الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12875
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ قَالَ:
تُوُفِّيَ رَجُلٌ مِمَّنْ قَدِمَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَ غَرِيبًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ عِنْدَ الْقَبْرِ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: الْعَاصِي، وَقَالَ لِابْنِ عُمَرَ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقَالَ: الْعَاصِي. وَقَالَ لِلْعَاصِي:" مَا اسْمُكَ؟". فَقَالَ: الْعَاصِي. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنْتُمْ عَبِيدُ اللَّهِ، انْزِلُوا". قَالَ: فَوَارَيْنَا صَاحِبَنَا، ثُمَّ خَرَجْنَا مِنَ الْقَبْرِ، وَقَدْ بُدِّلَتْ أَسْمَاؤُنَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ صَالِحٍ كَاتِبُ اللَّيْثِ، وَقَدْ وُثِّقَ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُ وَاحِدٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ الْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن حارث بن جزء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، اور اس نے اسلام قبول کر لیا تھا، اس کا غریب الوطنی کے عالم میں انتقال ہو گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قبر کے پاس کھڑے ہوئے تھے، آپ نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: عاص۔ آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے صاحبزادے سے فرمایا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عاص۔ آپ نے عاص سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عاص۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اللہ کے بندے ہو، تم اسے قبر میں اتارو! راوی کہتے ہیں: تو ہم نے اپنے ساتھی کو قبر میں اتارا، جب ہم قبر سے باہر نکلے تو ہمارے نام تبدیل ہو چکے تھے (یعنی ہمارے نام عبداللہ رکھے جا چکے تھے)۔
یہ روایت امام بزار اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن صالح ہے، جو لیث کا کاتب ہے۔ اس کی توثیق کی گئی ہے، ایک سے زیادہ افراد نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، امام بزار کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12875]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1991)، أخرجه مسند البزار برقم: 3789، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 207»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12876
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ:
أَنَّهُ أَتَى أُنَاسٌ يُرِيدُونَ أَنْ يُغَيِّرُوا أَسْمَاءَهُمْ، قَالَ: فَلَمَّا رَآنِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَعَانِي، وَأَنَا غُلَامٌ حَدَثٌ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: عَتَلَةُ بْنُ عَبْدٍ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَلْ أَنْتَ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ، أَرِنِي سَيْفَكَ"، فَسَلَّهُ، ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْهِ، إِذَا هُوَ سَيْفٌ فِيهِ دِقَّةٌ وَضَعْفٌ، فَقَالَ:" لَا تَضْرِبْ بِهَذَا، وَلَكِنِ اطْعَنْ بِهِ طَعْنًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مِنْ طُرُقٍ وَرِجَالُ بَعْضِهَا ثِقَاتٌ.

سیدنا عتبہ بن عبد رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے۔ وہ کہتے ہیں: وہ کچھ افراد سمیت آئے وہ لوگ یہ چاہتے تھے کہ اپنے نام تبدیل کر لیں، راوی کہتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو مجھے بلایا میں کمسن لڑکا تھا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: عطلہ بن عبد۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عتبہ بن عبد ہو، تم اپنی تلوار مجھے دکھاؤ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے میان سے نکالا، اسے دیکھا تو وہ ایک ایسی تلوار تھی جو پتلی تھی اور کمزور تھی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کے ذریعے ضرب نہ لگانا بلکہ اسے چبھو دینا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12876]
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف حوالوں سے نقل کی ہے، جن میں سے بعض کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12876]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12877
وَعَنْهُ أَنَّهُ لَمَّا بَايَعَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لَهُ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: شَيْبَةُ. قَالَ:" أَنْتَ عُتْبَةُ بْنُ عَبْدٍ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عتبہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ بات منقول ہے کہ جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: شیبہ۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عتبہ بن عبد ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12877]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12877]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (120/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12878
وَعَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِرَجُلٍ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: نُعْمٌ. قَالَ:" بَلْ عَبْدُ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ اس نے جواب دیا: نعم۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عبداللہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12878]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12878]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1696) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1173)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1173، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1696»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12879
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ جَهْمٍ الْبَلَوِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ:
وَافَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَسَأَلَنَا مَنْ نَحْنُ، فَقُلْنَا: نَحْنُ بَنُو عَبْدِ مَنَافٍ. قَالَ:" أَنْتُمْ بَنُو عَبْدِ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.

علی بن جہم بلوی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم جمعہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ نے ہم سے دریافت کیا کہ ہم کون ہیں تو ہم نے عرض کی: ہم بنو عبدمناف ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم بنو عبداللہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12879]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12879]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2155)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2155»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12880
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ سَعِيدٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأُبَايِعَهُ، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قُلْتُ: الْحَكَمُ. قَالَ:" بَلْ أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجَعَلَ أَنَّ هَذَا قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ شَهِيدًا، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَجَعَلَ أَنَّ هَذَا قُتِلَ يَوْمَ بَدْرٍ شَهِيدًا، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا حکم بن سعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آپ کی بیعت کرنے کے لئے حاضر ہوا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے جواب دیا: حکم تو آپ نے فرمایا: بلکہ تم عبداللہ ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے کہ یہ صاحب غزوہ بدر میں شہید ہونے کے طور پر قتل ہوئے تھے، اس کی سند میں ایک راوی ابوامیہ بن یعلیٰ ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12880]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3169)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3169، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 391»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 12881
وَعَنِ الْحَكَمِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِي أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَسَلَّمَ عَلَيْهِ فَقَالَ لَهُ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: الْحَكَمُ. قَالَ:" أَنْتَ عَبْدُ اللَّهِ". قَالَ: أَنَا عَبْدُ اللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفَرَّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الَّذِي قَبْلَهُ، وَذَكَرَ هَذَا فِيمَنِ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ، وَذَكَرَ الَّذِي قَبْلَهُ فِيمَنِ اسْمُهُ الْحَكَمُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا حکم بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: حکم۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم عبداللہ ہو، تو انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں عبداللہ ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ انہوں نے اس روایت اور اس سے پہلے والی روایت کے درمیان فرق کیا ہے، اور
یہ روایت اس باب میں نقل کی ہے، جس میں راوی کا نام عبداللہ ہو، اور اس سے پہلے والی روایت اس باب میں نقل کی ہے، جس میں راوی کا نام حکم ہو، اس روایت کے رجال ثقہ ہوں گے اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12881]

حدیث نمبر: 12882
وَعَنْ قَيُّومٍ - وَيُكَنَّى أَبَا عُبَيْدٍ - قَالَ: كُنْتُ مَعَ أَبِي رَاشِدٍ الْأَزْدِيِّ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ وَفَدَ عَلَيْهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِأَبِي رَاشِدٍ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: عَبْدُ الْعُزَّى أَبُو مُعَاوِيَةَ. قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّكَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ أَبُو رَاشِدٍ". قَالَ:" فَمَنْ هَذَا مَعَكَ؟". قَالَ: مَوْلَايَ. قَالَ:" مَا اسْمُهُ؟". قَالَ: قَيُّومٌ. قَالَ:" لَا، وَلَكِنَّهُ عَبْدُ الْقَيُّومِ أَبُو عُبَيْدَةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا قیوم رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ابوعبید ہے، وہ بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوراشد ازدی رضی اللہ عنہ کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں وفد کی شکل میں حاضر ہوا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوراشد سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: عبدالعزیٰ ابومعاویہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم عبدالرحمن ابوراشد ہو، پھر آپ نے دریافت کیا: تمہارے ساتھ یہ کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ میرا غلام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: قیوم۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بلکہ یہ عبدالقیوم ابوعبیدہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12882]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12882]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12883
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَلْ لَكَ عَقِبٌ؟". قُلْتُ: لِي أَخٌ. قَالَ:" جِئْ بِهِ". قَالَ: فَوَقَفْتُ بِأَخِي - وَكَانَ غُلَامًا صَغِيرًا - حَتَّى جَاءَ مَعِي، فَلَمَّا دَنَا مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَرَبَ، فَأَخَذْتُهُ، فَضَمَمْتُ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ، ثُمَّ جِئْتُ بِهِ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَسْلَمَ وَبَايَعَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَ اسْمُهُ مِيسَمٌ، فَقَالَ لِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا اسْمُهُ يَا أَبَا قِرْصَافَةَ؟". قُلْتُ: مِيسَمٌ. قَالَ:" بَلِ اسْمُهُ مُسْلِمٌ". قُلْتُ: مُسْلِمٌ مَعَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: کیا تمہارے پسماندگان میں کوئی ہے؟ میں نے عرض کی: میرا ایک بھائی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے لے کے آؤ، راوی کہتے ہیں: میں اپنے بھائی کو لے کے آیا، وہ ایک کمسن لڑکا تھا وہ میرے ساتھ آیا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب ہوا، تو وہ بھاگ گیا، میں نے اسے پکڑا، اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں ملائے پھر میں اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے کے آیا، اس نے اسلام قبول کر لیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی، اس کا نام میسم تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے ابوقرصافہ! اس کا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: میسم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ اس کا نام مسلم ہے، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! مسلم آپ کے ساتھ رہے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12883]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12883]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2514)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2514»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12884
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ قَالَ:
كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْلَانَ، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ اللَّهِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ، غَيْرَ قَوْلِهِ: كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ غَيْلَانَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبداللہ رکھ دیا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام ابن ماجہ نے نقل کی ہے، تاہم اس میں یہ الفاظ نہیں ہیں: ”زمانہ جاہلیت میں میرا نام غیلان تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12884]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (7498)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف