الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
448. 29 - 100 - سُورَةُ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَمَا وَرَدَ فِيهَا مِنَ الْفَضْلِ وَمَا ضُمَّ إِلَيْهَا مِنَ الْفَضْلِ
سورت اخلاص کا بیان نیز اس کی فضیلت کے بارے میں جو کچھ منقول ہے اور اس کے ساتھ جو فضیلت ملائی گئی ہے“
حدیث نمبر: 11540
وَعَنْ سَعْدٍ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي وَقَّاصٍ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فَكَأَنَّمَا قَرَأَ ثُلُثَ الْقُرْآنِ، وَمَنْ قَرَأَ (قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ) فَكَأَنَّمَا قَرَأَ رُبْعَ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت اخلاص پڑھ لے گا، تو گویا اُس نے ایک تہائی قرآن پڑھ لیا اور جو شخص سورت کافرون پڑھ لے گا، تو گویا اس نے ایک چوتھائی قرآن پڑھ لیا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11540]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11540]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (165)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 148»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11541
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) فِي كُلِّ يَوْمٍ خَمْسِينَ مَرَّةً نُودِيَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ قَبْرِهِ: قُمْ يَا مَادِحَ اللَّهِ فَادْخُلِ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ عَنْ شَيْخِهِ يَعْقُوبَ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ الزُّبَيْرِ الْحَلَبِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص روزانہ پچاس مرتبہ سورت اخلاص پڑھے گا، تو قیامت کے دن اس کی قبر پر یہ اعلان کیا جائے گا: اے اللہ کی تعریف کرنے والے! اُٹھ جاؤ اور جنت میں داخل ہو جاؤ“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد یعقوب بن اسحاق بن زبیر حلبی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11541]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں اپنے استاد یعقوب بن اسحاق بن زبیر حلبی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11541]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1134)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9442»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11542
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، انْسُبْ لَنَا رَبَّكَ. فَنَزَلَتْ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) إِلَى آخِرِهَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: انْسُبِ اللَّهَ. وَفِيهِ مَجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ لَهُ عَنِ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اپنے پروردگار کا نسب ہمارے سامنے بیان کریں! تو یہ سورت نازل ہوئی: ”تم فرما دو! کہ وہ اللہ ایک ہے۔۔۔۔۔۔۔، یہ سورت کے آخر تک ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اللہ کا نسب بیان کریں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس نے شعبی کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11542]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے بھی نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک دیہاتی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور بولا: اللہ کا نسب بیان کریں۔ اس روایت کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے، ابن عدی کہتے ہیں: اس نے شعبی کے حوالے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایات نقل کی ہیں، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11542]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5683»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11543
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ لِكُلِّ شَيْءٍ نِسْبَةً، وَإِنَّ نِسْبَةَ اللَّهِ (قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ) ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْوَازِعُ بْنُ نَافِعٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر چیز کی ایک نسبت ہے اور اللہ کی نسبت، سورت اخلاص ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی واضح بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11543]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی واضح بن نافع ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11543]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 736»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 11544
وَعَنْ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ قَالَ لِأَحْبَارِ يَهُودَ: إِنِّي أَخَذْتُ بِمَسْجِدِ أَبِينَا إِبْرَاهِيمَ وَإِسْمَاعِيلَ عَهْدًا. فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ بِمَكَّةَ، فَوَافَاهُمْ وَقَدِ انْصَرَفُوا مِنَ الْحَجِّ، فَوَجَدَ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِمِنًى وَالنَّاسُ حَوْلَهُ، فَقَامَ مَعَ النَّاسِ، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ؟". قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" ادْنُ". فَدَنَوْتُ مِنْهُ. قَالَ:" أَنْشُدُكَ بِاللَّهِ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ، أَمَا تَجِدُنِي فِي التَّوْرَاةِ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟". فَقُلْتُ لَهُ: انْعَتْ رَبَّنَا. قَالَ: فَجَاءَ جِبْرِيلُ حَتَّى وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ فَقَرَأَهَا عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَامٍ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّكَ رَسُولُ اللَّهِ. قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَهُوَ بِتَمَامِهِ فِي مَنَاقِبِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ حَمْزَةَ لَمْ يُدْرِكْ جَدَّهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ سَلَامٍ.
حمزہ بن یوسف بن عبدالله بن سلام بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے یہودیوں کے علماء سے فرمایا: میں نے اپنے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور سیدنا اسماعیل علیہ السلام کی مسجد میں ایک عہد لیا ہے، پھر وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف روانہ ہوئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت مکہ میں موجود تھے، یہ اس وقت وہاں پہنچے، جب لوگ حج کر کے واپس آ رہے تھے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو منی میں پایا، لوگ آپ کے اردگرد تھے، یہ لوگوں کے ساتھ کھڑے ہو گئے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف دیکھا تو فرمایا: کیا تم عبداللہ بن سلام ہو؟ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قریب ہو جاؤ! میں قریب ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، اے عبداللہ بن سلام! کیا تم نے تورات میں مجھے اللہ کا رسول نہیں پایا ہے؟ میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی: آپ ہمارے پروردگار کی صفات ہمارے سامنے بیان کیجئے! راوی کہتے ہیں تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام آئے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ٹھہر گئے اور یہ آیات پڑھیں: ”تم یہ فرما دو! کہ اللہ ایک ہے، اللہ بے نیاز ہے، اس نے کسی کو جنم نہیں دیا ہے اور نہ ہی اُس کو جنم دیا گیا ہے اور نہ ہی اُس کا کوئی ہمسر ہے“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمارے سامنے یہ سورت تلاوت کی، تو سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے، اور بے شک آپ، اللہ کے رسول ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو آگے چل کر سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں مکمل روایت آئے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حمزہ نامی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11544]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، البتہ حمزہ نامی نے اپنے دادا سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11544]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (2044) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (736)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
حدیث نمبر: 11545
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ، فَقَالَ:" أَيْ فُلَانُ، هَلْ تَزَوَّجْتَ؟". قَالَ: لَا، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:"رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَأَنَّ قُلْ هُوَ اللَّهُ بِرُبُعِ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسَلَمَةُ ضَعِيفٌ.
سلمہ بن وردان بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، انہوں نے سلمہ کو یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے سوال کیا اور فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! میرے پاس اتنا کچھ ہے ہی نہیں کہ جس کی مدد سے میں شادی کر سکوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت اخلاص نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: تمہیں سورت کافرون نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت زلزال نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت نصر نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں آیت الکرسی نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو (یعنی یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص، ایک چوتھائی قرآن ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11545]
یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص، ایک چوتھائی قرآن ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11545]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2308) اخرجه احمد فى المسند (221/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12896، وأخرجه فتح الباري برقم: 4727»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11546
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ أَبَا أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّ كَانَ فِي مَجْلِسٍ وَهُوَ يَقُولُ: أَلَا نَسْتَطِيعُ أَنْ نَقُومَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ كُلَّ لَيْلَةٍ؟ قَالُوا: وَهَلْ نَسْتَطِيعُ ذَلِكَ؟ قَالَ: فَإِنَّ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ ثُلُثُ الْقُرْآنِ. قَالَ: فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَسْمَعُ أَبَا أَيُّوبَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صَدَقَ أَبُو أَيُّوبَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ ضَعْفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ ایک محفل میں موجود تھے اور وہ یہ فرما رہے تھے: کیا ہم اس بات کی استطاعت نہیں رکھتے؟ کہ روزانہ رات کے وقت، ایک تہائی قرآن پڑھ لیا کریں، لوگوں نے عرض کی: کیا ہم اس بات کی استطاعت رکھتے ہیں؟ تو انہوں نے فرمایا: سورت اخلاص ایک تہائی قرآن ہے، راوی بیان کرتے ہیں: اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی بات سن رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ابوایوب نے ٹھیک کہا: ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11546]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11546]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6613)، أخرجه مسند أحمد برقم: 6576»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 11547
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَوْ رَجُلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ بِـ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَكَأَنَّمَا قَرَأَ بِثُلُثِ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ، یا شاید انصار سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص سورت اخلاص پڑھ لیتا ہے، تو وہ گویا ایک تہائی قرآن پڑھ لیتا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11547]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11547]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (141/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20768»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11548
وَعَنْ أُمِّ كُلْثُومِ بِنْتِ عُقْبَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثُ الْقُرْآنِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”سورت اخلاص، ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11548]
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11548]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (74/25) اخرجه احمد فى المسند (403/6)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 3436، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8557»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 11549
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَمَا يَسْتَطِيعُ أَحَدُكُمْ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ فِي اللَّيْلَةِ، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ فَإِنَّهَا تَعْدِلُ الْقُرْآنَ كُلَّهُ". فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ عُبَيْسُ بْنُ مَيْمُونٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی ایک شخص یہ استطاعت نہیں رکھتا کہ وہ رات کے وقت قرآن کی تلاوت کے طور پر سورت اخلاص پڑھ لیا کرے، کیونکہ یہ پورے قرآن کے برابر ہے“۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11549]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبیس بن میمون ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 11549]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً