🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

31. بَابٌ فِي سَمَاعِ الْحَدِيثِ وَتَبْلِيغِهِ .
حدیث کا سماع اور اُس کی تبلیغ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 591
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمَسْجِدِ الْخَيْفِ مِنْ مِنًى، فَقَالَ:" نَضَّرَ اللَّهُ امْرَأً سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَفِظَهَا ثُمَّ ذَهَبَ بِهَا إِلَى مَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَيْسَ بِفَقِيهٍ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ امْرِئٍ [ مُؤْمِنٍ ] : إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنُّصْحُ لِمَنْ وَلَّاهُ اللَّهُ عَلَيْكُمُ الْأَمْرَ، وَلُزُومُ جَمَاعَةِ الْمُسْلِمِينَ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: منی میں، مسجد خیف میں، ہمیں خطبہ دیتے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے محفوظ رکھے، اور پھر اُسے اُس شخص تک پہنچا دے، جس نے اُسے نہیں سنا تھا، بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، اور بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے بڑا عالم ہوتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مومن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا، اللہ تعالیٰ کیلئے خالص ہونا، اُن لوگوں کے لیے خیرخواہی، جنہیں اللہ تعالیٰ نے تمہارا حکمران بنایا ہے، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا کیونکہ اُن کی دعا، پیچھے موجود افراد تک محیط ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 591]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 9444، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9440»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 592
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ:" إِنِّي مُحَدِّثُكُمُ الْحَدِيثَ، فَلْيُحَدِّثِ الْحَاضِرُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم یہ ارشاد فرمایا کرتے تھے: ”میں تمہارے سامنے کوئی بات کرتا ہوں، تو تم میں سے موجود افراد، غیر موجود افراد تک، وہ بات پہنچا دیا کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 592]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 406»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 593
وَعَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ بِالْخَيْفِ، - خَيْفِ مِنًى -:" نَضَّرَ اللَّهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَفِظَهَاوَوَعَاهَا وَبَلَّغَهَا مَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا، فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ، وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ. ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلَّهِ، وَالنَّصِيحَةُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ ; فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مِنْ وَرَائِهِمْ".
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ بِاخْتِصَارٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَأَحْمَدُ، وَفِي إِسْنَادِهِ ابْنُ إِسْحَاقَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَلَهُ طَرِيقٌ عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، وَرِجَالُهَا مُوَثَّقُونَ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”خیف“ میں، یعنی منی کے خیف میں، یہ بات ارشاد فرمائی: ”اللہ تعالیٰ اُس شخص کو خوش رکھے، جو میری گفتگو سن کر اسے یاد اور محفوظ رکھے اور پھر وہ بات اس شخص تک پہنچا دے جس نے اُسے نہیں سنا تھا، بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص عالم نہیں ہوتا، اور بعض اوقات کوئی بات سیکھنے والا شخص، وہ بات اس شخص تک منتقل کر دیتا ہے، جو اُس سے بڑا علم ہوتا ہے، تین چیزیں ایسی ہیں، جن کے بارے میں مومن کا دل کھوٹ کا شکار نہیں ہوتا ہے، عمل کا اللہ تعالیٰ کیلے خالص ہونا، مسلمان حکرانوں کی خیرخواہی، اور مسلمانوں کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ اُن کی دعا، غیر موجود افراد تک محیط ہوتی ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابن ماجہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اسے ابن اسحاق نے، زہری سے روایت کیا ہے، اور وہ تدلیس کرنے والا شخص ہے، ایک اور سند کے ساتھ، یہ صالح بن کیسان کے حوالے سے، زہری سے منقول ہے، اس روایت کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 593]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 80/5 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 1541، 1542، 1543، 1544 اخرجه الامام ابو يعلي فى مسنده 7412 اورده المؤلف فى زوائد المسند 216، أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 231، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16312، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 227، وأخرجه مسند البزار برقم: 3416، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 301»

الحكم على الحديث:
إسناده پہلی
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 594
وَعَنْ وَابِصَةَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَخْطُبُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، فَقَالَ:" لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ طَلْحَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَقَدِ اتُّهِمَ بِوَضْعِ الْحَدِيثِ، وَقَدْ رَوَاهُ الْبَزَّارُ مُطَوَّلًا بِإِسْنَادٍ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا يَأْتِي.
سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حجۃ الوداع کے موقعہ پر، خطبے کے دوران، یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”موجود (فرد) غیر موجود تک تبلیغ کر دے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی طلحہ بن زید ہے، جس پر حدیث ایجاد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، یہ روایت امام بزار نے ایک طویل روایت کے طور پر نقل کی ہے، جس کی سند اس سے زیادہ بہتر ہے، اور وہ روایت آگے آ رہی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 594]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 145»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 595
وَعَنْ وَابِصَةَ أَنَّهُ كَانَ يَقُومُ لِلنَّاسِ بِالرِّقَّةِ فِي الْمَسْجِدِ الْأَعْظَمِ يَوْمَ الْفِطْرِ وَيَوْمَ النَّحْرِ، فَقَالَ: إِنِّي شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ، فَقَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ شَهْرٍ أَحْرَمُ؟". قَالُوا: هَذَا. قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، أَيُّ بَلَدٍ أَحْرَمُ؟." قَالُوا: هَذَا. قَالَ:" فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ مُحَرَّمَةٌ عَلَيْكُمْ كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا فِي شَهْرِكُمْ هَذَا فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَ رَبَّكُمْ، هَلْ بَلَّغْتُ؟" قَالَ النَّاسُ: نَعَمْ، فَرَفَعَ يَدَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى السَّمَاءِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اشْهَدْ"، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَيُّهَا النَّاسُ، لِيُبَلِّغِ الشَّاهِدُ مِنْكُمُ الْغَائِبَ". فَادْنُوا نُبَلِّغْكُمْ كَمَا قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: عیدالفطر اور عیدالاضحی کے دن، وہ ”رقہ“ کی سب سے بڑی مسجد میں، لوگوں کے سامنے کھڑے ہوئے اور یہ بات بیان کی: ”حجۃ الوداع کے موقع پر، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”اے لوگو! کون سا مہینہ زیادہ حرمت والا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: یہ ہے، آپ نے فرمایا: اے لوگو! کون سا شہر زیادہ حرمت والا ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: یہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو تمہاری جانیں، تمہارے مال اور تمہاری عزتیں، تمہارے لئے اسی طرح قابل احترام ہیں، جس طرح تمہارے اس دن کی، اس مہینے میں، اس شہر میں حرمت ہے اور (یہ اُس وقت تک قابل احترام رہیں گے) جب تک تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر نہیں ہو جاتے، کیا میں نے تبلیغ کر دی ہے؟ لوگوں نے جواب دیا: جی ہاں! تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھ آسمان کی طرف بلند کیے اور ارشاد فرمایا: اے اللہ! گواہ ہو جا! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے موجود (افراد) غیر موجود (افراد) تک تبلیغ کر دیں“۔ اُس کے بعد، سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ نے سامعین سے فرمایا: تم لوگ قریب ہو جاؤ! تاکہ ہم تمہیں اُسی طرح تبلیغ کر دیں، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا تھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 595]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 596
وَعَنْ مَكْحُولٍ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَابْنُ أَبِي زَكَرِيَّا وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَبِيبٍ عَلَى أَبِي أُمَامَةَ بِحِمْصَ، فَسَلَّمْنَا عَلَيْهِ، فَقَالَ: إِنَّ مَجْلِسَكُمْ هَذَا مِنْ بَلَاغِ اللَّهِ لَكُمْ وَاحْتِجَاجِهِ عَلَيْكُمْ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ بَلَّغَ، فَبَلِّغُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
مکحول بیان کرتے ہیں: میں ابن ابوزکریا اور سلیمان بن حبیب ”حمص“ میں، سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم نے انہیں سلام کیا تو انہوں نے فرمایا: ”تمہاری یہ محفل (یا نشست) اللہ تعالیٰ کی طرف سے تمہارے لیے تبلیغ ہے، اور یہ تمہارے خلاف اُس کی حجت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تبلیغ کی تھی، تو تم بھی تبلیغ کرو!“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 596]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 7614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 597
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْ سُلَيْمِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: كُنَّا نَجْلِسُ إِلَى أَبِي أُمَامَةَ فَيُحَدِّثُنَا حَدِيثًا كَثِيرًا عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا سَكَتَ قَالَ: أَعَقَلْتُمْ؟ بَلِّغُوا كَمَا بُلِّغْتُمْ.
رَوَاهُمَا الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَإِسْنَادُهُمَا حَسَنٌ.
ایک روایت میں یہ مذکور ہے: سلیم بن عامر بیان کرتے ہیں: ہم سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے پاس بیٹھا کرتے تھے، تو وہ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بہت سی احادیث بیان کرتے تھے، جب وہ خاموش ہوتے (یعنی جب وہ احادیث بیان کر لیتے تھے) تو یہ فرماتے تھے: کیا تم نے سمجھ لیا ہے؟ اب تم تبلیغ کرنا! جس طرح تمہیں تبلیغ کی گئی ہے۔
یہ دونوں روایات امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہیں اور ان دونوں کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 597]

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 598
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فِي أَوَّلِ هَذِهِ الْأُمَّةِ يَسْمَعُ صِغَارُهُمْ مِنْ كِبَارِهِمْ، وَفِي آخِرِهِمْ يَسْمَعُ كِبَارُهُمْ مِنْ صِغَارِهِمْ. قِيلَ لِابْنِ عَبَّاسٍ: وَلِمَ ذَلِكَ؟ قَالَ: لِأَنَّ الصِّغَارَ سَمِعُوا وَلَمْ يَسْمَعِ الْكِبَارُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: اس امت کے ابتدائی حصے میں کمسن لوگ، بڑے لوگوں سے سماع کرتے ہیں (یعنی علم حاصل کرتے ہیں) اور اس امت کے آخری حصے میں، بڑی عمر کے لوگ، کمسن لوگوں سے سماع کریں گے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا: اس کی وجہ کیا ہو گی؟ انہوں نے جواب دیا: کیونکہ کمسن لوگوں نے سماع کیا ہو گا، اور بڑی عمر کے لوگوں نے سماع نہیں کیا ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْعِلْمِ/حدیث: 598]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الكبير 11662»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں