🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

9. بَابٌ .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12009
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ عُثْمَانَ أَصْبَحَ يُحَدِّثُ النَّاسَ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمَنَامِ، فَقَالَ: يَا عُثْمَانُ، أَفْطِرْ عِنْدَنَا، فَأَصْبَحَ صَائِمًا، وَقُتِلَ مِنْ يَوْمِهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَكَرَّمَ وَجْهَهُ -.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم نے افطاری ہمارے ساتھ کرنی ہے (راوی بیان کرتے ہیں:) تو اُس دن انہوں نے روزہ رکھ لیا اور اسی دن انہیں شہید کر دیا گیا، اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو اور ان کے چہرے کو عزت عطا کرے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12009]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12010
وَعَنْ مُسْلِمٍ أَبِي سَعِيدٍ مَوْلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ أَعْتَقَ عِشْرِينَ عَبْدًا مَمْلُوكًا، وَدَعَا بِسَرَاوِيلَ فَشَدَّهَا عَلَيْهِ وَلَمْ يَلْبَسْهَا فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ، وَقَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْبَارِحَةَ فِي الْمَنَامِ، وَأَبَا بَكْرٍ، وَعُمَرَ، فَقَالُوا لِي: اصْبِرْ فَإِنَّكَ تُفْطِرُ عِنْدَنَا الْقَابِلَةَ. ثُمَّ دَعَا بِمُصْحَفٍ فَنَشَرَهُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقُتِلَ وَهُوَ بَيْنَ يَدَيْهِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَأَبُو يَعْلَى فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے غلام مسلم ابوسعید بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے بیس غلاموں کو آزاد کیا، پھر انہوں نے شلوار منگوائی اور اسے پہن لیا، حالانکہ انہوں نے زمانہ جاہلیت یا زمانہ اسلام میں کبھی اسے نہیں پہنا تھا، پھر انہوں نے فرمایا: گزشتہ رات میں نے خواب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا ہے، انہوں نے مجھ سے کہا: ہے: تم صبر سے کام لینا، یہاں تک کہ کل تم نے ہمارے ساتھ افطاری کرنی ہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید منگوایا، اسے اپنے سامنے کھول لیا اور جب انہیں شہید کیا گیا، تو وہ قرآن مجید ان کے آگے موجود تھا۔
یہ روایت عبداللہ نے اور ابویعلیٰ نے کبیر میں نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12010]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12011
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ قَالَ: قُتِلَ عُثْمَانُ سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، وَكَانَتِ الْفِتْنَةُ خَمْسَ سِنِينَ، مِنْهَا أَرْبَعَةُ أَشْهُرِ الْحَسَنِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَابْنُ عَقِيلٍ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ وَفِيهِ خِلَافٌ.
عبدالله بن محمد بن عقیل بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو پینتیس ہجری میں شہید کیا گیا اور فتنہ پانچ سال تک رہا، جن میں سے چار ماہ وہ ہیں، جو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی خلافت کے ہیں۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، ابن عقیل نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے اور اس کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12011]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (103) اخرجه احمد فى المسند (550)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12012
وَعَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ قَالَ: كُنَّا بِبَابِ عُثْمَانَ فِي عَشْرِ الْأَضْحَى.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوالعالیہ بیان کرتے ہیں: عید الاضحی کے عشرے میں، ہم لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے دروازے پر موجود رہے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12012]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (551)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12013
وَعَنْ أَبِي مَعْشَرٍ قَالَ: وَقُتِلُ عُثْمَانُ [ يَوْمَ الْجُمْعَةِ ] لِثَمَانَ عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ ذِي الْحِجَّةِ سَنَةَ خَمْسٍ وَثَلَاثِينَ، وَكَانَتْ خِلَافَتُهُ ثِنْتَيْ عَشْرَةَ سَنَةً إِلَّا اثْنَيْ عَشَرَ يَوْمًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ.
ابومعشر بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو جمعہ کے دن اٹھارہ ذوالحج، پینتیس ہجری میں شہید کیا گیا اور اُن کی خلافت بارہ سال سے بارہ دن کم تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12013]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (545)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12014
وَعَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ أَنَّ عُثْمَانَ قُتِلَ فِي أَوْسَطِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ.
رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابوعثمان نہدی بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو ایام تشریق کے درمیانے دن میں شہید کیا گیا۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12014]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (100)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12015
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ فَرُّوخَ قَالَ: شَهِدْتُ عُثْمَانَ دُفِنَ فِي ثِيَابِهِ بِدِمَائِهِ وَلَمْ يُغَسَّلْ. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ.
عبداللہ بن فروخ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو دفن کیے جانے کے وقت موجود تھا، انہیں ان کے خون آلود کپڑوں میں ہی دفن کیا گیا اور انہیں غسل نہیں دیا گیا۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12015]

الحكم على الحديث:
إسنادہ یہ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12016
وَعَنْ قَتَادَةَ قَالَ: صَلَّى الزُّبَيْرُ عَلَى عُثْمَانَ وَدَفَنَهُ، وَكَانَ أَوْصَى إِلَيْهِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّ قَتَادَةَ لَمْ يُدْرِكِ الْقِصَّةَ.
قتادہ بیان کرتے ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نماز جنازہ پڑھائی تھی اور انہوں نے ہی انہیں دفن کیا تھا کیونکہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اُن کے بارے میں وصیت کی تھی۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ قتادہ نامی راوی نے اس واقعہ کا زمانہ نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12016]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (549)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں