🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. قَدْ حَضَرَ بَدْرًا جَمَاعَةٌ
غزوہ بدر کون سے مہینے میں پیش آیا تھا؟ اور اس میں شریک ہونے والوں کی تعداد کتنی ہے؟
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10049
وَعَنْ أُنَيْسَةَ بِنْتِ عَدِيٍّ أَنَّهَا جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، ابْنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةُ - وَكَانَ بَدْرِيًّا - قُتِلَ يَوْمَ أُحُدٍ أَحْبَبْتُ أَنْ أَنْقُلَهُ فَآنَسُ بِقُرْبِهِ، فَأَذِنَ لَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَعَدَلَتْهُ بِالْمُجَذَّرِ بْنِ زِيَادٍ عَلَى نَاضِحٍ لَهُ فِي عَبَاءَةٍ، فَمَرَّ بِهِمَا فَعَجِبَ لَهُمَا النَّاسُ، فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" سَوِّي بَيْنَهُمَا عَمَلَهُمَا" وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ ثَقِيلًا جَسِيمًا، وَكَانَ الْمُجَذَّرُ قَلِيلَ اللَّحْمِ، وَهُوَ الَّذِي يَقُولُ:
أَنَا الَّذِي يُقَالُ أَصْلِي مِنْ بَلِي أَطْعَنُ بِالصَّعْدَةِ حَتَّى تَنْثَنِي وَلَا يَرَى مُجَذَّرًا يَفْرِي فَرِي
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدہ انیسہ بنت عدی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے بیٹے عبداللہ بن سلمہ کو غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے، وہ غزوہ اُحد میں شہید ہو گیا ہے، میری یہ خواہش ہے کہ میں اس کی میت کو منتقل کروں اور اس کے قرب سے انسیت حاصل کروں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاتون کو ایسا کرنے کی اجازت دے دی، تو اس خاتون نے ان صاحب کی میت کو مجذر بن زیاد (کی میت) کے ساتھ برابر کر کے ان کے پانی ڈھونے والے ایک اونٹ پر رکھا، اسے ایک عباء میں رکھا تھا۔ جب وہ ان دونوں کو لے کر گزریں، تو لوگوں کو ان دونوں پر تعجب ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کی طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: ان دونوں کا عمل، ان دونوں کے درمیان برابر ہو گیا ہے۔ عبداللہ نامی صاحب بھاری بھر کم، اونچے لیے جسم کے مالک تھے، جب کہ مجذر نامی صاحب کمزور تھے اور وہ یہ کہا کرتے تھے: ”میں وہ شخص ہوں جس کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے: میرا تعلق ”بلی“ سے ہے، میں نیزے سے وار کرتا ہوں یہاں تک کہ وہ مڑ جاتا ہے، اور مجذر جیسا کارنامے انجام دینے والا کوئی نہیں دیکھا گیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10049]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (192/24)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10050
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْبَغَوِيِّ، وَهُوَ ثِقَةٌ قَالَ: حَدَّثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، قُلْتُ: وَهُوَ ثِقَةٌ، قَالَ: وَشَهِدَ بَدْرًا أَبُوهَا - يَعْنِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - وَعَمُّهَا زَيْدٌ وَأَخْوَالُهَا: عُثْمَانُ وَقَدَامَةُ وَعَبْدُ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَظْعُونٍ - وَابْنُ خَالِهَا السَّائِبُ بْنُ عُثْمَانَ.
امام طبرانی نے، سیدہ حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہا کے حالات میں، علی بن عبدالعزیز بغوی کے حوالے سے روایت نقل کی ہے، جو ثقہ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: زبیر بن بکار نے ہمیں حدیث بیان کی ہے۔ میں یہ کہتا ہوں: یہ ثقہ ہیں، وہ بیان کرتے ہیں: ان کے والد (یعنی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے والد) اُن کی مراد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں، اور ان کے چچا سیدنا زید رضی اللہ عنہ اور ان کے ماموں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور سیدنا قدامہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا عبداللہ بن مظعون رضی اللہ عنہ اور ان کے خالہ زاد بھائی سیدنا سائب بن عثمان رضی اللہ عنہ (ان سب حضرات کو) غزوہ بدر میں شرکت کا شرف حاصل ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10050]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10051
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَبِي حَسَنٍ، وَكَانَ بَدْرِيًّا عَقَبِيًّا ذَكَرَ حَدِيثًا ذَكَرْتُهُ فِي الْحُدُودِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْهَاشِمِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
عمرو بن یحیی نے، اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا ابوالحسن کے بارے میں روایت نقل کی ہے، جو بدری بھی ہیں اور انہیں بیعت عقبہ میں شرکت کا شرف بھی حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، میں نے وہ روایت کتاب الحدود میں نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حسین بن عبداللہ ہاشمی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10051]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10052
وَعَنْ مَخْلَدٍ الْغِفَارِيِّ أَنَّ ثَلَاثَ أَعْبُدٍ لِبَنِي غِفَارٍ شَهِدُوا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَدْرًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ؛ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
مخلد غفاری بیان کرتے ہیں: بنو غفار سے تعلق رکھنے والے تین غلاموں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ بدر میں شرکت کی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَغَازِي وَالسِّيَرِ/حدیث: 10052]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (366/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں