🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

24. بَابٌ فِي الطَّاعُونِ وَمَا تَحْصُلُ بِهِ الشَّهَادَةُ .
طاعون کا بیان اور اس کے ذریعے شہادت حاصل ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3853
عَنْ أَبِي عَسِيبٍ مَوْلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَتَانِي جِبْرَائِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ بِالْحُمَّى وَالطَّاعُونِ فَأَمْسَكْتُ الْحُمَّى بِالْمَدِينَةِ وَأَرْسَلْتُ الطَّاعُونَ إِلَى الشَّامِ فَالطَّاعُونُ شَهَادَةٌ لِأُمَّتِي وَرَحْمَةٌ لَهُمْ رِجْسٌ عَلَى الْكَافِرِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام سیدنا ابوعسیب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جبرائیل میرے پاس بخار اور طاعون لے کے آئے، تو میں نے بخار کو مدینہ کے لئے روک لیا اور طاعون کو شام کی طرف بھیجوا دیا، طاعون میری امت کے لئے شہادت ہو گا، اور ان کے لئے رحمت ہو گا، اور کافروں کے لئے عذاب ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3853]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20243»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3854
وَعَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ قَالَ: كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْغَارِ فَقَالَ:" اللَّهُمَّ طَعْنًا وَطَاعُونًا" قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَعْلَمُ أَنَّكَ قَدْ سَأَلْتَ مَنَايَا أُمَّتِكَ فَهَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الطَّاعُونُ؟ قَالَ:" ذَرْبٌ كَالدُّمَّلِ إِنْ طَالَتْ بِكَ حَيَاةٌ سَتَرَاهُ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غار میں موجود تھا آپ نے دعا کی: اے اللہ! طعن اور طاعون، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! یہ تو مجھے تو پتہ ہے کہ آپ نے اپنی امت کے بارے میں دعا مانگی ہے طعن (ہتھیار کے ذریعے زخمی ہونے) کا تو ہمیں پتہ ہے طاعون کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ پیپ والے پھوڑے کی طرح کا ہوتا ہے، اگر تمہاری زندگی طویل ہوئی، تو تم عنقریب اسے دیکھ لو گے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر حنفی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3854]
تخریج الحدیث: «أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1824»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3855
وَعَنْ أَبِي قِلَابَةَ: أَنَّ الطَّاعُونَ وَقَعَ بِالشَّامِ فَقَالَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ: إِنَّ هَذَا الزَّجْرَ قَدْ وَقَعَ فَتَفَرَّقُوا عَنْهُ فِي الشِّعَابِ وَالْأَوْدِيَةِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ مُعَاذًا فَلَمْ يُصَدِّقْهُ بِالَّذِي قَالَ، قَالَ: فَقَالَ: بَلْ هُوَ شَهَادَةٌ وَرَحْمَةٌ وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اللَّهُمَّ أَعْطِ مُعَاذًا وَأَهْلَهُ نَصِيبَهُمْ مِنْ رَحْمَتِكَ قَالَ أَبُو قِلَابَةَ: فَعَرَفْتُ الشَّهَادَةَ وَعَرَفْتُ الرَّحْمَةَ وَلَمْ أَدْرِ مَا دَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ حَتَّى أُنْبِئْتُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَا هُوَ ذَاتَ لَيْلَةٍ يُصَلِّي إِذْ قَالَ فِي دُعَائِهِ:" فَحُمَّى إِذَا أَوْ طَاعُونًا" - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، فَلَمَّا أَصْبَحَ قَالَ لَهُ إِنْسَانٌ مِنْ أَهْلِهِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ لَقَدْ سَمِعْتُكَ اللَّيْلَةَ تَدْعُو بِدُعَاءٍ؟ قَالَ:" وَسَمِعْتَهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ:" إِنِّي سَأَلْتُ رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ لَا يُهْلِكَ أُمَّتِي بِسَنَةٍ فَأَعْطَانِيهَا، وَسَأَلْتُ اللَّهَ أَنْ لَا يُسَلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوًّا مِنْ غَيْرِهِمْ، وَسَأَلْتُهُ أَنْ لَا يَلْبِسَهُمْ شِيَعًا وَيُذِيقُ بَعْضَهُمْ بَأْسَ بَعْضٍ فَأَبَى عَلَيَّ" - أَوْ قَالَ:" فَمُنِعْتُ، فَقُلْتُ: حُمَّى إِذًا أَوْ طَاعُونًا حُمَّى إِذًا أَوْ طَاعُونًا" يَعْنِي: ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو قِلَابَةَ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ.
ابوقلابہ بیان کرتے ہیں: شام میں طاعون کی وباء پھیل گئی تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ بیماری ہے، جو واقع ہو گئی ہے، تو تم اس کو چھوڑ کر مختلف گھاٹیوں اور وادیوں میں بکھر جاؤ، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی، تو انہوں نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے قول کی تصدیق نہیں کی اور یہ فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ شہادت ہے، اور رحمت ہے، اور تمہارے نبی کی دعا ہے اے اللہ! تو معاذ اور اس کے گھر والوں کو اپنی رحمت میں سے ان کا حصہ نصیب فرما۔ ابوقلابہ کہتے ہیں: شہادت کا مجھے پتہ تھا، رحمت ہونے کا مجھے پتہ تھا، لیکن مجھے یہ نہیں معلوم تھا کہ تم لوگوں کے نبی کی دعا سے مراد کیا ہے؟ یہاں تک کہ مجھے یہ بات بیان کی گئی کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت نماز ادا کر رہے تھے۔ آپ نے دعا کے دوران ارشاد فرمایا: یا یہاں بخار ہو، یا طاعون ہو ایسا آپ نے تین مرتبہ کہا: جب صبح ہوئی تو آپ کے گھر والوں میں سے کسی نے آپ سے کہا: یا رسول اللہ! میں نے گزشتہ رات آپ کو ایک دعا کرتے ہوئے سنا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تم نے اس کو سنا تھا انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے اپنے پروردگار سے یہ دعا مانگی تھی کہ وہ میری امت کو قحط سالی کے ذریعے ہلاکت کا شکار نہ کرے تو پروردگار نے یہ چیز مجھے عطا کر دی میں نے اللہ تعالیٰ سے یہ دعا مانگی کہ وہ ان لوگوں پر ایسا دشمن مسلط نہ کرے جو ان کے علاوہ ہو، اور میں نے اس سے یہ دعا مانگی تھی کہ وہ انہیں مختلف گروہوں میں تقسیم نہ کرے کہ وہ ایک دوسرے کو نقصان پہنچاتے پھریں تو پروردگار نے اسے قبول نہیں کیا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) مجھے روک دیا گیا تو میں نے عرض کی: پھر یا تو بخار ہو، یا طاعون ہو، یا تو بخار ہو، یا طاعون ہو یعنی تین مرتبہ ایسے کہا:۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ ابوقلابہ نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3855]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21631»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3856
وَعَنْ أَبِي مُنِيبٍ الْأَحْدَبِ قَالَ: خَطَبَ مُعَاذٌ بِالشَّامِ فَذَكَرَ الطَّاعُونَ فَقَالَ: إِنَّهَا رَحْمَةُ رَبِّكُمْ وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ وَقَبْضُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ، اللَّهُمَّ اجْعَلْ عَلَى آلِ مُعَاذٍ نَصِيبَهُمْ مِنْ هَذِهِ الرَّحْمَةِ، ثُمَّ نَزَلَ عَنْ مَقَامِهِ ذَلِكَ فَدَخَلَ عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُعَاذٍ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: الْحَقُّ مِنْ رَبِّكَ فَلَا تَكُونَنَّ مِنَ الْمُمْتَرِينَ فَقَالَ مُعَاذٌ: سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ بَعْضَهُ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ وَإِسَنَادُهُ مُتَّصِلٌ.
ابومنیب احدب بیان کرتے ہیں: سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے شام میں خطبہ دیتے ہوئے طاعون کا ذکر کیا، اور ارشاد فرمایا: یہ تمہارے پروردگار کی رحمت ہے، اور تمہارے نبی کی دعا ہے، اور تم سے پہلے کے نیک لوگوں کے انتقال کا طریقہ ہے اے اللہ! معاذ کے گھر والوں کو اس رحمت میں سے ان کا حصہ نصیب فرما پھر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ اپنی جگہ سے نیچے اتر آئے آپ سیدنا عبدالرحمن بن معاذ رضی اللہ عنہ کے پاس تشریف لے گئے تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے کہا: ”یہ چیز حق ہے، اور تمہارے پروردگار کی طرف سے ہے، تو تم شک کا شکار ہونے والوں میں سے ہرگز نہ ہو جانا“۔ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے کہا: (یعنی یہ آیت پڑھی) ”عنقریب تم مجھے صبر کرنے والوں میں پاؤ گے، اگر اللہ نے چاہا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے اس کا کچھ حصہ معجم کبیر میں نقل کیا ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں اور ان کی سند میں متصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3856]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3857
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَتُهَاجِرُونَ إِلَى الشَّامِ فَيُفْتَحُ لَكُمْ وَيَكُونُ فِيكُمْ دَاءٌ كَالدُّمَّلِ أَوْ كَالْحُزَّةِ يَأْخُذُ بِمُرَاقِ الرَّجُلِ يَسْتَشْهِدُ اللَّهُ بِهِ أَنْفُسَهُمْ وَيُزَكِّي بِهِ أَعْمَالَهُمْ".
اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ سَمِعَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْطِهِ هُوَ وَأَهْلَ بَيْتِهِ الْحَظَّ الْأَوْفَرَ مِنْهُ، فَأَصَابَهُمُ الطَّاعُونُ فَلَمْ يَبْقَ مِنْهُمْ أَحَدٌ فَطُعِنَ فِي إِصْبَعِهِ بِالسَّبَّابَةِ فَكَانَ يَقُولُ: مَا يَسُرُّنِي أَنَّ لِي بِهَا حُمْرُ النَّعَمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ لَمْ يُدْرِكْ مُعَاذًا.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عنقریب تم لوگ شام کی سرزمین کی طرف ہجرت کر جاؤ گے وہ تمہارے لئے فتح کر دی جائے گی وہاں پھوڑئے، یا حزة (وہ درد جو دل یا جگر میں محسوس ہو) کی مانند ایک بیماری ہو گی، جو آدمی کے پیٹ کے نیچے والے حصے کو (یا خون کی رگوں کو) گرفت میں لے گی، اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے لوگوں کو شہادت نصیب کرے گا، اور اس کے ذریعے ان کے اعمال کا تزکیہ کرے گا (اس کے بعد سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دعا کی:) ”اے اللہ! اگر تو یہ بات جانتا ہے کہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے اللہ کے رسول کی زبانی یہ بات سنی ہے، تو تو اس کو (یعنی سیدنا معاذ کو) اور اس کے اہل خانہ کو اس میں سے حظ وافر عطا فرما“۔ راوی کہتے ہیں: تو ان لوگوں کو طاعون نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ان میں سے کوئی بھی باقی نہیں بچا ان کی شہادت کی انگلی میں اس کا پھوڑا نمودار ہوا تھا، تو وہ یہ کہتے تھے کہ مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ اس کے عوض میں مجھے سرخ اونٹ مل جائیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اسماعیل بن عبیداللہ نامی راوی نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3857]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 21583»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3858
وَعَنْ أَبِي مُوسَى الْأَشْعَرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" فَنَاءَ أُمَّتِي بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ" قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَذَا الطَّعْنُ قَدْ عَرَفْنَاهُ فَمَا الطَّاعُونُ؟ قَالَ:" وَخْزُ أَعْدَائِكُمْ مِنَ الْجِنِّ وَفِي كُلٍّ شَهَادَةٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ بَعْضِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثِ.
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”میری امت طعن (زخمی ہونے) اور طاعون کے ذریعے فنا ہو گی عرض کی گئی: یا رسول اللہ! طعن کا تو ہمیں پتہ ہے طاعون کیا چیز ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تمہارے دشمن جنوں کا وار ہے، اور (ان دونوں صورتوں میں سے) ہر صورت میں شہادت نصیب ہو گی“۔
یہ روایت امام أحمد نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے۔ اس کے بعض رجال ”صیح“ کے رجال ہیں
یہ روایت امام ابویعلیٰ امام بزار نے اور امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3858]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2988، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8507، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 325»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3859
وَعَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ قَيْسٍ أَخِي أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ اجْعَلْ فَنَاءَ أُمَّتِي قَتْلًا فِي سَبِيلِكَ بِالطَّعْنِ وَالطَّاعُونِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْطَبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبردہ بن قیس رضی اللہ عنہ جو سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے بھائی ہیں وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (یعنی آپ نے یہ دعا کی:) ”اے اللہ! تو میری امت کو اپنی راہ میں طعن اور طاعون کے ذریعے قتل ہونے کی صورت میں فنا کرنا“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3859]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15181، 17614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3860
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ غَنْمٍ قَالَ: لَمَّا وَقَعَ الطَّاعُونُ بِالشَّامِ خَطَبَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ النَّاسَ فَقَالَ: إِنَّ هَذَا الطَّاعُونَ رِجْسٌ فَتَفَرَّقُوا عَنْهُ فِي هَذِهِ الشِّعَابِ وَفِي هَذِهِ الْأَوْدِيَةِ، فَبَلَغَ ذَلِكَ شُرَحْبِيلَ بْنَ حَسَنَةَ قَالَ: فَغَضِبَ فَجَاءَ يَجُرُّ ثَوْبَهُ مُعَلِّقَ نَعْلَيْهِ بِيَدِهِ فَقَالَ: صَحِبْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَعَمْرٌو أَضَلُّ مِنْ حِمَارِ أَهْلِهِ وَلَكِنَّهُ رَحْمَةٌ [ مِنْ رَ ] بِّكُمْ وَدَعْوَةُ نَبِيِّكُمْ وَمَوْتُ الصَّالِحِينَ قَبْلَكُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ.
عبدالرحمن بن غنم بیان کرتے ہیں: جب شام میں طاعون پھیل گیا تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: یہ طاعون، گندگی (یعنی بیماری) ہے، تو تم اسے چھوڑ کر مختلف علاقوں اور مختلف وادیوں میں بکھر جاؤ اس بات کی اطلاع سیدنا شرحبیل بن حسنہ کو ملی تو وہ غصے میں آ گئے، تو وہ اپنے کپڑے کو کھینچتے ہوئے اور اپنے ہاتھ میں جوتے کو لٹکا کر آئے اور یہ بات بیان کی: میں اللہ کے رسول کے ساتھ رہا ہوں عمرو اپنے اہل خانہ کے گدھے سے زیادہ گمراہ ہے بلکہ یہ (طاعون) تمہارے پروردگار کی طرف سے رحمت ہے، اور تمہارے نبی کی دعا ہے، اور تم سے پہلے کے نیک لوگوں کی موت (کی وجہ) ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «مسند أحمد بن حنبل، مسند الشاميين، حديث شرحبيل بن حسنة عن النبى صلى الله عليه وسلم، 17445 المستدرك على الصحيحين للحاكم، كتاب معرفة الصحابة رضى الله عنهم، ذكر مناقب شرحبيل بن حسنة رضى الله عنه، 5169 جامع معمر بن راشد، باب الوباء والطاعون، 770 المعجم الكبير للطبرانى، من اسمه شرحبيل، ما أسند شرحبيل ابن حسنة، 7043 معجم الصحابة لابن قانع، شرحبيل بن حسنة بن عبد المطاع الكندى، 626 صحيح ابن حبان، كتاب الجنائز وما يتعلق بها مقدما أو مؤخرا، ذكر الإخبار بأن الوباء هو موت الصالحين قبلنا، 3003»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3861
عَنْ أَبِي مُنِيبٍ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ فِي طَاعُونٍ آخَرَ خَطَبَ النَّاسَ فَقَالَ: هَذَا زَجْرٌ مِثْلُ السَّبِيلِ مَنْ يَنْكُبُهُ أَخْطَأَهُ وَمِثْلُ النَّارِ مَنْ يَنْكُبُهَا أَخْطَأَتْهُ وَمَنْ أَقَامَ أَحْرَقَتْهُ وَآذَتْهُ.
امام أحمد نے ایک روایت ابومنیب کے حوالے سے نقل کی ہے: یہ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے ایک اور طاعون کے درمیان لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے یہ ارشاد فرمایا: یہ سبیل کی مانند زجر (بیماری) ہے، جو اس سے ہٹ جائے یہ اس سے چوک جاتا ہے، اور آگ کی مانند ہے، جو اس سے ہٹ جائے، تو وہ اس سے چوک جاتی ہے، اور جو ٹھہر جاتا ہے، یہ اسے جلا دیتی ہے، اور اذیت پہنچاتی ہے“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3861]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3862
وَفِي رِوَايَةٍ أُخْرَى عَنْ يَزِيدَ بْنِ حُمَيْرٍ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ حَسَنَةَ نَحْوَهُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ عَمْرًا فَقَالَ: صَدَقَ.
رَوَاهَا كُلَّهَا أَحْمَدُ، وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ بَعْضَهُ وَأَسَانِيدُ أَحْمَدَ حِسَانٌ صِحَاحٌ.
ایک روایت میں یہ بات منقول ہے: یزید حمیر نے سیدنا شرحبیل بن حسنہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کو اس بات کی اطلاع ملی تو انہوں نے فرمایا: انہوں نے ٹھیک کہا: ہے۔ یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں۔ امام طبرانی نے معجم کبیر میں ان میں سے بعض روایات نقل کی ہیں۔ امام أحمد کی اسانید حسن اور صحیح ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 3862]

الحكم على الحديث:
اسناد حسن اور صحیح ہیں۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں