الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
205. بَابٌ مَا يَقُولُ فِي رُكُوعِهِ وَسُجُودِهِ .
(آدمی) رکوع اور سجدے میں کیا پڑھے گا؟
حدیث نمبر: 2782
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زِيَادٍ الْأَسَدِيِّ أَنَّهُ سَمِعَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ يَقُولُ وَهُوَ رَاكِعٌ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالله بن زیاد اسدی بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود کو رکوع کے دوران یہ پڑھتے ہوئے سنا: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2782]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2782]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2783
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ يُسَوِّي الْحَصَى بِيَدِهِ مَرَّةً وَاحِدَةً إِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ وَهُوَ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہاتھ کے ذریعے ایک مرتبہ کنکریاں برابر کرتے تھے جب وہ سجدے میں جانے لگتے تھے، اور وہ سجدے میں یہ پڑھتے تھے: ”میں حاضر ہوں، اور سعادت مندی تیری طرف سے حاصل ہو سکتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2783]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2783]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 2784
وَعَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ وَشَدَّادُ بْنُ الْأَزْمَعِ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: اخْتَلَفَا فَقَالَ أَبُو الْأَسْوَدِ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ فِي سُجُودِهِ: سُبْحَانَكَ اللَّهُمَّ لَا رَبَّ غَيْرُكَ، وَقَالَ شَدَّادٌ: كَانَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ لَا إِلَهَ غَيْرُكَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِوَايَةُ أَبِي الْأَسْوَدِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَشَدَّادٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِوَايَةُ أَبِي الْأَسْوَدِ رِجَالُهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ وَشَدَّادٌ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
ابواسود اور شداد بن ازمع کے بارے میں یہ بات منقول ہے: ایک مرتبہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے راوی بیان کرتے ہیں: ان دونوں حضرات کا اختلاف ہوا ہے ابواسود کا یہ کہنا ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سجدے میں یہ پڑھتے تھے ”تو ہر عیب سے پاک ہے اے اللہ! تیرے علاوہ اور کوئی رب نہیں ہے“۔ جب کہ شداد کہتے ہیں: وہ یہ پڑھا کرتے تھے ”تو ہر عیب سے پاک ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے ابواسود کی روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں جب کہ شداد کو ابن حبان نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2784]

إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 2785
وَعَنْ أَبِي مَالِكٍ عَنْ أَبِيهِ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا مِنْ عَبْدٍ يَسْجُدُ فَيَقُولُ: رَبِّ اغْفِرْ لِي ثَلَاثَ مَرَّاتٍ إِلَّا غَفَرَ لَهُ قَبْلَ أَنْ يَرْفَعَ رَأْسَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ هَذَا وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ مُحَمَّدِ بْنِ جَابِرٍ عَنْ أَبِي مَالِكٍ هَذَا وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
ابومالک نے اپنے والد کے حوالے سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے: ”جو بھی بندہ سجدے میں جا کے یہ پڑھتا ہے: ”اے میرے پروردگار! تو میری مغفرت کر دے“۔ اگر وہ تین مرتبہ یہ پڑھ لے تو اس کے سر کو اٹھانے سے پہلے اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت کر دیتا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں محمد بن جابر کی سیدنا ابومالک کے حوالے سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اور میں نے کسی کو ان دونوں کا ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2785]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8197»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 2786
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ كَانَ يَقُولُ: احْمِلُوا حَوَائِجَكُمْ عَلَى الْمَكْتُوبَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَعَمْرٌو لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَعَمْرٌو لَمْ يَسْمَعْ مِنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
عمروبن دینار بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ یہ فرمایا کرتے تھے اپنی ضرورتوں کو فرض نمازوں پر لادا کرو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے عمرو بن دینار نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2786]

إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 2787
وَعَنْ أَبِي خَالِدٍ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ فُلَانٌ يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُوَ رَاكِعٌ وَيَقْرَأُ وَهُوَ سَاجِدٌ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: إِنَّ رِجَالًا يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيهِمْ فَإِذَا دَخَلَ فِي الْقَلْبِ وَرَسَخَ فِيهِ نَفَعَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا خَالِدٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ أَبَا خَالِدٍ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
ابوخالد جو سیدنا عبداللہ کے شاگردوں میں سے ایک ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عبداللہ کے پاس آیا اور بولا: اے ابوعبدالرحمن فلاں شخص رکوع کی حالت میں قرآن پڑھتا ہے، جب وہ سجدے کی حالت میں ہوتا ہے، تو اس وقت بھی قرآن پڑھتا ہے، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے آگے نہیں جائے گا کہ وہ (حلق سے آگے جا کر) دل میں داخل ہوتا اور اس میں پختہ ہو جاتا اور نفع دیتا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں البتہ ابوخالد نامی راوی کے حالات بیان کرتے ہوئے میں نے کسی کو نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الصَّلَاةِ/حدیث: 2787]

تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني من اسمه عبد الله بن مسعود البذلى باب 9196، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9342»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف