🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11989
عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ذَكَرَ فِتْنَةً، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: أَنَا أُدْرِكُهَا؟ قَالَ:" لَا". قَالَ عُمَرَ: أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ أُدْرِكُهَا؟ قَالَ:" لَا". فَقَالَ عُثْمَانُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنَا أُدْرِكُهَا؟ قَالَ:" بِكَ يُبْتَلَوْنَ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَاعِزٌ التَّمِيمِيُّ، ذَكَرَهُ ابْنُ أَبِي حَاتِمٍ وَلَمْ يُجَرِّحْهُ أَحَدٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتنے کا ذکر کیا، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا میں اس کا زمانہ پاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا میں اس کو پاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اس کو پاؤں گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے حوالے سے وہ لوگ آزمائش میں مبتلا ہوں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ماعز تمیمی ہے، جس کا ذکر ابن ابوحاتم نے کیا ہے، کسی نے اس پر جرح نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11989]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3264)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11990
وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّكَ سَتُبْتَلَى بَعْدِي فَلَا تُقَاتِلَنَّ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ عَنْ شَيْخِهِ غَيْرَ مَنْسُوبٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میرے بعد تمہیں آزمائش میں مبتلا کیا جائے گا، تو تم قتال ہرگز نہ کرنا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں، اپنے استاد کے حوالے سے نقل کی ہے، جن کا اسم منسوب بیان نہیں کیا گیا ہے، اور میں اُن سے واقف بھی نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11990]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11991
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَوَالَةَ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ جَالِسٌ فِي ظِلِّ دَوْمَةٍ، وَعِنْدَهُ كَاتِبٌ يُمْلِي عَلَيْهِ، فَقَالَ:" أَلَا أَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: مَا أَدْرِي مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، فَأَعْرَضَ عَنِّي.
وَقَالَ: إسْمَاعِيلُ مَرَّةً [ فِي الْأُولَى" نَكْتُبَكَ يَا ابْنَ أَبِي حَوَالَةَ" قُلْتُ: لَا أَدْرِي فِيمَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَأَعْرَضَ عَنِّي ] ، فَأَكَبَّ عَلَى كَاتِبِهِ يُمْلِي عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَنَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: مَا أَدْرِي، مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ، فَأَعْرَضَ عَنِّي، وَأَكَبَّ عَلَى كَاتِبِهِ يُمْلِي عَلَيْهِ. قَالَ: فَنَظَرْتُ فَإِذَا فِي الْكِتَابِ عُمَرُ، فَعَرَفْتُ أَنَّ عُمَرَ لَا يُكْتَبُ إِلَّا فِي خَيْرٍ. ثُمَّ قَالَ:" أَنَكْتُبُكَ يَا ابْنَ حَوَالَةَ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" يَا ابْنَ حَوَالَةَ، كَيْفَ تَفْعَلُ فِي فِتَنٍ تَخْرُجُ مِنْ أَطْرَافِ الْأَرْضِ كَأَنَّهَا صَيَاصِي بَقَرٍ؟". قُلْتُ: لَا أَدْرِي مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ. قَالَ:" فَكَيْفَ تَفْعَلُ فِي أُخْرَى تَخْرُجُ بَعْدَهَا كَأَنَّ الْأُخْرَى فِيهَا انْتِفَاجَةُ أَرْنَبٍ؟". قُلْتُ: لَا أَدْرِي مَا خَارَ اللَّهُ لِي وَرَسُولُهُ. قَالَ:" اتَّبِعُوا هَذَا" وَرَجُلٌ مُقَفٍّ حِينَئِذٍ. فَانْطَلَقْتُ فَسَعَيْتُ، فَأَخَذْتُ بِمَنْكِبِهِ، فَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قُلْتُ: هَذَا؟ قَالَ:" نَعَمْ". فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ،
سیدنا عبداللہ بن حوالہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت ”دومہ“ (نامی درخت) کے سائے میں تشریف فرما تھے اور آپ کے پاس ایک تحریر کرنے والا شخص موجود تھا، جسے آپ املاء کروا رہے تھے، آپ نے دریافت کیا: اے ابن حوالہ! کیا میں تمہارے لئے کچھ تحریر نہ کروا دوں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں (وہی ٹھیک ہو گا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ موڑ لیا، یہاں پر اسماعیل نامی راوی نے ایک مرتبہ یہ الفاظ نقل کئے ہیں: پہلی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن حوالہ! کیا ہم تمہیں (یعنی تمہارے لئے) کچھ لکھوائیں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم یا رسول اللہ! کہ کیا ہونا چاہیے؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کاتب کی طرف متوجہ ہو کر اسے املاء کروانے لگے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اے ابن حوالہ! کیا ہم تمہارے لئے نہ لکھوائیں؟ میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، جو اللہ تعالیٰ اور اس کا رسول میرے لئے اختیار کریں (وہی مناسب ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے منہ پھیر لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاتب کی طرف متوجہ ہوئے اور اسے املاء کرواتے رہے، راوی کہتے ہیں: میں نے جائزہ لیا، تو اس تحریر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر بھی تھا، تو اس سے مجھے اندازہ ہو گیا کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر تو بھلائی کے حوالے سے ہی ہو سکتا ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابن حوالہ! کیا ہم تمہارے لئے تحریر نہ کروا دیں؟ میں نے عرض کی: جی ہاں! پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن حوالہ! فتنوں کے زمانے میں تم کیا کرو گے؟ جب وہ فتنے زمین کے اطراف سے یوں نکلیں گے، جس طرح گائے کے سینگ ہوتے ہیں، میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، اللہ اور اس کا رسول میرے لئے جو اختیار کریں گے (وہی ٹھیک ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پھر اس وقت تم کیا کرو گے؟ جب پہلے فتنے کے بعد دوسرا فتنہ آئے گا اور اس کے مقابلے میں پہلے والا فتنہ جیسے خرگوش اچھلتا ہے، میں نے عرض کی: مجھے نہیں معلوم، جو اللہ اور اس کا رسول میرے لئے اختیار کریں گے (وہی ٹھیک ہو گا) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اُس کی پیروی کرنا! (راوی بیان کرتے ہیں:) اُس وقت وہاں سے ایک صاحب چہرہ ڈھانپ کے گزر رہے تھے، میں گیا، میں دوڑتا ہوا گیا، میں نے اُن کے کندھے پر ہاتھ رکھا اور ان کا رخ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر کے دریافت کیا: ان کے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی ہاں! (راوی بیان کرتے ہیں:) تو وہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11991]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (109/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16556»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11992
وَفِي رِوَايَةٍ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي سَفَرٍ مِنْ أَسْفَارِهِ، فَنَزَلَ النَّاسُ مَنْزِلًا، وَنَزَلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي ظِلِّ دَوْمَةٍ، فَرَآنِي مُقْبِلًا مِنْ حَاجَةٍ لِي وَلَيْسَ غَيْرُهُ وَغَيْرُ كَاتِبِهِ. وَقَالَ فِيهِ: فَإِذَا فِي صَدْرِ الْكِتَابِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ. وَقَالَ فِيهِ: أَصْنَعُ مَاذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ:" عَلَيْكَ بِالشَّامِ"، وَقَالَ فِيهِ: فَلَا أَدْرِي كَيْفَ قَالَ فِي الْآخِرَةِ، وَلَئِنْ عَلِمْتُ كَيْفَ قَالَ فِي الْآخِرَةِ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ كَذَا وَكَذَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
اُن کے حوالے سے منقول ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر کر رہے تھے، لوگوں نے ایک جگہ پڑاؤ کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دومہ (نامی درخت) کے سائے میں پڑاؤ کیا، آپ نے مجھے آتے ہوئے ملاحظہ فرمایا، میں اپنے کام کے سلسلے میں جا رہا تھا، اُس وقت وہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ اور آپ کے کاتب کے علاوہ اور کوئی نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔“۔ اس روایت میں انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے کہ تحریر کے آغاز میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا نام تھا۔ اس روایت میں انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں کیا کروں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پر شام جانا لازم ہے۔ اس روایت میں انہوں نے یہ بات بھی بیان کی ہے: مجھے نہیں معلوم کہ آپ نے دوسرے والے کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا تھا کہ اگر مجھے یہ پتہ ہوتا کہ آپ نے دوسرے والے کے بارے میں کیا ارشاد فرمایا تھا، تو یہ میرے نزدیک اس اس چیز سے زیادہ محبوب ہوتا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11992]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11993
وَعَنْ شَقِيقٍ قَالَ: لَقِيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ، فَقَالَ لَهُ الْوَلِيدُ: مَا لِي أَرَاكَ قَدْ جَفَوْتَ أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانَ؟ قَالَ: أَبْلِغْهُ عَنِّي أَنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ - قَالَ عَاصِمٌ: يَوْمَ أُحُدٍ - وَلَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ بَدْرٍ، وَلَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ. قَالَ: فَانْطَلَقَ، فَخَبَّرَ بِذَلِكَ عُثْمَانَ. قَالَ: فَقَالَ: أَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَفِرَّ يَوْمَ عَيْنَيْنِ، فَكَيْفَ يُعَيِّرُنِي بِذَنْبٍ قَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ الَّذِينَ تَوَلَّوْا مِنْكُمْ يَوْمَ الْتَقَى الْجَمْعَانِ إِنَّمَا اسْتَزَلَّهُمُ الشَّيْطَانُ بِبَعْضِ مَا كَسَبُوا وَلَقَدْ عَفَا اللَّهُ عَنْهُمْ. وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي تَخَلَّفْتُ يَوْمَ بَدْرٍ، فَإِنِّي كُنْتُ أُمَرِّضُ رُقَيَّةَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى مَاتَتْ، وَقَدْ ضَرَبَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ، وَمَنْ ضَرَبَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَهْمٍ فَقَدْ شَهِدَ. وَأَمَّا قَوْلُهُ: إِنِّي لَمْ أَتْرُكْ سُنَّةَ عُمَرَ، فَإِنِّي لَا أُطِيقُهَا أَنَا وَلَا هُوَ، فَائْتِهِ فَحَدِّثْهُ بِذَلِكَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ بِاخْتِصَارٍ، وَالْبَزَّارُ بِطُولِهِ بِنَحْوِهِ، وَفِيهِ عَاصِمُ بْنُ أَبِي النَّجُودِ وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
شقیق بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی ملاقات ولید بن عقبہ سے ہوئی، تو ولید نے اُن سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ نے امیرالمؤمنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے ساتھ زیادتی کی ہے، سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں میری طرف سے یہ پیغام پہنچا دو! کہ یوم عینین کے دن میں فرار نہیں ہوا تھا، عاصم نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد غزوہ اُحد کا دن ہے (انہوں نے یہ بھی فرمایا:) اور میں غزوہ بدر میں شرکت سے پیچھے نہیں رہا تھا اور میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی سنت کو ترک بھی نہیں کیا ہے، راوی کہتے ہیں: ولید گئے اور انہوں نے اس بارے میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو بتایا، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جہاں تک اس کے یہ کہنے کا تعلق ہے کہ میں یوم عینین کو فرار نہیں ہوا تھا، تو وہ مجھے ایک ایسے گناہ کے حوالے سے کیسے عار دلا سکتا ہے؟ جس سے اللہ تعالیٰ نے درگزر کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”بیشک وہ لوگ جو تم میں سے پیٹھ پھیر گئے تھے، اس دن جب دو لشکر ایک دوسرے کے مدمقابل آئے تھے، تو (دراصل) ان کے کیے ہوئے کسی عمل کی وجہ سے شیطان نے انہیں پھسلا دیا تھا، تحقیق اللہ تعالیٰ نے انہیں معاف کر دیا۔“ جہاں تک اُس کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں غزوہ بدر کے دن پیچھے رہ گیا تھا، تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کی تیمارداری کر رہا تھا، یہاں تک کہ اُن کا انتقال ہو گیا تھا، یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لئے حصہ مقرر کیا تھا اور جس شخص کے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حصہ مقرر کیا ہو، وہ گویا (اس جنگ میں) شریک ہوا تھا۔ جہاں تک اُن کی اس بات کا تعلق ہے کہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے طریقے کو ترک نہیں کیا، تو اس بات کی طاقت نہ میں رکھتا ہوں اور نہ وہ رکھتے ہیں، تم اُن کے پاس جاؤ اور انہیں یہ بات بتا دو!
یہ روایت امام أحمد اور ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، امام طبرانی نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، امام بزار نے اسے اس کی مانند طویل روایت کے طور پر نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عاصم بن ابونجود ہے اور وہ حسن الحدیث ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11993]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (132) أخرجه احمد فى المسند (490)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11994
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ قَالَ: كَانَ لِعُثْمَانَ آذِنٌ، فَكَانَ يَخْرُجُ بَيْنَ يَدَيْهِ إِلَى الصَّلَاةِ، قَالَ: فَخَرَجَ يَوْمًا فَصَلَّى وَالْآذِنُ بَيْنَ يَدَيْهِ، ثُمَّ جَاءَ فَجَلَسَ الْآذِنُ نَاحِيَةً، وَلَفَّ رِدَاءَهُ فَوَضَعَهُ تَحْتَ رَأْسِهِ، وَاضْطَجَعَ، وَوَضَعَ الدِّرَّةَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَقْبَلَ عَلِيٌّ فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ وَبِيَدِهِ عَصًا، فَلَمَّا رَآهُ الْآذِنُ مِنْ بَعِيدٍ قَالَ: هَذَا عَلِيٌّ قَدْ أَقْبَلَ، فَجَلَسَ عُثْمَانُ فَأَخَذَ عَلَيْهِ رِدَاءَهُ، فَجَاءَ حَتَّى قَامَ عَلَى رَأْسِهِ فَقَالَ: اشْتَرَيْتَ ضَيْعَةَ آلِ فُلَانٍ، وَلِوَقْفِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَائِهَا حَقٌّ، أَمَا إِنِّي قَدْ عَلِمْتُ أَنَّهُ لَا يَشْتَرِيهَا غَيْرُكَ. فَقَامَ عُثْمَانُ، وَجَرَى بَيْنَهُمَا كَلَامٌ لَا أَرْوِيهِ حَتَّى أَلْقَى اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَجَاءَ الْعَبَّاسُ فَدَخَلَ بَيْنَهُمَا، وَرَفَعَ عُثْمَانُ عَلَى عَلِيٍّ الدِّرَّةَ، وَرَفَعَ عَلِيٌّ عَلَى عُثْمَانَ الْعَصَا، فَجَعَلَ الْعَبَّاسُ يُسْكِنُهُمَا وَيَقُولُ لِعَلِيٍّ: أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ، وَيَقُولُ لِعُثْمَانَ: ابْنُ عَمِّكَ. فَلَمْ يَزَلْ حَتَّى سَكَتَا. فَلَمَّا أَنْ كَانَ مِنَ الْغَدِ رَأَيْتُهُمَا وَكُلٌّ مِنْهُمَا آخِذٌ بِيَدِ صَاحِبِهِ وَهُمَا يَتَحَدَّثَانِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا ایک اطلاع دینے والا مخصوص تھا، وہ ان کے آ گے آگے نماز کے لئے نکلا کرتا تھا، ایک دن وہ نماز ادا کرنے کے لئے نکلے، اطلاع دینے والا شخص ان کے آگے آگے تھا، پھر وہ تشریف لائے، تو اطلاع دینے والا شخص ایک کونے میں بیٹھ گیا، انہوں نے چادر لپیٹی، اُسے اپنے سر کے نیچے رکھا اور لیٹ گئے، انہوں نے اپنا درّہ اپنے آگے رکھا، اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے، انہوں نے تہبند باندھا ہوا تھا، چادر اوڑھی ہوئی تھی اور ان کے ہاتھ میں عصا تھا، جب اطلاع دینے والے نے انہیں دور سے دیکھا تو بولا: وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ آ رہے ہیں، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے، انہوں نے اپنی چادر اوڑھ لی، اسی دوران سیدنا علی رضی اللہ عنہ آئے اور ان کے سرہانے کھڑے ہو گئے، انہوں نے کہا: آپ نے آل فلاں کی زمین خریدی ہے؟ جبکہ وہاں کے پانی میں اللہ کے رسول کے وقف کا حق ہے، مجھے یہ بات پتہ ہے کہ اُسے آپ کے علاوہ اور کوئی نہیں خرید سکتا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، ان دونوں کے درمیان ایسی بات چیت ہوئی کہ میں اُسے روایت نہیں کروں گا، یہاں تک کہ میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو جاؤں، اسی دوران سیدنا عباس رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور انہوں نے ان دونوں کے درمیان دخل دیا، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ پر درہ اٹھا لیا تھا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ پر عصا اٹھا لیا تھا، سیدنا عباس رضی اللہ عنہ ان دونوں کو پرسکون کروانے کی کوشش کرتے رہے، وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے یہ کہہ رہے تھے: یہ امیرالمؤمنین ہیں، اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے یہ کہہ رہے تھے: یہ آپ کے چچازاد ہیں، وہ مسلسل ایسا کرتے رہے، یہاں تک کہ وہ دونوں حضرات خاموش ہو گئے۔ راوی بیان کرتے ہیں:) اگلے دن میں نے ان دونوں حضرات کو دیکھا کہ ان میں سے ہر ایک نے دوسرے کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اور وہ دونوں آپس میں بات چیت کر رہے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11994]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11995
وَعَنْ أَبِي عَوْنٍ الْأَنْصَارِيِّ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ لِابْنِ مَسْعُودٍ: هَلْ أَنْتَ مُنْتَهٍ عَمَّا بَلَغَنِي عَنْكَ؟ فَاعْتَذَرَ إِلَيْهِ بَعْضَ الْعُذْرِ. فَقَالَ عُثْمَانُ: وَيْحَكَ إِنِّي قَدْ حَفِظْتُ وَسَمِعْتُ وَلَيْسَ كَمَا سَمِعْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّهُ سَيُقْتَلُ أَمِيرٌ وَيَنْتَزِي مُنْتَزٍ"، وَإِنِّي أَنَا الْمَقْتُولُ وَلَيْسَ عُمَرُ، إِنَّمَا قَتَلَ عُمَرَ وَاحِدٌ، وَإِنَّهُ يُجْتَمَعُ عَلَيَّ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
ابوعون انصاری بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تمہارے بارے میں مجھ تک جو اطلاع پہنچی ہے، کیا تم اُس کام سے باز آنے والے نہیں ہو؟ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اُن کے سامنے کوئی عذر پیش کیا تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارا ستیا ناس ہو! مجھے بھی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان) یاد ہے اور میں نے سنا بھی ہوا ہے اور وہ ویسا نہیں ہے، جس طرح تم نے سنا ہوا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”عنقریب ایک امیر کو قتل کر دیا جائے گا اور برائی کی طرف تیزی سے جانے والے، برائی کی طرف جائیں گے۔“ وہ مقتول شخص میں ہوؤں گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مراد نہیں ہیں، کیونکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو تو ایک ہی شخص نے قتل کیا تھا اور میرے خلاف اجتماع اکٹھا ہو گا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11995]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (479)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11996
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: دَعَا عُثْمَانُ أُنَاسًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهِمْ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ، فَقَالَ: إِنِّي سَائِلُكُمْ، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تَصْدُقُونِي، نَشَدْتُكُمْ بِاللَّهِ أَتَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُؤْثِرُ قُرَيْشًا عَلَى سَائِرِ النَّاسِ؟ وَيُؤْثِرُ بَنِي هَاشِمٍ عَلَى سَائِرِ قُرَيْشٍ؟ فَسَكَتَ الْقَوْمُ. فَقَالَ [ عُثْمَانُ ] : لَوْ أَنَّ بِيَدِي مَفَاتِيحَ الْجَنَّةِ أَعْطَيْتُهَا بَنِي أُمَيَّةَ حَتَّى يَدْخُلُوا مِنْ عِنْدِ آخِرِهِمْ. فَبَعَثَ إِلَى طَلْحَةَ وَالزُّبَيْرِ، فَقَالَ عُثْمَانُ: أَلَا أُحَدِّثُكُمَا عَنْهُ؟ - يَعْنِي عَمَّارًا - أَقْبَلْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - آخِذًا بِيَدِي، نَتَمَشَّى فِي الْبَطْحَاءِ حَتَّى أَتَى عَلَى أَبِيهِ وَأُمِّهِ وَعَلَيْهِ يُعَذَّبُونَ، فَقَالَ أَبُو عَمَّارٍ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، الدَّهْرَ هَكَذَا؟ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اصْبِرْ"، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِآلِ يَاسِرٍ وَقَدْ فَعَلْتُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّهُ مُنْقَطِعٌ.
سالم بن ابوالجعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کو بلوایا، جن میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بھی تھے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں تم سے یہ پوچھنے لگا ہوں اور میری یہ خواہش ہے کہ تم میری تصدیق کرو، میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں: کیا تم لوگ یہ بات جانتے ہو کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دیگر تمام لوگوں پر قریش کو ترجیح دیتے تھے؟ اور تمام قریش پر بنو ہاشم کو ترجیح دیتے تھے؟ لوگ خاموش رہے، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر جنت کی چابیاں میرے ہاتھ میں ہوتیں، تو میں وہ بنو امیہ کو دیدیتا، یہاں تک کہ اُن کا ہر ایک فرد جنت میں داخل ہو جاتا۔ پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کو بلوایا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا میں تم دونوں کو اس کے حوالے سے حدیث بیان کروں؟ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی مراد، سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ تھے، ایک مرتبہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آ رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا ہوا تھا، ہم کھلے میدان میں چلتے ہوئے اس کے والد، اس کی والدہ اور اس کے پاس آئے، جنہیں تکلیف پہنچائی جا رہی تھی، عمار کے والد نے کہا: یا رسول اللہ! کیا ہمیشہ ایسا ہی ہوتا رہے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن سے فرمایا: تم صبر سے کام لو! پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے اللہ! آل یاسر کی مغفرت فرما دے! اور تو نے ایسا کر دیا ہے۔ (یا یہ مطلب ہو گا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں نے ایسا کر دیا ہے)۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، تاہم یہ روایت منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11996]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (439)، أخرجه مسند أحمد برقم: 441»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11997
وَعَنْ إِبْرَاهِيمَ - يَعْنِي ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ - قَالَ: قَالَ عُثْمَانُ: إِنْ وَجَدْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - أَنْ تَضَعُوا رِجْلِي فِي الْقَيْدِ فَضَعُوهَا.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابراہیم بن عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کی کتاب میں یہ بات پاتے ہو کہ میرے پاؤں میں بیڑیاں ڈال دی جائیں، تو تم ایسا کر لو۔“
یہ روایت عبداللہ بن أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11997]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11998
وَعَنْ أَسْلَمَ مَوْلَى عُمَرَ قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ يَوْمَ حُوصِرَ فِي مَوْضِعِ الْجَنَائِزِ، وَلَوْ أُلْقِيَ حَجَرٌ لَمْ يَقَعْ إِلَّا عَلَى رَأْسِ رَجُلٍ، فَرَأَيْتُ عُثْمَانَ أَشْرَفَ مِنَ الْخَوْخَةِ الَّتِي تَلِي مَقَامَ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، أَفِيكُمْ طَلْحَةُ؟ فَسَكَتُوا، ثُمَّ قَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَفِيكُمْ طَلْحَةُ؟ فَقَامَ طَلْحَةُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ، فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ: أَلَا أَرَاكَ هَاهُنَا؟ مَا كُنْتُ أَرَى أَنَّكَ تَكُونُ فِي جَمَاعَةِ قَوْمٍ يَسْمَعُونَ نِدَائِي آخِرَ ثَلَاثِ مَرَّاتٍ ثُمَّ لَا تُجِيبُنِي، أَنْشُدُكَ اللَّهَ يَا طَلْحَةُ أَتَذْكُرُ يَوْمَ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا، لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِهِ غَيْرِي وَغَيْرَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ. فَقَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا طَلْحَةُ إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ نَبِيٍّ إِلَّا مَعَهُ مَنْ أُمَّتِهِ رَفِيقٌ فِي الْجَنَّةِ، وَإِنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ هَذَا - يَعْنِينِي - رَفِيقِي فِي الْجَنَّةِ"؟ قَالَ طَلْحَةُ: اللَّهُمَّ نَعَمْ. ثُمَّ انْصَرَفَ.
قُلْتُ: رَوَى النَّسَائِيُّ طَرَفًا مِنْهُ بِإِسْنَادٍ مُنْقَطِعٍ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَفِيهِ أَبُو عُبَادَةَ الزُّرَقِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ. وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَأَسْقَطَ أَبَا عُبَادَةَ مِنَ السَّنَدِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا، جب جنازگاہ میں ان کا محاصرہ کیا گیا تھا اور وہاں اتنے لوگ تھے کہ اگر کوئی پتھر پھینکا جاتا، تو وہ کسی نہ کسی شخص کے سر پر جا کے لگتا، میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے مقام جبرائیل کے ساتھ والی کھڑکی کی طرف سے جھانک کر باہر دیکھا اور فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہیں؟ لوگوں خاموش رہے، پھر انہوں نے فرمایا: اے لوگو! کیا تمہارے درمیان طلحہ موجود ہیں؟ تو سیدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ اٹھ کھڑے ہوئے، سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: کیا میں تمہیں یہاں نہیں دیکھ رہا ہوں؟ میری یہ رائے نہیں تھی کہ تم ایسی قوم کی جماعت میں ہو گے جو میری پکار کو سن رہے ہوں گے اور پھر بھی تم نے مجھے جواب نہیں دیا؟ اے طلحہ! میں تمہیں اللہ کا واسطہ دے کر دریافت کرتا ہوں، کیا تمہیں وہ دن یاد ہے؟ جب میں اور تم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ فلاں مقام پر موجود تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے اصحاب میں سے میرے اور تمہارے علاوہ اور کوئی نہیں تھا، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: جی ہاں! سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تم سے یہ فرمایا تھا: ”اے طلحہ! ہر ایک نبی کے ساتھ اُس کے اصحاب میں سے ایک رفیق ہوتا ہے، جس کا تعلق اُس (نبی) کی امت سے ہوتا ہے اور وہ رفیق اُس کے ساتھ جنت میں ہو گا اور عثمان بن عفان جنت میں میرا رفیق ہو گا“ تو سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ جانتا ہے، جی ہاں! پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ واپس چلے گئے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس کا ایک حصہ ”منقطع“ سند کے ساتھ نقل کیا ہے۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوعبادہ زرقی ہے اور وہ متروک ہے، یہ روایت امام ابویعلیٰ نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور انہوں نے سند میں ابوعبادہ کا نام ساقط کر دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 11998]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 553، وأخرجه مسند البزار برقم: 374»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں