🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

23. بَابٌ فِي الْإِسْلَامِ وَالْإِيمَانِ .
اسلام اور ایمان کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 170
وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سُئِلَ عَنِ الْمُؤْمِنِ قَالَ:" مَنْ أَمِنَهُ جَارُهُ، وَلَا يَخَافُ بَوَائِقَهُ" فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَوْثِيقِهِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مؤمن کے بارے میں سوال کیا گیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جس سے اُس کا پڑوسی محفوظ ہو اور جس کی زیادتی کا (اُس کے پڑوسی کو) خوف نہ ہو۔
اس کے بعد راوی نے پوری حدیث نقل کی ہے، اسے امام ابویعلیٰ نے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، اکثر حضرات نے اُس کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 170]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 3897 أورده المؤلف فى المقصد العلى 1، أخرجه مسند أحمد برقم: 12151، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 25»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 171
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عُمَرَ وَمَعَهُ أُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ، فَقَالَ:" أَمُؤْمِنُونَ أَنْتُمْ؟" فَسَكَتُوا، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَقَالَ عُمَرُ فِي آخِرِهِمْ: نَعَمْ نُؤْمِنُ عَلَى مَا أَتَيْتَنَا بِهِ، وَنَحْمَدُ اللَّهَ فِي الرَّخَاءِ، وَنَصْبِرُ عَلَى الْبَلَاءِ، وَنُؤْمِنُ بِالْقَضَاءِ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَلَهُ فِي الْكَبِيرِ: فَقَالَ عُمَرُ فِي آخِرِهِمْ: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَمِمَّ ذَاكَ؟" فَقَالَ عُمَرُ: نَرْجُو ثَوَابًا مِنَ اللَّهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنُونَ وَرَبِّ الْكَعْبَةِ". وَفِي إِسْنَادِهِ يُوسُفُ بْنُ مَيْمُونٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَالْأَكْثَرُ عَلَى تَضْعِيفِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس: بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب بھی تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم لوگ مؤمن ہو؟ تو وہ لوگ خاموش رہے، ایسا تین مرتبہ ہوا، آخری مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! اہم اس چیز پر ایمان رکھتے ہیں، جو آپ ہمارے پاس لے کر آئے ہیں، ہم خوشحالی پر اللہ کی حمد بیان کرتے ہیں اور آزمائش پر صبر سے کام لیتے ہیں اور تقدیر کے فیصلے پر ایمان رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”(تم لوگ) مؤمن ہو رب کعبہ کی قسم!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، جبکہ معجم کبیر کی روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اُن میں سے آخری مرتبہ میں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیسے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ہم اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھتے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (تم لوگ) مؤمن ہو رب کعبہ کی قسم!۔
اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن میمون ہے اسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے اکثر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 171]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 9427، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11336، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9423»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 172
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِذَا سُئِلَ أَحَدُكُمْ: أَمُؤْمِنٌ؟ فَلَا يَشُكَّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلٍ، وَثَّقَهُ النَّسَائِيُّ وَأَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ آخَرُونَ.
سیدنا عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم میں کسی سے یہ پوچھا: جائے: کیا تم مومن ہو؟ تو وہ شخص شک کا اظہار نہ کرے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن بدیل ہے، جسے امام نسائی رحمہ اللہ اور ابوحاتم نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 172]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 173
وَعَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ: إِنِّي مُؤْمِنٌ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: قُلْ إِنِّي فِي الْجَنَّةِ، لَكِنَّا آمَنَّا بِاللَّهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
علقمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی موجودگی میں، ایک شخص نے یہ کہہ دیا: بے شک میں مومن ہوں سیدنا عبداللہ نے فرمایا: تم یہ بھی کہہ دو: بے شک میں جنتی ہوں، لیکن ہم (تو یہ کہتے ہیں:) ہم اللہ تعالی اس کے فرشتوں اُس کی کتابوں، اور اُس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 173]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 174
وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ سُهَيْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ أَنْ يَقْدُمَ مِنْ مَكَّةَ يَدْعُو النَّاسَ إِلَى الْإِيمَانِ بِاللَّهِ وَتَصْدِيقًا بِهِ قَوْلًا بِلَا عَمَلٍ، وَالْقِبْلَةُ إِلَى بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَلَمَّا هَاجَرَ إِلَيْنَا نَزَلَتِ الْفَرَائِضُ وَنَسَخَتِ الْمَدِينَةُ مَكَّةَ، وَالْقَوْلَ فِيهَا، وَنَسَخَ الْبَيْتُ الْحَرَامُ بَيْتَ الْمَقْدِسِ، فَصَارَ الْإِيمَانُ قَوْلًا وَعَمَلًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِي إِسْنَادِهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عثمان بن سہیل بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ سے (مدینہ منورہ) تشریف لانے سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو اللہ پر ایمان لانے کی دعوت دیتے تھے اور قول کے ذریعے اُس کی تصدیق کرنے (کی دعوت دیتے تھے) اس میں عمل کی شرط نہیں ہوتی تھی، اس وقت قبلہ، بیت المقدس تھا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کر کے ہماری طرف تشریف لے آئے، اور فرائض کے احکام نازل ہو گئے، تو مدینہ نے مکہ (یعنی وہاں کے احکام) کو منسوخ کر دیا اور اس بارے میں قول (یعنی ایمان کے لیے عمل کی شرط کے بغیر، صرف زبانی اقرار کافی ہونے کے حکم کو منسوخ کر دیا گیا) اور بیت الحرام (کے قبلہ ہونے کے حکم نے) بیت المقدس کو منسوخ کر دیا، تو ایمان، قول اور عمل (کے مجموعہ کا نام) ہو گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں (راویوں کی) ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 174]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8312، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8312»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 175
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ وَجَدَ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: أَنْ يَكُونَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِمَّا سِوَاهُمَا، وَأَنْ يُحِبَّ الْمَرْءَ لَا يُحِبُّهُ إِلَّا لِلَّهِ، وَأَنْ لَا يَرْجِعُ فِي الْكُفْرِ بَعْدَ إِذْ أَنْقَذَهُ اللَّهُ مِنْهُ كَمَا يَكْرَهُ أَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ، لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں، جس شخص میں موجود ہوں گی، وہ ایمان کی حلاوت کو پا لے گا، ایک یہ کہ اللہ اور اس کا رسول اس کے نزدیک، ان دونوں کے علاوہ، ہر ایک سے زیادہ محبوب ہوں، اور یہ کہ وہ کسی شخص کے ساتھ صرف، اللہ تعالی کی خاطر محبت رکھے، اور یہ کہ جب اللہ تعالٰی نے اُسے کفر سے بچا لیا ہے، تو وہ کفر کی طرف واپس نہ جائے (وہ کفر کی طرف واپس جانے کو) اسی طرح ناپسند کرے، جس طرح وہ آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 175]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8019، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8019»

الحكم على الحديث:
موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 176
وَعَنْ قَتَادَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ يَجِدُ بِهِنَّ حَلَاوَةَ الْإِيمَانِ: تَرْكُ الْمِرَاءِ فِي الْحَقِّ، وَالْكَذِبِ فِي الْمِزَاحِةِ، وَيَعْلَمُ أَنَّ مَا أَصَابَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُخْطِئَهُ، وَأَنَّ مَا أَخْطَأَهُ لَمْ يَكُنْ لِيُصِيبَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَقَتَادَةُ لَمْ يَسْمَعْ مِنَ ابْنِ مَسْعُودٍ..
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”تین چیزیں جس میں ہوں گی، وہ اُن کی وجہ سے ایمان کی حلاوت پا لے گا حق کے بارے میں بحث (کو ترک کرنا) مذاق کے طور پر جھوٹ بولنے کو ترک کرنا اور اس بات کا یقین رکھنا کہ جو چیز آدمی کو ملنی ہے، وہ اُسے ملے بغیر نہیں رہے گی، اور جو چیز اسے نہیں ملنی ہے، وہ (کسی صورت میں) نہیں ملے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور قتادہ نامی راوی نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 176]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8790»

الحكم على الحديث:
منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 177
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا بِمَا سَمِعْتَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ حُرِّمَ عَلَى النَّارِ وَحُرِّمَتِ النَّارُ عَلَيْهِ: إِيمَانٌ بِاللَّهِ، وَحُبُّ اللَّهِ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - وَأَنْ يُلْقَى فِي النَّارِ فَيَحْتَرِقَ أَحَبُّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْكُفْرِ".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ حَدِيثٌ بِغَيْرِ هَذَا السِّيَاقِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى، وَنَوْفَلُ بْنُ مَسْعُودٍ لَمْ أَرَ مَنْ ذَكَرَ لَهُ تَرْجَمَةً، إِلَّا أَنَّ الْمِزِّيَّ قَالَ فِي تَرْجَمَةِ يَحْيَى الْقَطَّانِ: رَوَى عَنْ نَوْفَلِ بْنِ مَسْعُودٍ صَاحِبِ أَنَسٍ.
یحییٰ بن سعید نے نوفل بن مسعود کا یہ بیان نقل کیا ہے: ہم لوگ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجیے! جو آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی سنی ہو، تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین چیزیں، جس شخص میں ہوں گی، اُسے آگ پر حرام قرار دیدیا جائے گا، اور آگ کو اُس پر حرام قرار دیدیا جائے گا اللہ تعالیٰ پر ایمان رکھنا، اللہ تعالیٰ سے محبت رکھنا، اور آگ میں ڈالے جا کر جل جانا، اُس کے نزدیک اس سے زیادہ پسندیدہ ہو، کہ وہ کفر کی طرف واپس چلا جائے“۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اُن کے حوالے سے ”صحیح“ میں یہ حدیث مذکور ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور نوفل بن مسعود کے بارے میں، میں نے کسی کو نہیں دیکھا، کہ کسی نے اُس کے حالات ذکر کئے ہوں، صرف امام مزی نے یحییٰ القطان کے حالات میں یہ بات کہی ہے: انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کے شاگرد نوفل بن مسعود سے روایات نقل کی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 177]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 113/3 أخرجه الامام ابو يعلى فى مسنده 4266 أورده المؤلف فى زوائد المسند 95 أورده المؤلف فى المقصد العلى 30، أخرجه مسند أحمد برقم: 11712، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 134/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 178
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" ثَلَاثٌ مَنْ كُنَّ فِيهِ فَقَدْ ذَاقَ طَعْمَ الْإِيمَانِ: مَنْ كَانَ لَا شَيْءَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ، وَمَنْ كَانَ أَنْ يُحْرَقَ فِي النَّارِ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ أَنْ يَرْتَدَّ عَنْ دِينِهِ، وَمَنْ كَانَ يُحِبُّ لِلَّهِ وَيُبْغِضُ لِلَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَهُوَ فِي الصَّحِيحِ خَلَا قَوْلِهِ:" وَيُبْغِضُ لِلَّهِ"، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْحُوَيْرِثِ، ضَعَّفَهُ مَالِكٌ وَابْنُ مَعِينٍ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تین چیزیں، جس شخص میں ہوں گی، وہ ایمان کا ذائقہ چکھ لے گا، وہ شخص کہ کوئی بھی چیز اُس کے نزدیک، اللہ اور اُس کے رسول سے زیادہ محبوب نہ ہو، اور وہ شخص کہ جس کے نزدیک آگ میں جل جانا اس سے زیادہ محبوب ہو کہ وہ اپنے دین (یعنی اسلام) کو چھوڑ دے، اور وہ شخص جو اللہ تعالیٰ کی خاطر (کسی سے) محبت رکھتا ہو اور اللہ تعالٰی کی خاطر (کسی سے) بغض رکھتا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور یہ ”صحیح“ میں بھی منقول ہے، صرف یہ الفاظ نہیں ہیں: ”وہ اللہ تعالیٰ کی خاطر بغض رکھتا ہو“ اس کی سند میں ایک راوی ابوحویرث ہے، جسے امام مالک اور یحییٰ بن معین نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 178]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 103/3172174230، 24827، 5288 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 724، اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 258/1، أخرجه صحيح البخاري برقم: 6542، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 43، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2624، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4033، وأخرجه مسند أحمد برقم: 12354، 13656، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20320، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 724، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 696»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 179
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَنِ الْمُسْلِمُ؟ قَالَ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ فَضَالُ بْنُ جُبَيْرٍ لَا يَحِلُّ الِاحْتِجَاجُ بِهِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! مسلمان کون ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ جس کی زبان اور ہاتھ سے (دوسرے) مسلمان سلامت (یعنی محفوظ) رہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی فضال بن جبیر ہے، جس سے استدلال کرنا جائز نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْإِيمَانِ/حدیث: 179]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 8021 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 2543»

الحكم على الحديث:
إسناده موضوع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں