الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْكَفَنِ .
کفن کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4093
وَلَهُ عِنْدَ الطَّبَرَانِيِّ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى قَالَ: أَتَيْتُ حَلْقَةً مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَسَأَلْتُ أَشْيَاخَهُمْ فِي كَمْ كُفِّنَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
امام طبرانی نے ان کے حوالے سے ایک اور روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: وہ بیان کرتے ہیں: میں بنوعبدالمطلب کے ایک حلقے میں آیا میں نے ان کے بزرگوں سے دریافت کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کتنے کپڑوں میں کفن دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4093]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4094
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا قُتِلَ حَمْزَةُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ كَانَتْ عَلَيْهِ نَمِرَةٌ، فَكَانَ عَلِيٌّ هُوَ الَّذِي أَدْخَلَهُ قَبْرَهُ، فَكَانَ إِذَا غَطَّى بِهَا رَأْسَهُ خَرَجَتْ قَدَمَاهُ، وَإِذَا غَطَّى قَدَمَيْهِ خَرَجَتْ رَأْسُهُ، فَسَأَلَ عَنْ ذَلِكَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَمَرَهُ أَنْ يُغَطِّيَ رَأْسَهُ، وَأَنْ يَأْخُذَ [ لَهُ ] شَجَرًا مِنَ الْعَلَجَانِ فَيَجْعَلَهُ عَلَى رِجْلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَيُّوبَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُيَيْنَةَ، وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْ مَنْ هُوَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ مِنْ رِوَايَةِ أَيُّوبَ عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُيَيْنَةَ، وَأَيُّوبُ لَمْ أَعْرِفْ مَنْ هُوَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا حمزہ بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ کو قتل کیا گیا تو ان کے جسم پر دھاری دار چادر تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں قبر میں داخل کیا تھا جب وہ اُن کے سر کو ڈھانپتے تھے تو پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، اور جب وہ ان کے پاؤں کو ڈھانپتے تھے تو سر ظاہر ہو جاتا تھا انہوں نے اس بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ ہدایت کی کہ وہ ان کے سر کو ڈھانپ دیں اور علجان درخت کے کچھ پتے لے کر ان کے پاؤں پر ڈال دیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں ایوب کی حکم بن عتیبہ سے نقل کردہ روایت کے طور پر نقل کی ہے۔ ایوب نامی شخص سے میں واقف نہیں ہوں کہ یہ کون ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4094]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12107)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12107»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4095
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قُتِلَ حَمْزَةُ يَوْمَ أُحُدٍ، وَقُتِلَ مَعَهُ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ، فَجَاءَتْ صَفِيَّةُ بِنْتُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ بِثَوْبَيْنِ لِتُكَفِّنَ فِيهِمَا حَمْزَةَ، فَلَمْ يَكُنْ لِلْأَنْصَارِيِّ كَفَنٌ، فَأَسْهَمَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ الثَّوْبَيْنِ، ثُمَّ كُفِّنَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِي ثَوْبٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ الشَّاهِدُ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عُثْمَانُ الْجَزَرِيُّ الشَّاهِدُ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر سیدنا حمزہ رضی اللہ شہید ہو گئے ان کے ساتھ انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب بھی شہید ہوئے سیدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہما دو کپڑے لے کے آئی تھیں تاکہ ان میں سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کو کفن دیا جائے انصاری کے لئے کوئی کفن نہیں تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دو کپڑوں کے بارے میں قرعہ اندازی کی اور ان دونوں صاحبان میں سے ہر ایک کو ایک ایک کپڑے میں کفن دیا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عثمان جزری شاہد ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4095]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3033»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4096
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُحُدٍ مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِحَمْزَةَ وَقَدْ جُدِعَ أَنْفُهُ وَمُثِّلَ بِهِ فَقَالَ:" لَوْلَا أَنْ تَجِدَ صَفِيَّةُ فِي نَفْسِهَا تَرَكْتُهُ حَتَّى يَحْشُرَهُ اللَّهُ مِنْ بُطُونِ السِّبَاعِ وَالطَّيْرِ"، فَكُفِّنَ فِي نَمِرَةٍ ; إِذَا خُمِّرَ رَأْسُهُ بَدَتْ رِجْلَاهُ، وَإِذَا خُمِّرَ رِجْلَاهُ بَدَا رَأْسُهُ، فَخَمَّرُوا رَأْسَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ الْكَفَنِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرَوَى أَبُو دَاوُدَ بَعْضَهُ مِنْ غَيْرِ ذِكْرِ الْكَفَنِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ اُحد کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ (کی میت) کے پاس سے ہوا ان کی ناک کاٹ دی گئی تھی اور مثلہ کر دیا گیا تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر اس بات کا اندیشہ نہ ہوتا کہ سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہما پریشان ہو جائیں گی میں ان کو یوں ہی رہنے دیتا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ حشر کے دن انہیں درندوں اور پرندوں کے پیٹوں میں سے اٹھا لیتا انہیں ایک چادر میں کفن دیا گیا جب ان کا سر ڈھانپا جاتا تھا، تو پاؤں ظاہر ہو جاتے تھے، اور جب پاؤں ڈھانپے جاتے تھے تو سر ظاہر ہو جاتا تھا، تو لوگوں نے ان کے سر کو ڈھانپ دیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ امام ابوداؤد نے اس کا کچھ حصہ ذکر کیا ہے، جس میں کفن کا ذکر نہیں ہے۔ اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4096]

تخریج الحدیث: «أخرجه سنن أبي داود برقم: 3136، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2939، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2608، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4911، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1879»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 4097
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمِّرُوا وُجُوهَ مَوْتَاكُمْ وَلَا تَشَبَّهُوا بِالْيَهُودِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنے مردوں کے چہرے ڈھانپ دیا کرو اور یہودیوں کے ساتھ مشابہت اختیار نہ کرو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4097]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4097]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11436»
الحكم على الحديث:
إسناده رجالہ
حدیث نمبر: 4098
وَعَنْ شَيْخٍ مِنْ قَيْسٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَنَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَعِنْدَنَا بَكْرَةٌ صَعْبَةٌ لَا نَقْدِرُ عَلَيْهَا، قَالَ: فَدَنَا مِنْهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَسَحَ ضَرْعَهَا فَاحْتَفَلَ فَحَلَبَ، [ قَالَ ] : فَلَمَّا مَاتَ أَبِي جَاءَ وَقَدْ شَدَدْتُهُ فِي كَفَنِهِ وَأَخَذْتُ سُلَّاءَةً، فَشَدَدْتُ بِهَا الْكَفَنُ فَقَالَ:" لَا تُعَذِّبْ أَبَاكَ بِالسُّلَّى"، ثُمَّ بَزَقَ عَلَى صَدْرِهِ حَتَّى رَأَيْتُ رُضَابَ بُزَاقِهِ عَلَى صَدْرِهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
قیس قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے ہمارے پاس ایک جوان اونٹنی تھی جس پر قابو پانا مشکل تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے قریب ہوئے آپ نے اس کے تھن پر ہاتھ پھیرا تو وہ دودھ دینے کے لئے تیار ہو گئی آپ نے دودھ دوہ لیا راوی بیان کرتے ہیں: جب میرے والد کا انتقال ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے میں نے ان کے کفن کو باندھ دیا تھا اور میں نے سلاۃ (کھجور کا کانٹا) لے لیا، اور میں نے اس کے ذریعے کفن کو باندھ دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ”سلی“ (کانٹے) کے ذریعے اپنے باپ کو عذاب نہ دو! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر لعاب دہن ڈالا، یہاں تک کہ میں نے ان کے سینے پر آپ کے لعاب دہن کا رضاب (باریک اور پتلا مواد) دیکھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4098]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے اس کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4098]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20175»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4099
وَعَنِ ابْنَةِ أُهْبَانَ أَنَّ أَبَاهَا أَمَرَ أَهْلَهُ أَنْ يُكَفِّنُوهُ وَلَا يُلْبِسُوهُ قَمِصَيًا، قَالَتْ: فَأَلْبَسْنَاهُ قَمِيصًا، فَأَصْبَحْنَا وَالْقَمِيصُ عَلَى الْمِشْجَبِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا.
بنت اہبان بیان کرتی ہیں: ان کے والد نے ان کے اہل خانہ کو یہ حکم دیا تھا کہ انہیں کفن دیتے ہوئے انہیں قمیص نہ پہنائیں وہ خاتون بیان کرتی ہیں: ہم نے انہیں (کفن میں) قمیص پہنا دی اگلے دن وہ قمیص کھونٹی پر لٹکی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4099]
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4099]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 4100
وَرَوَى الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ فَقَالَ: عَنْ عُدَيْسَةَ بِنْتِ أُهْبَانَ قَالَتْ: حَيْثُ حَضَرَ أَبِي الْوَفَاةُ قَالَ: لَا تُكَفِّنُونِي فِي ثَوْبٍ مَخِيطٍ، فَحَيْثُ قُبِضَ وَغُسِّلَ أَرْسَلُوا إِلَيَّ أَنْ أَرْسِلُوا بِالْكَفَنِ، فَأُرْسِلَ إِلَيْهِمْ بِالْكَفَنِ، قَالُوا: قَمِيصٌ، قُلْتُ: إِنَّ أَبِي قَدْ نَهَانِي أَنْ أُكَفِّنَهُ فِي قَمِيصٍ مَخِيطٍ، قَالَتْ: فَأَرْسَلْتُ إِلَى الْقِصَارِ وَلِأَبِي قَمِيصٍ فِي الْقِصَارِ، فَأُتِيَ بِهِ، فَأُلْبِسَ وَذَهَبَ بِهِ، فَأَغْلَقْتُ بَابِي وَتَبِعْتُهُ، وَرَجَعْتُ وَالْقَمِيصُ فِي الْبَيْتِ، فَأَرْسَلْتُ إِلَى الَّذِينَ غَسَّلُوا أَبِي فَقُلْتُ: كَفَّنْتُمُوهُ فِي قَمِيصٍ؟ قَالُوا: نَعَمْ، قُلْتُ: هُوَ ذَا، قَالُوا: نَعَمْ.
وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الْقَسْمَلِيُّ ; قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
وَفِيهِ أَبُو عَمْرٍو الْقَسْمَلِيُّ ; قَالَ الْحُسَيْنِيُّ: لَا يُعْرَفُ.
امام طبرانی نے معجم کبیر میں یہ روایت نقل کی ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں: عدیسہ بنت اہبان بیان کرتی ہیں: جب میرے والد کی وفات کا وقت قریب آیا تو انہوں نے فرمایا: مجھے کسی سلے ہوئے کپڑے میں کفن نہ دینا وہ خاتون بیان کرتی ہیں: جب انہیں غسل دے دیا گیا تو لوگوں نے مجھے پیغام بھیجا کہ تم کفن بھجوا دو میں نے ان کی طرف کفن بھجوایا لوگوں نے کہا: قمیص کہاں ہے؟ میں نے کہا: میرے والد نے مجھے اس بات سے منع کیا ہے کہ میں انہیں سلی ہوئی قمیص میں کفن دوں وہ خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے دھوبی کی طرف پیغام بھیجا میرے والد کی ایک قمیص دھوبی کے پاس تھی وہ لائی گئی اور انہیں پہنا دی گئی اور پھر ان کی میت کو لے گئے میں نے دروازہ بند کیا، اور ان کے پیچھے گئی جب میں واپس آئی تو قمیص گھر میں موجود تھی جن لوگوں نے میرے والد کو غسل دیا تھا۔ میں نے پیغام بھیجا اور میں نے دریافت کیا: تم نے انہیں قمیص میں کفن دیا تھا؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے دریافت کیا: کیا وہ یہی ہے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعمرو قسملی ہے حسینی فرماتے ہیں یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4100]
اس روایت کی سند میں ایک راوی ابوعمرو قسملی ہے حسینی فرماتے ہیں یہ معروف نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4100]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 4101
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ دَعَا بِخِلَقِ جُبَّةِ صُوفٍ فَقَالَ: كَفِّنُونِي فِيهَا فَإِنِّي لَقِيتُ فِيهَا الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ بَدْرٍ، وَإِنَّمَا كُنْتُ أُخَبِّئُهَا لِهَذَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ سَعْدًا.
زہری بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کی موت کا وقت قریب آیا تو انہوں نے ایک پرانا اونی جبہ منگوایا اور ارشاد فرمایا: تم لوگ مجھے اس میں کفن دے دینا کیونکہ غزوہ بدر کے موقع پر یہ پہن کر میں نے مشرکین کا سامنا کیا تھا اور میں نے اسے اس وقت کے لئے سنبھال کے رکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں تاہم زہری نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4101]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (316)»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 4102
وَعَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ أَنَّ حُذَيْفَةَ بْنَ الْيَمَانِ كُفِّنَ فِي ثَوْبَيْنِ، بَعَثَنِي وَأَبَا مَسْعُودٍ فَابْتَعْنَا لَهُ كَفَنًا ; حُلَّةَ عَصْبٍ بِثَلَاثِمِائَةِ دِرْهَمٍ، قَالَ: أَرِيَانِي مَا ابْتَعْتُمَا لِي، فَأَرَيْنَاهُ، فَقَالَ: مَا هَذَا لِي بِكَفَنٍ، إِنَّمَا يَكْفِينِي رَيْطَتَانِ بَيْضَاوَانِ، لَيْسَ مِنْهَا قَمِيصٌ، إِنِّي لَا أَتْرُكُ إِلَّا قَلِيلًا حَتَّى أَنَالَ خَيْرًا مِنْهُمَا أَوْ شَرًّا مِنْهُمَا، فَابْتَعْنَا لَهُ رَيْطَتَيْنِ بَيْضَاوَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ أُخْرَى: سَأَلْنَا أَبَا مَسْعُودٍ: مَا قَالَ حُذَيْفَةُ عِنْدَ الْمَوْتِ؟ قَالَ: قَالَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ صِيَاحٍ إِلَى النَّارِ وَاشْتَرُوا لِي ثَوْبَيْنِ، فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کو دو کپڑوں میں کفن دیا گیا انہوں نے مجھے اور سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کو بھجوایا ہم نے ان کے لئے کفن خریدا ہم نے تین سو درہم کے عوض میں پٹی کا حلہ خریدا انہوں نے دریافت کیا: تم دونوں مجھے دکھاؤ کہ تم دونوں نے میرے لئے کیا خریدا ہے؟ ہم نے وہ انہیں دکھایا تو انہوں نے فرمایا: یہ میرے کفن کے لئے مناسب نہیں ہے میرے لئے تو سفید رنگ کی دو چادریں کافی ہیں جن میں کوئی قمیص نہ ہو تھوڑی ہی دیر گزرنے کے بعد مجھے یا تو ان دونوں (یعنی سادی چادروں) سے زیادہ بہتر چیز مل جائے گی یا ان دونوں سے زیادہ بری چیز ملے گی راوی کہتے ہیں: تو ہم نے ان کے لئے دو سفید چادریں خرید لیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ ایک اور روایت میں یہ الفاظ زائد ہیں: ہم نے سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے مرتے وقت کیا کہا: تھا انہوں نے جواب دیا: انہوں نے یہ کہا: تھا: میں اس چیخ و پکار سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو جہنم کی طرف لے جائے تم میرے لئے دو کپڑے خرید لو۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْجَنَائِزِ/حدیث: 4102]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3005)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح