🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابٌ مِنْهُ ثَالِثٌ .
اس سے متعلق دیگر روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 143
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَلْقَيْنِ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِوَادِي الْقُرَى، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، بِمَا أُمِرْتَ؟ قَالَ:" أُمِرْتُ أَنْ تَعْبُدُوا اللَّهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا، وَأَنْ تُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ. قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" الْمَغْضُوبُ عَلَيْهِمْ" يَعْنِي: الْيَهُودَ، فَقُلْتُ: مَنْ هَؤُلَاءِ؟ قَالَ:" الضَّالِّينَ"، يَعْنِي: النَّصَارَى. قُلْتُ: فَلِمَنِ الْمَغْنَمُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" لِلَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - سَهْمٌ، وَلِهَؤُلَاءِ أَرْبَعَةُ أَسْهُمٍ". قَالَ: فَقُلْتُ: هَلْ أَحَدٌ أَحَقُّ بِالْمَغْنَمِ مِنْ أَحَدٍ؟ قَالَ: لَا، حَتَّى السَّهْمُ يَأْخُذُهُ أَحَدُكُمْ مِنْ جَنْبِهِ لَيْسَ بِأَحَقَّ بِهِ مِنْ أَحَدٍ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَإِسْنَادُهُ صَحِيحٌ.
عبداللہ بن شقیق نے ”بلقین“ سے تعلق رکھنے والے، ایک صحابی کا یہ بیان نقل کیا ہے: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وادی قریٰ میں تھے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ کو کس بات کا حکم دیا گیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ تم لوگ اللہ کی عبادت کرو اور کسی کو اس کا شریک نہ ٹھہراؤ اور تم لوگ نماز ادا کرو، اور زکوۃ دو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ لوگ (یعنی یہودی) کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یہ وہ لوگ ہیں) جن پر غضب کیا گیا، میں نے عرض کی: یہ لوگ (یعنی عیسائی) کون ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یہ وہ لوگ ہیں) جو گراہ ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مال غنیمت کس کے لیے ہو گا؟ آپ نے فرمایا: اللہ تعالی کے لیے ایک حصہ (یعنی خمس یعنی پانچواں حصہ) ہو گا، اور چار حصے لوگوں کے لیے ہوں گے، میں نے دریافت کیا: کیا کوئی ایک کسی دوسرے سے زیادہ مال غنیمت کا حقدار ہو گا؟ آپ نے فرمایا: جی نہیں! یہاں تک کہ جس تیر کو کوئی شخص اپنے پہلو سے نکالتا ہے، وہ بھی اس کے بارے میں کسی دوسرے سے زیادہ حقدار نہیں ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 143]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 7143 أورده المؤلف فى المقصد العلى 21، أخرجه مسند أحمد برقم: 19838، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3451، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 57، 4499/1، 4495/1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح


Majma al-Zawa'id Hadith 143 in Urdu