الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
43. بَابٌ فِي الِاسْتِئْذَانِ وَفِيمَنِ اطَّلَعَ فِي دَارٍ بِغَيْرِ إِذْنٍ
اجازت مانگنے کا بیان اور جو شخص اجازت لیے بغیر گھر میں جھانکے
حدیث نمبر: 12813
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُوسَى قَالَ: أَرْسَلَنِي مُدْرِكُ أَوِ ابْنُ مُدْرِكٍ إِلَى عَائِشَةَ أَسْأَلُهَا عَنْ أَشْيَاءَ، قَالَ: فَأَتَيْتُهَا فَإِذَا هِيَ تُصَلِّي الضُّحَى، فَقُلْتُ: أَقْعُدُ حَتَّى تَفْرَغَ. فَقَالُوا: هَيْهَاتَ. فَقُلْتُ لَآذَنَّهَا: كَيْفَ أَسْتَأْذِنُ عَلَيْهَا؟ فَقَالَ: قُلِ: السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ، السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ، السَّلَامُ عَلَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ أَوْ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - السَّلَامُ عَلَيْكُمْ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عبداللہ بن ابوموسیٰ بیان کرتے ہیں: مدرک نے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ابن مدرک نے مجھے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا تاکہ میں ان سے کچھ چیزوں کے بارے میں دریافت کروں۔ راوی کہتے ہیں: میں ان کے پاس آیا تو وہ اس وقت چاشت کی نماز ادا کر رہی تھیں، میں نے سوچا میں بیٹھ جاتا ہوں، جب تک یہ فارغ نہیں ہو جاتیں، لوگوں نے کہا: ایسا کہاں (جلدی) ہو گا! تو میں نے ان کے دربان سے کہا: میں ان سے کیسے اجازت لوں، تو اس شخص نے کہا: تم یہ کہو: اے نبی! آپ پر سلام ہو، اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں نازل ہوں، ہم پر بھی اور تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو! امہات المؤمنین (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج پر سلام ہو، اسلام علیکم۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12813]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 12813]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (125/6)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 12813 in Urdu