الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ وَحَقْنِهَا لِلدَّمِ .
نماز کی فضیلت اور اس کا جان کو محفوظ کرنا
حدیث نمبر: 1642
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ فِي بَصَرِهِ بَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَأْتِيَنِي فَتُصَلِّيَ فِي بَيْتِي وَتَدْعُوَ لَنَا بِالْبَرَكَةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ فَتَحَدَّثُوا بَيْنَهُمْ، فَذَكَرُوا مَالِكَ بْنَ الدُّخْشُمِ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ذَاكَ كَهْفُ الْمُنَافِقِينَ وَمَأْوَاهُمْ، فَأَكْثَرُوا فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوْلَيْسَ يُصَلِّي؟" قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَاةٌ لَا خَيْرَ فِيهَا. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ" - مَرَّتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی بینائی کمزور ہو گئی، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیغام بھیجا، مجھے یہ بات پسند ہے کہ آپ میرے ہاں تشریف لائیں، اور میرے گھر میں نماز ادا کریں، اور میرے لئے برکت کی دعا کریں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ اصحاب سمیت تشریف لے گئے، آپ ان کے ہاں گئے، وہ لوگ آپس میں بات چیت کرتے رہے، ان لوگوں نے مالک بن دخشم کا ذکر کیا، تو ایک شخص بولا: یا رسول اللہ! وہ منافقین کی پناہ گاہ اور ان کا ٹھکانہ ہے، ان لوگوں نے اس کے بارے میں بہت باتیں کیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سلام نے ارشاد فرمایا: کیا وہ نماز ادا نہیں کرتا ہے؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! یا رسول اللہ! وہ ایسی نماز ادا کرتا ہے، جس میں کوئی بھلائی نہیں ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے نمازیوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے، یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن یساف ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1642]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عامر بن یساف ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1642]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله من اسمه عتبان ما اسند عتبان بن مالك، 14883، أخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11168، 11169»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 1642 in Urdu