الَّتِي كَتَبَهُنَّ اللَّهُ عَلَيْهِ، وَيَصُومُ رَمَضَانَ وَيَحْتَسِبُ صَوْمَهُ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ مُحْتَسِبًا طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ، وَيَجْتَنِبُ الْكَبَائِرَ الَّتِي نَهَى اللَّهُ عَنْهَا". فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَمِ الْكَبَائِرُ؟ قَالَ: هِيَ تِسْعٌ، أَعْظَمُهُنَّ: الْإِشْرَاكُ بِاللَّهِ، وَقَتْلُ الْمُؤْمِنِ بِغَيْرِ حَقٍّ، وَالْفِرَارُ مِنَ الزَّحْفِ، وَقَذْفُ الْمُحْصَنَةِ، وَالسِّحْرُ، وَأَكْلُ مَالِ الْيَتِيمِ، وَأَكْلُ الرِّبَا، وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ الْمُسْلِمَيْنِ، وَاسْتِحْلَالُ الْبَيْتِ الْعَتِيقِ الْحَرَامِ قِبْلَتِكُمْ، أَحْيَاءً أَمْوَاتًا، لَا يَمُوتُ رَجُلٌ لَمْ يَعْمَلْ هَؤُلَاءِ الْكَبَائِرَ، وَيُقِيمُ الصَّلَاةَ، وَيُؤْتِي الزَّكَاةَ إِلَّا رَافَقَ مُحَمَّدًا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بُحْبُوحَةِ جَنَّةٍ، أَبْوَابُهَا مَصَارِيعُ الذَّهَبِ".
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
قُلْتُ: عِنْدَ أَبِي دَاوُدَ بَعْضُهُ.
وَقَدْ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
عبیداللہ بن عمیر لیثی، اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حجتہ الوداع کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ کے دوست نمازی ہیں، جو شخص پانچ نمازیں ادا کرتا ہے، جو اللہ تعالیٰ نے اُس پر لازم کی ہیں اور وہ رمضان کے روزے رکھتا ہے اور اپنے روزے رکھنے کے حوالے سے ثواب کی امید رکھتا ہے، اور وہ ثواب کی امید رکھتے ہوئے اپنی خوشی کے ساتھ زکوٰۃ ادا کرتا ہے، اور اُن کبیرہ گناہوں سے اجتناب کرتا ہے، جن سے اللہ تعالیٰ نے منع کیا ہے (تو ایسے لوگ بھی اللہ کے دوست ہیں)“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! کبیرہ گناہ کتنے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”وہ نو ہیں، جن میں سب سے بڑا (گناہ) کسی کو اللہ کا شریک قرار دینا ہے (اور دوسرے کبیرہ گناہ یہ ہیں:) مؤمن کو ناحق قتل کرنا، میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کرنا، پاکدامن عورت پر الزام لگانا، جادو کرنا، یتیم کا مال کھانا، سود کھانا مسلمان والدین کی نافرمانی کرنا، اور بیت عتیق کی بے حرمتی کرنا، جو قابل احترام ہے، اور زندگی اور موت، ہر حال میں۔ تمہارا قبلہ ہے، جو شخص ایسی حالت میں انتقال کرے کہ اُس نے ان میں سے کسی کبیرہ گناہ کا ارتکاب نہ کیا ہو، اور وہ شخص نماز قائم کرتا ہو، اور زکوۃ ادا کرتا ہو، تو ایسا شخص جنت کے درمیان میں، سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہو گا، جس جنت کے دروازوں کے کواڑ سونے کے بنے ہوئے ہیں،،۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کہ روایت کا کچھ حصہ امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 142]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں کہ روایت کا کچھ حصہ امام ابوداؤد نے نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 142]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7740، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 898، وأخرجه المدخل إلى السنن الكبرى للبيهقي برقم: 323»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 142 in Urdu