الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابُ حُرْمَةِ دِمَاءِ الْمُسْلِمِينَ وَأَمْوَالِهِمْ وَإِثْمِ مَنْ قَتَلَ مُسْلِمًا .
مسلمانوں کے خون (یعنی جانوں) اور ان کے اموال کی حرمت کا بیان اور جو شخص کسی مسلمان کو قتل کر دے، اس کے گناہ کا بیان
حدیث نمبر: 12314
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ - يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ - يَرْفَعُهُ قَالَ:" لَا يُعْجِبُكَ رَحْبُ الذِّرَاعَيْنِ بِالدَّمِ فَإِنَّ لَهُ عِنْدَ اللَّهِ قَاتِلًا لَا يَمُوتُ، وَلَا يُعْجِبُكَ امْرُؤٌ كَسَبَ مَالًا مِنْ حَرَامٍ، فَإِنْ أَنْفَقَ مِنْهُ لَمْ يُتَقَبَّلْ مِنْهُ، وَإِنْ أَمْسَكَ لَمْ يُبَارَكْ لَهُ فِيهِ، وَإِنْ مَاتَ وَتَرَكَهُ كَانَ زَادَهُ إِلَى النَّارِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ النَّضْرَ بْنُ حُمَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ مرفوع حدیث کے طور پر یہ بات نقل کرتے ہیں: (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:) ”کسی شخص کے ہاتھوں کا خون سے رنگا جانا تمہیں اچھا نہ لگے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اس کے لئے ایک ایسا قتل کرنے والا (عذاب کا فرشتہ) ہو گا، جسے موت نہیں آئے گی اور تمہیں کوئی ایسا شخص اچھا نہ لگے، جس نے حرام طور پر کوئی مال کمایا ہو، کیونکہ اگر وہ اس مال میں سے خرچ کرے گا، تو وہ اس کی طرف سے قبول نہیں ہو گا، اگر وہ اس مال کو روک کے رکھے گا، تو اس کے لئے اس مال میں برکت نہیں رکھی جائے گی، اور اگر وہ مر جائے گا اور اس مال کو چھوڑ جائے گا، تو وہ مال جہنم تک جانے کے لئے اس کا زاد راہ ہو گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12314]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی نضر بن حمید ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12314]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10111)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10111، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1348، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2718/1»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12315
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ شَرَكَ فِي دَمٍ حَرَامٍ بِشَطْرِ كَلِمَةٍ جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَكْتُوبٌ بَيْنَ عَيْنَيْهِ آيِسٌ مِنْ رَحْمَةِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَجَمَاعَةٌ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَقَالَ: رُبَّمَا أَخْطَأَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص نصف کلمے کے ہمراہ، کسی ناحق قتل میں حصہ دار ہوا ہو، جب وہ قیامت کے دن آئے گا، تو اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان یہ لکھا ہوا ہو گا: یہ اللہ کی رحمت سے مایوس ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ایک جماعت نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے، وہ فرماتے ہیں: یہ بعض اوقات غلطی کر جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12315]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11102)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11102»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12316
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِذَا وَقَعَ النَّاسُ فِي الْفِتْنَةِ فَقَالُوا: اخْرُجْ، لَكَ بِالنَّاسِ أُسْوَةٌ فَقُلْ: لَا أُسْوَةَ لِي بِالشَّرِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ خَدِيجُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب لوگ فتنے میں واقع ہو جائیں گے، تو یہ کہیں گے: تم نکلو! لوگوں میں تمہارے لئے نمونہ ہے! تو تم یہ کہنا: برائی میں میرے لیے کوئی نمونہ نہیں ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خدیج بن معاویہ ہے، جسے امام أحمد اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے اور ایک جماعت نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12316]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (8641)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12317
وَعَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ قَالَ: لَمَّا هَاجَتِ الْفِتْنَةُ قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ لِحُجَيْرِ بْنِ الرَّبِيعِ الْعَدَوِيِّ: اذْهَبْ إِلَى قَوْمِكَ فَانْهَهُمْ عَنِ الْفِتْنَةِ. قَالَ: إِنِّي لَمَغْمُوزٌ فِيهِمْ وَمَا أَطَاعَ. قَالَ: فَأَبْلَغَهُمْ عَنِّي وَانْهَهُمْ عَنْهَا.
قَالَ: وَسَمِعْتُ عِمْرَانَ يُقْسِمُ بِاللَّهِ: لَأَنْ أَكُونَ عَبْدًا حَبَشِيًّا أَسْوَدَ فِي أَعْنُزٍ حَصَبَاتٍ فِي رَأْسِ جَبَلٍ أَرْعَاهُنَّ حَتَّى يُدْرِكَنِي أَجَلِي أَحَبُّ إِلَيَّ أَنْ أَرْمِيَ أَحَدَ الصَّفَّيْنِ بِسَهْمٍ أَخْطَأْتُ أَمْ أَصَبْتُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

حمید بن ہلال بیان کرتے ہیں: جب فتنہ پھیل گیا تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے حجیر بن ربیع عدوی سے فرمایا: تم اپنی قوم کی طرف جاؤ اور انہیں فتنے میں حصہ لینے سے منع کرو، انہوں نے کہا: مجھے ان کے درمیان نمایاں حیثیت حاصل نہیں ہے اور میری بات نہیں مانی جاتی، تو سیدنا عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم انہیں میری طرف سے یہ پیغام دو اور انہیں اس سے منع کر دو، راوی کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمران رضی اللہ عنہ کو سنا: انہوں نے اللہ کی قسم اٹھا کر یہ کہا: کہ اگر میں ایک سیاہ فام حبشی غلام ہوؤں اور بکریوں میں رہ کر پہاڑ کی چوٹی پر ان کو چراتا رہوں، یہاں تک کہ میری موت مجھ تک آ جائے، تو یہ میرے نزدیک اس سے زیادہ محبوب ہو گا کہ میں نے کسی جنگ میں کسی ایک فریق کی طرف سے تیر مارا ہو، خواہ وہ نشانے تک پہنچا ہو یا نہ پہنچا ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12317]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12317]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (105/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12318
وَعَنِ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ: لَمَّا قِيلَ لِسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ: أَلَا تُقَاتِلُ، إِنَّكَ مِنْ أَهْلِ الشُّورَى، وَأَنْتَ أَحَقُّ بِهَذَا الْأَمْرِ مِنْ غَيْرِكَ؟ قَالَ: لَا أُقَاتِلُ حَتَّى يَأْتُونِي بِسَيْفٍ لَهُ عَيْنَانِ وَلِسَانٍ وَشَفَتَانِ يَعْرِفُ الْمُؤْمِنَ مِنَ الْكَافِرِ، فَقَدْ جَاهَدْتُ وَأَنَا أَعْرِفُ الْجِهَادَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابن سیرین بیان کرتے ہیں: جب سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: گیا: آپ جنگ میں حصہ کیوں نہیں لیتے؟ آپ اہل شوریٰ میں سے ہیں اور آپ کسی اور کے مقابلے میں اس معاملے کے زیادہ حق دار ہیں، تو انہوں نے فرمایا: میں اس وقت تک جنگ میں حصہ نہیں لوں گا، جب تک وہ لوگ میرے پاس ایسی تلوار لے کر نہیں آتے، جس کی دو آنکھیں ہوں، ایک زبان ہو، دو ہونٹ ہوں اور وہ کافر کے مقابلے میں مومن کو پہچان سکتی ہو، میں جہاد کر چکا ہوں اور مجھے جہاد کا پتہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12318]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْفِتَنِ - أَعَاذَنَا اللَّهُ مِنْهَا/حدیث: 12318]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (322)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح