🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

46. بَابُ التَّفَاؤُلِ بِالِاسْمِ الْحَسَنِ
اچھے نام سے شگون لینا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8418
عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" مَنْ يُبَلِّغُنَا مِنْ لِقَاحِنَا؟" فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: أَنَا، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: صَخْرٌ أَوْ جَنْدَلٌ. فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اجْلِسْ" ثُمَّ قَالَ:" مَنْ يُبَلِّغُنَا لَبَنَ لِقَاحِنَا؟" فَقَامَ رَجُلٌ آخَرُ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُكَ؟" قَالَ: يَعِيشُ، قَالَ:" بَلِّغْنَا مِنْ لِقَاحِنَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ سَعِيدُ بْنُ أَسَدِ بْنِ مُوسَى رَوَى عَنْهُ أَبُو زُرْعَةَ الرَّازِّيُّ وَلَمْ يُضَعِّفْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون ہماری اونٹنیوں میں سے (دودھ) ہم تک پہنچائے گا؟ ایک صاحب کھڑے ہوئے انہوں نے عرض کی: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: صخر، یا شاید جندل کہا:، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس سے فرمایا: تم بیٹھ جاؤ! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کون ہماری اونٹنیوں کا دودھ ہم تک پہنچائے گا؟ ایک اور صاحب کھڑے ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یعیش، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم ہماری اونٹنیوں میں سے (دودھ) ہم تک پہنچا دو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سعید بن اسد بن موسیٰ ہے، ابوزرعہ رازی نے اس سے روایت نقل کی ہے، کسی نے اسے ضعیف قرار نہیں دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8418]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (292/17)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8419
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ الْمُزَنِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمِعَ رَجُلًا يَقُولُ: هَاكَهَا خَضْرَةً، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" يَا لَبَّيْكَ، نَحْنُ أَخَذْنَا فَأْلَكَ مِنْ فِيكَ، أُخْرُجُوا بِنَا إِلَى خُضْرَةٍ". فَخَرَجُوا إِلَيْهَا فَمَا سُلَّ فِيهَا سَيْفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ. وَكَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ضَعِيفٌ جِدًّا، وَقَدْ حَسَّنَ التِّرْمِذِيُّ حَدِيثَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا: یہ سبزہ لو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں موجود ہوں، ہم تمہاری زبان سے تمہاری فال لیتے ہیں، تم ہمیں لے کر سبزے کی طرف جاؤ، تو وہ لوگ اس کی طرف نکلے اور اس بارے میں کوئی تلوار نہیں سونتنی پڑی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، کثیر بن عبداللہ نامی راوی انتہائی ضعیف ہے، امام ترندی نے اس کی نقل کردہ حدیث کو حسن قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8419]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (20/17)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3941، 9128»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں