الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
76. بَابٌ فِي الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ .
پالتو گدھوں کا بیان
حدیث نمبر: 8054
عَنْ أُمِّ نَصْرٍ الْمُحَارِبِيَّةِ قَالَتْ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ؟ فَقَالَ:" أَلَيْسَ يَرْعَى الْكَلَأَ وَيَأْكُلُ الشَّجَرَ" قَالَ: نَعَمْ. قَالَ:" فَأَصِبْ مِنْ لُحُومِهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ كَلَامٌ لَا يَضُرُّ.
سیدہ ام نصر محاربیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پالتو گدھوں کے گوشت کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: کیا وہ گھاس نہیں چرتا ہے، اور درخت (کے پتے) نہیں کھاتا ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر تم اس کا گوشت کھا لو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں اس کے بعض رجال کے بارے میں ایسا کلام کیا گیا ہے جو نقصان دہ نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8054]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (161/25)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5065»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8055
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - قَالَ: إِنَّمَا نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ لِأَنَّهَا كَانَتْ حَمُولَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کر دیا تھا کیونکہ وہ بار برداری کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حمید رازی ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8055]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10422»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8056
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِبْقَاءً عَلَى الظَّهْرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِنَحْوِهِ، وَفِي الْكَبِيرِ حَبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ، وَفِيهِ ضَعْفٌ وَقَدْ وُثِّقَ. وَفِي الْأَوْسَطِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سواریاں باقی رکھنے کے لئے اس سے منع کیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اور معجم کبیر میں اس کی مانند نقل کی ہے۔ معجم کبیر کی سند میں ایک راوی حبان بن علی ہے جس میں ضعف پایا جاتا ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی، اور معجم اوسط کی سند میں ایک راوی محمد بن جابر ہے، اور وہ متروک ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8056]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12226)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9463»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 8057
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمْ يُحَرِّمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لُحُومَ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عِقَالٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت کو حرام قرار نہیں دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن عبدالرحمن بن عقال سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8057]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں اپنے استاد أحمد بن عبدالرحمن بن عقال سے نقل کی ہے۔ اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8057]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1042)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1042»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8058
وَعَنِ أَبِي الْوَدَاكِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو سَعِيدٍ قَالَ: أَصَبْنَا سَبَايَا يَوْمَ خَيْبَرَ وَكُنَّا نَعْزِلُ عَنْهُنَّ نَلْتَمِسُ أَنْ نُفَادِيَهُنَّ مِنْ أَهْلِهِنَّ، فَقَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: تَفْعَلُونَ هَذَا وَفِيكُمْ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ ائْتُوهُ فَسَلُوهُ فَأَتَيْنَاهُ، أَوْ ذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ:" مَا مِنْ كُلِّ الْمَاءِ يَكُونُ الْوَلَدُ إِذَا قَضَى اللَّهُ أَمَرًا كَانَ".
وَمَرَرْنَا بِالْقُدُورِ وَهَى تَغْلِي فَقَالَ لَنَا:" مَا هَذِهِ اللَّحْمُ؟" قُلْنَا: لَحْمُ حُمُرٍ. فَقَالَ لَنَا:" أَهْلِيَّةٌ أَوْ وَحْشِيَّةٌ؟" فَقُلْنَا: لَا بَلْ أَهْلِيَّةٌ قَالَ لَنَا:" أَكَفِئُوهَا" قَالَ: فَكَفَأْنَاهَا وَإِنَّا لَجِيَاعٌ نَشْتَهِيهِ.
قَالَ: وَكُنَّا نُؤْمَرُ أَنْ نُوكِئَ الْأَسْقِيَةَ.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ مِنْهُ قِصَّةُ الْعَزْلِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى بِاخْتِصَارٍ.

ابووداک بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات بتائی غزوہ خیبر کے موقع پر ہمارے ہاتھ کنیزیں لگیں ہم نے ان سے عزل کرنا شروع کر دیا ہم یہ چاہتے تھے کہ ان کے گھر والوں سے ان کا فدیہ وصول کریں ہم میں سے کسی ایک نے دوسروں سے کہا: تم لوگ ایسا کر رہے ہو جبکہ اللہ کے رسول تمہارے درمیان موجود ہیں تم ان کی خدمت میں جاؤ اور ان سے دریافت کرو ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ہم نے آپ کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس بھی نطفے سے بچے نے پیدا ہونا ہو جبکہ اللہ تعالیٰ نے اس کے بارے میں فیصلہ دیدیا تو وہ (پیدا) ہو کے رہے گا۔ راوی کہتے ہیں، پھر ہمارا گزر ہنڈیاؤں کے پاس سے ہوا جو جوش مار رہی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے دریافت کیا: یہ کس چیز کا گوشت ہے ہم نے عرض کی: گدھوں کا گوشت ہے آپ نے فرمایا: پالتو یا جنگی؟ ہم نے عرض کی: جی نہیں بلکہ پالتو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان ہنڈیاؤں کو انڈیل دو راوی کہتے ہیں تو ہم نے انہیں انڈیل دیا حالانکہ ہم بھوکے تھے اور ہمیں اس (گوشت) کی شدید طلب تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں۔ ہمیں یہ حکم دیا گیا کہ ہم مشکیزوں کا منہ بند کر دیا کریں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں صحیح میں اس روایت میں سے صرف عزل والا حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8058]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8058]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1183) اخرجه احمد فى المسند (82/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11369»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 8059
وَعَنِ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَدَكَ وَخَيْبَرَ قَالَ: فَفَتَحَ اللَّهُ عَلَى رَسُولِهِ فَدَكَ وَخَيْبَرَ قَالَ: فَوَقَعَ النَّاسُ فِي بَقْلَةٍ لَهُمْ هَذَا الثُّومُ وَالْبَصَلُ قَالَ: فَرَاحُوا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَجَدَ رِيحَهَا فَتَأَذَّى بِهِ ثُمَّ عَادَ الْقَوْمُ فَقَالَ:" أَلَا لَا تَأْكُلُوهُ فَمَنْ أَكَلَ مِنْهَا شَيْئًا فَلَا يَقْرَبَنَّ مَجْلِسَنَا".
قَالَ: وَوَقَعَ النَّاسُ يَوْمَ خَيْبَرَ فِي لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ وَنَصَبُوا الْقُدُورَ فَنَصَبْتُ قِدْرِي فِيمَنْ نَصَبَ فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَنْهَاكُمْ عَنْهُ أَنْهَاكُمْ عَنْهُ". مَرَّتَيْنِ فَأُكْفِئَتِ الْقُدُورُ فَأَكْفَأْتُ قِدْرِي فِيمَنْ أَكْفَأَ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ أَبُو دَاوُدُ النَّهْيَ عَنِ الثُّومِ وَالْبَصَلِ لِمَنْ أَتَى الْمَسْجِدَ، وَهُنَا قَالَ: فَلَا يَقْرَبَنَّ مَجْلِسَنَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ بِشْرُ بْنُ حَرْبٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَقَدْ وُثِّقَ.

سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فدک اور خیبر میں جنگ میں حصہ لیا۔ راوی کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کے لئے فدک اور خیبر کو فتح کروا دیا راوی کہتے ہیں: لوگ سبزیوں تک پہنچے جہاں لہسن اور پیاز موجود تھا راوی کہتے ہیں: جب وہ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو اس کی بو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہوئی آپ کو اس سے اذیت محسوس ہوئی پھر جب لوگوں نے دوبارہ ایسا کیا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: خبردار تم اس کو نہ کھاؤ جو شخص اس میں سے کچھ کھا لے، تو وہ ہماری محفل کے قریب نہ آئے۔ راوی بیان کرتے ہیں: غزوہ خبیر کے دن لوگوں نے پالتو گدھے پکڑ لیے (انہیں ذبح کیا) اور ان کی ہنڈیا میں چڑھا دیں میں نے بھی اپنی ہنڈیا چڑھا دی جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ملی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں تم لوگوں کو اس سے منع کرتا ہوں میں تم لوگوں کو اس نے منع کرتا ہوں یہ بات آپ نے دو مرتبہ ارشاد فرمائی، تو ہنڈیائیں الٹ دی گئیں اور میں نے بھی اپنی ہنڈیا الٹ دی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابوداؤد نے ایک صحابی کے حوالے سے لہسن اور پیاز کی ممانعت اس شخص کے لئے نقل کی ہے۔ جو مسجد آتا ہے، جبکہ یہاں یہ الفاظ ہیں: ”وہ ہماری محفل کے قریب ہرگز نہ آئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8059]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشر بن حرب ہے، اور وہ ضعیف ہے ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8059]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (65/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11229، وأخرجه فتح الباري برقم: 5136»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8060
وَعَنِ أَبِي سَلِيطٍ - وَكَانَ بَدْرِيًّا - قَالَ: أَتَانَا نَهْيُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ وَنَحْنُ بِخَيْبَرَ، فَكَفَأْنَاهَا وَإِنَّا لِجِيَاعٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ضُمَيْرَةَ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ضُمَيْرَةَ ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يَجْرَحْهُ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ.
سیدنا ابوسلیط رضی اللہ عنہ جو بدری صحابی ہیں وہ بیان کرتے ہیں: ہمارے پاس نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت آئی جو گدھوں کے گوشت کے بارے میں تھی ہم اس وقت خبیر میں موجود تھے، تو ہم نے ہنڈیائیں الٹا دیں حالانکہ ہم بھوکے تھے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمرو بن ضمیرہ ہے جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر نہ جرح کی ہے، اور نہ، توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8060]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمرو بن ضمیرہ ہے جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے اس پر نہ جرح کی ہے، اور نہ، توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8060]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8061
وَعَنِ أَبِي سَلِيطٍ قَالَ: أَصَابَ النَّاسَ فِي غَزْوَةِ خَيْبَرَ مَخْمَصَةٌ شَدِيدَةٌ فَقَامُوا إِلَى حُمُرِهِمْ فِي مَحْضَرٍ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَجَزَرُوهَا، ثُمَّ طَرَحُوهَا فِي الْقُدُورِ، فَبَيْنَا هِيَ تَفُورُ نَزَلَ تَحْرِيمُهَا عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" نَزَلَ تَحْرِيمُ الْحُمُرِ الَّتِي تَطْبُخُونَ". فَكُفِئَتِ الْقُدُورُ عَلَى وُجُوهِهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوسلیط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ خیبر کے موقع پر لوگوں کو شدید بھوک لاحق ہو گئی لوگ اٹھ کر اپنے گدھوں کی طرف گئے یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی کی بات ہے ان لوگوں نے انہیں قربان کیا اور پھر ہنڈیائیں چڑھا دیں ابھی وہ ہنڈیائیں پک رہی تھیں کہ اسی دوران ان کی حرمت کا حکم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو گیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو گدھے تم پکا رہے ہو ان کی حرمت کا حکم نازل ہو گیا ہے، تو ان کی ہنڈیائیں الٹ دی گئیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8061]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8061]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (579)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 579»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8062
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلِيطٍ قَالَ: أَتَانَا نَهْيُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ أَكْلِ الْحُمُرِ الْإِنْسِيَّةِ وَالْقُدُورُ تَفُورُ بِهَا، فَكَفَأْنَاهَا عَلَى وُجُوهِهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ضُمَيْرَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَلَمْ يَجْرَحْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرِو بْنِ ضُمَيْرَةَ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُوَثِّقْهُ وَلَمْ يَجْرَحْهُ.
سیدنا عبداللہ بن ابوسلیط رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پالتو گدھوں (کا گوشت) کھانے کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت کا حکم ہمارے پاس آیا حالانکہ اس وقت وہ گوشت ہنڈیاؤں میں پک رہا تھا تو ہم نے ان ہنڈیاؤں کو الٹ دیا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن عمرو بن ضمیرہ ہے جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے۔ انہوں نے نہ اس کی توثیق کی ہے، اور نہ اس پر جرح کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8062]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (578) اخرجه احمد فى المسند (419/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15032»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 8063
وَعَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَةَ أَنَّ أَبَاهُ حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَ بِالْقُدُورِ فَأُكْفِئَتْ يَوْمَ خَيْبَرَ، وَكَانَ فِيهَا لَحْمُ حُمُرِ النَّاسِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نَحَّازِ بْنِ جَدِّي وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا نَحَّازِ بْنِ جَدِّي وَهُوَ ثِقَةٌ.
سنان بن سلمہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد نے انہیں یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنڈیاؤں کے بارے میں حکم دیا تو انہیں الٹ دیا گیا یہ غزوہ خیبر کے موقع کی بات ہے ان ہنڈیاؤں میں لوگوں کے گدھوں کا گوشت (پک رہا تھا)۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف نماز بن جدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8063]
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف نماز بن جدی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8063]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6346) اخرجه احمد فى المسند (478/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15477، 15483، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6346»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح