الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12814
وَعَنْ أَبِي سُوَيْدٍ الْعَبْدِيِّ قَالَ:
أَتَيْنَا ابْنَ عُمَرَ فَجَلَسْنَا بِبَابِهِ لِيُؤْذَنَ لَنَا، فَأَبْطَأَ عَلَيْنَا الْإِذْنُ، فَقُمْتُ إِلَى جُحْرٍ فِي الْبَابِ، فَجَعَلْتُ أَطَّلِعُ فِيهِ، فَفَطِنَ بِي، فَلَمَّا أَذِنَ لَنَا جَلَسْنَا، فَقَالَ: أَيُّكُمُ اطَّلَعَ آنِفًا فِي دَارِي؟ قُلْتُ: أَنَا. قَالَ: بِأَيِّ شَيْءٍ اسْتَحْلَلْتَ أَنْ تَطَّلِعَ فِي دَارِي؟ قُلْتُ: أَبْطَأَ عَلَيْنَا فَنَظَرْتُ، فَلَمْ أَتَعَمَّدْ ذَلِكَ. قَالَ: ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنْ أَشْيَاءَ، قَلْتُ: يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، مَا تَقُولُ فِي الْجِهَادِ؟ قَالَ: مَنْ جَاهَدَ فَإِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفْسِهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو الْأَسْوَدِ وَبَرَكَةُ بْنُ يَعْلَى التَّمِيمِيُّ لَمْ أَعْرِفْهُمَا.

ابوسوید عبدی بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آئے اور ان کے دروازے پر بیٹھ گئے تاکہ ہمیں اجازت مل جائے، انہوں نے ہمیں اجازت دینے میں تاخیر کر دی، تو میں اٹھ کر دروازے کی جھری کی طرف بڑھا اور میں نے اندر جھانکنا شروع کیا، انہیں میرے بارے میں پتہ چل گیا، جب انہوں نے ہمیں اجازت دی اور ہم بیٹھ گئے، تو انہوں نے فرمایا: ابھی تھوڑی دیر پہلے تم میں سے کس نے میرے گھر میں جھانکا تھا؟ میں نے کہا: میں نے، انہوں نے فرمایا: تم نے کس بنیاد پر اس چیز کو حلال قرار دیا کہ تم میرے گھر میں جھانکو؟ میں نے جواب دیا: آپ نے ہمارے حوالے سے تاخیر کر دی تھی، اس لئے میں یہ دیکھ رہا تھا، میں نے جان بوجھ کر یہ نہیں کیا، راوی بیان کرتے ہیں: پھر ان لوگوں نے ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کیا: میں نے کہا: اے ابوعبدالرحمن! جہاد کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: جو شخص جہاد کرتا ہے وہ اپنی ذات کے لئے جہاد کرتا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ابواسود اور برکہ بن یعلیٰ تمیمی نامی دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12814]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور ابواسود اور برکہ بن یعلیٰ تمیمی نامی دونوں راویوں سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12814]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (5672)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 12814 in Urdu