🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1641
وَلِابْنِ عُمَرَ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ: أَنَّ الْحَجَّاجَ أَمَرَ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بِقَتْلِ رَجُلٍ، فَقَالَ لَهُ سَالِمٌ: أَصْلَيْتَ الصُّبْحَ؟ فَقَالَ الرَّجُلُ: نَعَمْ، فَقَالَ: انْطَلِقْ، فَقَالَ لَهُ الْحَجَّاجُ: مَا مَنَعَكَ مِنْ قَتْلِهِ؟ فَقَالَ سَالِمٌ: حَدَّثَنِي أَبِي أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:
" مَنْ صَلَّى الصُّبْحَ كَانَ فِي جِوَارِ اللَّهِ يَوْمَهُ"، فَكَرِهْتُ أَنْ أَقْتُلَ رَجُلًا قَدْ أَجَارَهُ اللَّهُ. فَقَالَ الْحَجَّاجُ لِابْنِ عُمَرَ: أَنْتَ سَمِعْتَ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: نَعَمْ.
وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَانِيِّ، ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَوَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، وَلَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلُ مِنْ هَذِهِ تَأْتِي فِي الْفِتَنِ.
امام طبرانی نے، معجم کبیر اور معجم اوسط میں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات نقل کی ہے: حجاج نے، سالم بن عبداللہ کو ایک شخص کو قتل کرنے کا حکم دیا، تو سالم نے اس شخص سے دریافت کیا: تم نے صبح کی نماز ادا کی ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: جی ہاں! تو سالم نے کہا: تم چلے جاؤ! حجاج نے ان سے دریافت کیا: تم نے اسے قتل کیوں نہیں کیا؟ تو سالم نے بتایا: میرے والد (یعنی سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما) نے مجھے یہ حدیث بیان کی ہے کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص صبح کی نماز ادا کر لیتا ہے، وہ دن بھر کے لئے اللہ کی پناہ میں ہوتا ہے“۔ تو سالم نے کہا: میں نے اس بات کو ناپسند کیا، کہ میں ایک ایسے شخص کو قتل کر دوں، جسے اللہ تعالی پناہ دے چکا ہو، حجاج نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے جواب دیا: جی ہاں!!
اس روایت کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے، جسے امام أحمد نے ضعیف قرار دیا ہے، یحیی بن معین نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اس روایت کی ایک اور سند بھی ہے، جو اس سے زیادہ طویل ہے، اور وہ فتنوں سے متعلق باب میں آگے آئے گی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1641]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف ولہ شاہد


Majma al-Zawa'id Hadith 1641 in Urdu