🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابٌ: فُرِغَ إِلَى كُلِّ عَبْدٍ مِنْ خُلُقِهِ .
آدمی کے اخلاق (یا تخلیق) کے حوالے سے، ہر بندے سے فارغ ہوا جا چکا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11827
عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: بَيْنَا نَحْنُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَتَذَاكَرُ مَا يَكُونُ إِذْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذَا سَمِعْتُمْ بِجَبَلٍ زَالَ عَنْ مَكَانِهِ فَصَدِّقُوا، وَإِذَا سَمِعْتُمْ بِرَجُلٍ زَالَ عَنْ خُلُقِهِ فَلَا تُصَدِّقُوا بِهِ، فَإِنَّهُ يَصِيرُ إِلَى مَا جُبِلَ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ الزُّهْرِيَّ لَمْ يُدْرِكْ أَبَا الدَّرْدَاءِ.
سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اس چیز کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے جو ہو گا، اُسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب تم کسی پہاڑ کے بارے میں سنو، کہ وہ اپنی جگہ سے ہٹ گیا ہے، تو اس بات کی تصدیق کرو اور جب تم کسی شخص کے بارے میں سنو کہ وہ اپنے مخصوص اخلاق سے ہٹ گیا ہے، تو تم اس کی تصدیق نہ کرو، کیونکہ وہ وہی کام کرے گا جو اس کی جبلت میں رکھا گیا ہے۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ زہری نے سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11827]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (443/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26953»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11828
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبِيعَةَ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - فَذَكَرَ الْقَوْمُ رَجُلًا فَذَكَرُوا مِنْ خُلُقِهِ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ: أَرَأَيْتُمْ لَوْ قَطَعْتُمْ رَأْسَهُ أَكُنْتُمْ تَسْتَطِيعُونَ أَنْ تُعِيدُوهُ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَيَدُهُ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَرِجْلُهُ؟ قَالُوا: لَا، قَالَ: فَإِنَّكُمْ لَنْ تَسْتَطِيعُوا أَنْ تُغَيِّرُوا خُلُقَهُ حَتَّى تُغَيِّرُوا خَلْقَهُ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
عبداللہ بن ربیعہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے، لوگوں نے ایک شخص کا ذکر کیا اور اس کے اخلاق کا ذکر کیا، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس بارے میں تمہارا کیا خیال ہے؟ کہ اگر تم لوگ اس کا سر کاٹ دو، تو کیا تم لوگ یہ استطاعت رکھتے ہو کہ اس سر کو دوبارہ اس کی جگہ پر لگا دو؟ لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اگر اس کے ہاتھ کے ساتھ ایسا کرو؟ انہوں نے جواب دیا: جی نہیں! سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: اگر اُس کے پاؤں کے ساتھ ایسا کرو؟ اُن لوگوں نے جواب دیا: جی نہیں! تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: پھر تم بھی یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ تم اس کے اخلاق تبدیل کرو، جب تک تم یہ استطاعت نہیں رکھتے کہ تم اُس کی ظاہری تخلیق تبدیل کرو۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری روایت ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْقَدَرِ/حدیث: 11828]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8884)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں