🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. بَابُ إِجَابَةِ الْمُؤَذِّنِ، وَمَا يَقُولُ عِنْدَ الْأَذَانِ وَالْإِقَامَةِ .
مؤذن کو جواب دینا، غیر اذان اور اقامت کے وقت کیا پڑھا جائے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1876
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْوَسِيلَةُ دَرَجَةٌ عِنْدَ اللَّهِ لَيْسَ فَوْقَهَا دَرَجَةٌ، فَسَلُوا اللَّهَ أَنْ يُؤْتِيَنِي الْوَسِيلَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ فِيهِ:" فَسَلُوا اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ يُؤْتِيَنِي الْوَسِيلَةَ عَلَى خَلْقِهِ".
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”وسیلہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں ایک درجہ ہے، جس کے اوپر اور کوئی درجہ نہیں ہے، تو تم لوگ اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگو کہ وہ مجھے وسیلہ عطا کر دے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، جس میں ضعف پایا جاتا ہے امام طبرانی نے اس روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”تم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا کرو کہ وہ مجھے اپنی مخلوق کے حوالے سے وسیلہ عطا کرے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1876]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 11374، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 265، 1489»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف بوجہ ابن لہیعہ، لیکن دیگر صحیح شواہد کی بنا پر یہ حدیث صحیح ہے۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1877
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَلُّوا عَلَيَّ فَإِنَّهَا زَكَاةٌ لَكُمْ، وَسَلُوا لِيَ الْوَسِيلَةَ مِنَ الْجَنَّةِ" فَسَأَلْنَاهُ أَوْ أَخْبَرَنَا، فَقَالَ:" هِيَ دَرَجَةٌ فِي أَعْلَى الْجَنَّةِ، وَهِيَ لِرَجُلٍ أَرْجُو أَنْ أَكُونَ ذَلِكَ الرَّجُلَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ عُلْبَةَ، ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَالنِّسَائِيُّ وَغَيْرُهُمَا، وَوَثَّقَهُ ابْنُ نُمَيْرٍ، وَقَالَ مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ: حَدَّثَنَا ذُؤَادُ بْنُ عُلْبَةَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ خَيْرًا، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: هُوَ فِي جُمْلَةِ الضُّعَفَاءِ مِمَّنْ يُكْتَبُ حَدِيثُهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تم لوگ مجھ پر درود بھیجو کیونکہ یہ تمہارے لئے پاکیزگی کے حصول کا باعث ہو گا اور تم لوگ میرے لئے جنت میں وسیلہ کی دعا کرو راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے آپ سے سوال کیا یا آپ نے ہمیں خود ہی بتا دیا اور آپ نے ارشاد فرمایا: یہ جنت کے بالائی حصے میں موجود ایک درجہ ہے، اور یہ ایک ہی شخص کو ملے گا مجھے یہ توقع ہے کہ وہ شخص میں ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن علبہ ہے، جسے یحیی بن معین امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ ابن نمیر نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے موسیٰ بن داؤد ضبی بیان کرتے ہیں: ذؤاد بن علبہ نے ہمیں حدیث بیان کی اور پھر موسیٰ نے ان کی تعریف کی ابن عدی کہتے ہیں: یہ ان ضعیف راویوں میں سے ایک ہے، جس کی حدیث کو نوٹ کیا جائے گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1877]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8552، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9370»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1878
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَقُولُ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ:" اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَعْطِهِ سُؤْلَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ"، وَكَانَ يُسْمِعُهَا مَنْ حَوْلَهُ، وَيُحِبُّ أَنْ يَقُولُوا مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا سَمِعُوا الْمُؤَذِّنَ. قَالَ:" وَمَنْ قَالَ مِثْلَ ذَلِكَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَةُ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السَّمِينُ ضَعَّفَهُ أَحْمَدُ وَالْبُخَارِيُّ وَمُسْلِمٌ وَغَيْرُهُمْ، وَوَثَّقَهُ دُحَيْمٌ وَأَبُو حَاتِمٍ وَأَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مؤذن کو اذان دیتے ہوئے) سنتے تھے تو یہ پڑھتے تھے (یعنی اذان کے بعد یہ دعا مانگتے تھے:) ”اے اللہ! اے اس مکمل دعوت اور اس کے نتیجے میں کھڑی ہونے والی نماز کے پروردگار تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل فرما اور قیامت کے دن انہوں نے جو مانگا ہے وہ انہیں عطا فرما“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے آس پاس موجود افراد کو یہ کلمات (بلند آواز میں پڑھ کر) سناتے تھے، اور آپ اس بات کو پسند کرتے تھے کہ وہ لوگ بھی اس کی مانند دعا مانگیں جب وہ مؤذن کو سنیں آپ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص مؤذن کو سنے (اور اذان مکمل ہونے کے بعد) اس کی مانند کلمات پڑھے اس کے لئے قیامت کے دن سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت واجب ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صدقہ بن عبداللہ سمین ہے، جسے امام أحمد امام بخاری رحمہ اللہ امام مسلم اور دیگر حضرات نے ضعیف قرار دیا ہے، جب کہ دحیم ابوحاتم اور أحمد بن صالح مصری نے اسے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1878]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3675، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 894»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1879
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ قَالَ:" اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ الْقَائِمَةِ، صَلِّ عَلَى عَبْدِكَ وَرَسُولِكَ، وَاجْعَلْنَا فِي شَفَاعَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَالَ هَذَا عِنْدَ النِّدَاءِ جَعَلَهُ اللَّهُ فِي شَفَاعَتِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ صَدَقَةُ الْمَذْكُورُ قَبْلَ هَذَا الْحَدِيثِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اذان سنتے تھے تو یہ پڑھتے تھے: ”اے اللہ! اے اس مکمل دعوت اور اس کے نتیجے میں کھڑی ہونے والی نماز کے پروردگار تو اپنے بندے اور اپنے رسول پر درود نازل فرما اور ہمیں قیامت کے دن ان کی شفاعت نصیب فرما“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: جو شخص اذان کے بعد یہ دعا پڑھ لیتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کو میری شفاعت نصیب کرے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں صدقہ نامی وہی راوی ہے، جو اس سے پہلے والی حدیث میں ذکر ہو چکا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1879]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3675»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1880
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَلُوا اللَّهَ لِي الْوَسِيلَةَ ; فَإِنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهَا لِي عَبْدٌ فِي الدُّنْيَا إِلَّا كُنْتُ لَهُ شَهِيدًا أَوْ شَفِيعًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْحَرَّانِيُّ، وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ وَقَالَ: مُسْتَقِيمُ الْحَدِيثِ إِذَا رَوَى عَنِ الثِّقَاتِ. قُلْتُ: وَهَذَا مِنْ رِوَايَتِهِ عَنْ مُوسَى بْنِ أَعْيَنَ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلہ کی دعا مانگو کیونکہ جو بھی بندہ دنیا میں میرے لئے اسے مانگے گا قیامت کے دن میں اس شخص کا گواہ اور شفاعت کرنے والا ہوؤں گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ولید بن عبدالملک حرانی ہے، جس کا ذکر ابن حبان نے کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے، اور انہوں نے یہ بات بیان کی ہے یہ مستقیم الحدیث ہے، جب یہ ”ثقہ“ راویوں سے روایت نقل کرے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت اس نے موسیٰ بن امین سے نقل کی ہے ’ اور وہ ”ثقہ“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1880]
تخریج الحدیث: «المعجم الاوسط للطبراني باب الالف من اسمه احمد 639، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 637، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 96»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1881
وَعَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ سَمِعَ النِّدَاءَ فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَبَلِّغْهُ دَرَجَةَ الْوَسِيلَةِ عِنْدَكَ، وَاجْعَلْنَا فِي شَفَاعَتِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ - وَجَبَتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ لَيَّنَهُ الْحَاكِمُ وَضَعَّفَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اذان سننے کے بعد یہ کلمات پڑھے: ”میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے صرف وہی ایک معبود ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے، اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نازل فرما اور انہیں اپنی بارگاہ میں وسیلہ کے درجہ تک پہنچا دے اور قیامت کے دن ہمیں ان کی شفاعت سے بہرہ مند فرما“ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو اس شخص کے لئے شفاعت واجب ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن کیسان ہے، جسے امام حاکم رحمہ اللہ نے کمزور قرار دیا ہے، اور ابن حبان نے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1881]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12554، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 915/4»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1882
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَقُولُ حِينَ يَسْمَعُ النِّدَاءَ، يُكَبِّرُ وَيُكَبِّرُ، وَيَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، ثُمَّ يَقُولُ: اللَّهُمَّ أَعْطِ مُحَمَّدًا الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ، وَاجْعَلْ فِي الْأَعْلَيْنَ دَرَجَتَهُ، وَفِي الْمُصْطَفَيْنَ مَحَبَّتَهُ، وَفِي الْمُقَرَّبِينَ ذِكْرَهُ - إِلَّا وَجَبَتْ لَهُ الشَّفَاعَةُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو بھی مسلمان اذان سننے کے دوران جب مؤذن تکبیر کہے، تو وہ بھی تکبیر کہے، جب وہ اس بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالی کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اس بات کی گواہی دے کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں (تو سننے والا بھی یہی کلمات پڑھے) اور پھر وہ یہ دعا مانگے: ”اے اللہ! تو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو وسیلہ اور فضیلت عطا فرما اور ”اعلین“ میں ان کے درجات بنا دے اور برگزیدہ بندوں میں ان کی محبت رکھ دے اور مقرب لوگوں میں ان کا ذکر رکھ دے“۔ (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں:) تو قیامت کے دن اس شخص کے لئے شفاعت واجب ہو جائے گی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1882]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9790»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1883
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّهُ كَانَ إِذَا سَمِعَ الْمُؤَذِّنَ يُؤَذِّنُ قَالَ: أَشْهَدُ بِهَا مَعَ كُلِّ شَاهِدٍ، وَأَتَحَمَّلُ بِهَا عَلَى كُلِّ جَاحِدٍ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: جب وہ مؤذن کو اذان دیتے ہوئے سنتے تھے تو یہ کہتے تھے: ہر گواہ کے ہمراہ میں بھی اس بات کی گواہی دیتا ہوں، اور ہر منکر کے خلاف میں اس کلمہ کو اختیار کرتا ہوں۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 1883]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں