🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

76. بَابٌ فِي الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ .
پالتو گدھوں کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8064
وَعَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَانَا عَنِ الْحِمَارِ الْأَهْلِيِّ، وَأَمَرَنَا بِإِلْقَاءِ مَا مَعَنَا مِنْهُ، فَأَلْقَيْنَاهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ يُوسُفُ بْنُ خَالِدٍ السَّمْتِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں پالتو گدھوں سے منع کر دیا تھا ہمارے پاس ان کا جو گوشت تھا آپ نے وہ پھینک دینے کا حکم دیا تو ہم نے وہ پھینک دیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یوسف بن خالد سمتی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8064]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2856)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8065
وَعَنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزَاةٍ فَغُلِيَتِ الْقُدُورُ مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، فَأَمَرَنَا بِإِكْفَائِهَا وَقَسَّمَ لِكُلِّ عَشَرَةٍ مِنَّا شَاةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ هَاشِمٌ جَلِيسٌ لِأَبِي مُعَاوِيَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابولیلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک غزوہ میں ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے پالتو گدھوں کے گوشت سے ہنڈیائیں پک رہی تھیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں انہیں انڈیل دینے کا حکم دیا (بعد میں) آپ نے تقسیم کرتے ہوئے ہم میں سے ہر دس افراد کو ایک بکری دی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہاشم ہے جو ابومعاویہ کا ہمنشین تھا میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8065]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (509)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 509»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8066
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَصَابَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ خَيْبَرَ حُمُرًا أَهْلِيَّةً فَطَبَخُوا مِنْ لَحْمِهَا فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْقُدُورِ [ أَنْ ] تُكْفَأَ وَحَرَّمَ لَحْمَهَا يَوْمَئِذٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَلَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا وُفِيَ هَذَا: النَّضْرُ أَبُو عُمَرَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: غزوہ خبیر کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب کو پالتو گدھے ملے انہوں نے ان کا گوشت پکانا شروع کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہنڈیائیں کے بارے میں حکم دیا کہ انہیں انڈیل دیا جائے اس دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان (گدھوں) کے گوشت کو حرام قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں ایک حدیث مذکور ہے جو اس حدیث کے علاوہ ہے اس روایت کی سند میں ایک راوی نضر ابوعمر ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8066]
تخریج الحدیث: «الخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11670)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11067، 11670»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8067
وَعَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ الْحَكَمِ قَالَ: أَسَرَنِي أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا يَوْمَئِذٍ شَابٌّ فَسَمِعْتُهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ النُّهْبَةِ وَأَمَرَ بِالْقُدُورِ فَأُكْفِئَتْ مِنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ.
قُلْتُ: رَوَى لَهُ ابْنُ مَاجَهْ: النَّهْيَ عَنِ النُّهْبَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ثعلبہ بن حکم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب نے مجھے پکڑ لیا میں ان دنوں نوجوان تھا میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا آپ نے لوٹی ہوئی چیز استعمال کرنے سے منع کیا ہنڈیاؤں کے بارے میں حکم دیا کہ انہیں انڈیل دیا جائے جن میں پالتو گدھوں کا گوشت پک رہا تھا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں امام ابن ماجہ نے اس صحابی کے حوالے سے لوٹی ہوئی چیز کی ممانعت سے متعلق حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8067]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1375)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1373، 1375، 1379»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8068
وَعَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُتْعَةِ، وَعَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طَرِيقَيْنِ فِي إِحْدَاهُمَا: مَنْصُورُ بْنُ دِينَارٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي الْأُخْرَى مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے متعہ کرنے اور پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو حوالوں سے نقل کی ہے۔ ایک سند میں ایک راوی منصور بن دینار ہے، اور وہ ضعیف ہے، جبکہ دوسری سند میں ایک راوی مؤمل بن اسماعیل ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8068]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (68/19)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8069
وَعَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَمَّا فَتَحَ خَيْبَرَ أَصَابَ النَّاسُ حُمُرًا فَانْتَهَبُوهَا حَتَّى غَلَتْ بِهَا الْقُدُورُ، فَأَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقِيلَ: إِنَّ حُمُرَ النَّاسِ قَدْ نُحِرَتْ، فَنَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يُكْفِئُ الْإِنَاءَ بِسِنَّةِ قَوْسِهِ، وَعَمُودِ بَيْتِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ دَاوُدُ بْنُ يَسَارٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر فتح کیا، تو لوگوں کو گدھے ملے لوگوں نے انہیں لوٹ لیا یہاں تک کہ ان کا گوشت ہنڈیاؤں میں پکنے لگے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، تو عرض کی گئی: لوگوں نے گدھے ذبح کر لئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت سے منع کر دیا تو لوگوں نے اپنے برتن (جن میں وہ گوشت پک رہا تھا) اپنی کمان کے کنارے سے یا گھر کی لکڑی سے الٹانا شروع کر دیے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی داؤد بن یسار ہے میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 8069]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (217/20)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں