🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12885
وَعَنْ أَصْرَمَ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي اشْتَرَيْتُ عَبْدًا، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ بِالْبَرَكَةِ، وَسَمِّهِ فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". فَقُلْتُ: أَصْرَمَ. قَالَ:" بَلْ زُرْعَةُ، فَمَا تُرِيدُهُ؟". قَالَ: زَرَّاعًا. قَالَ:" فَهُوَ عَاصِمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اصرم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے ایک غلام خریدا ہے آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے برکت کی دعا کیجئے اور اس کا نام تبدیل کر دیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اصرم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم زرعہ ہو، تم اس کا نام کیا رکھنا چاہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: زراع، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ عاصم ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12885]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (874)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 874، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1494»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12886
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ أَخْدَرِيٍّ أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي شُقْرَةَ يُقَالُ لَهُ: أَصْرَمُ، كَانَ فِي النَّفَرِ الَّذِينَ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: فَأَتَاهُ بِعَبْدٍ لَهُ حَبَشِيٍّ، اشْتَرَاهُ بِتِلْكَ الْبِلَادِ، فَقَالَ لَهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اشْتَرَيْتُ هَذَا، فَأُحِبُّ أَنْ تُسَمِّيَهُ وَتَدْعُوَ لَهُ بِالْبَرَكَةِ. قَالَ:" مَا اسْمُكَ أَنْتَ؟". قُلْتُ: أَصْرَمُ. قَالَ:" أَنْتَ زُرْعَةُ". قَالَ:" فَمَا تُرِيدُهُ؟". قَالَ: أُرِيدُهُ رَاعِيًا. قَالَ:" هُوَ عَاصِمٌ". وَقَبَضَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَفَّهُ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارِ قِصَّةِ الْغُلَامِ الْحَبَشِيِّ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا اسامہ بن اخدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: بنو شقرہ سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جن کا نام اصرم تھا۔ وہ کچھ لوگوں کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، وہ بیان کرتے ہیں: وہ اپنے حبشی غلام کو لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے جسے انہوں نے اس علاقے سے خریدا تھا۔ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اسے خریدا ہے، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ اس کا نام تبدیل کر دیں اور اس کے لئے برکت کی دعا کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ میں نے عرض کی: اصرم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم زرعہ ہو، آپ نے دریافت کیا: تم اس کا کیا نام رکھنا چاہتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں اس کا نام راعی رکھنا چاہتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ عاصم ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی مٹھی بند کر لی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے حبشی غلام کے واقعے کو مختصر کر کے نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12886]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (523)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 523، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 1306»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12887
وَعَنْ مَسْعُودٍ:
أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَمَّاهُ مُطَاعًا قَالَ لَهُ:" أَنْتَ مُطَاعٌ فِي قَوْمِكَ". وَقَالَ لَهُ:" امْضِ إِلَى أَصْحَابِكَ". وَحَمَلَهُ عَلَى فَرَسٍ أَبْلَقَ، وَأَعْطَاهُ الرَّايَةَ، وَقَالَ:" مَنْ دَخَلَ تَحْتَ رَايَتِكَ هَذِهِ فَقَدْ أَمِنَ الْعَذَابَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطاع رکھا اور ان سے یہ فرمایا: تم اپنی قوم میں مطاع (پیشوا) ہو گے، آپ نے ان سے فرمایا: تم اپنے ساتھیوں کے پاس جاؤ آپ نے انہیں ایک ابلق گھوڑا دیا اور انہیں جھنڈا عطا کیا اور فرمایا: جو شخص تمہارے اس جھنڈے کے نیچے داخل ہو گا وہ عذاب سے محفوظ رہے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں راویوں کی ایک جماعت ایسی ہے جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12887]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (331/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12888
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ:
رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأُتِيَ بِثَوْبٍ مِنَ الْقِصَارِ، وَعَلَيْهِ مَكْتُوبٌ: شَيْطَانٌ، فَأَمَرَ بِهِ فَمُحِيَ، وَقَالَ:" أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الطَّبَرَانِيَّ صَحَّحَ الْوَقْفَ عَلَى الرَّفْعِ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ کے پاس ایک کپڑا لایا گیا جس پر شیطان لکھا گیا تھا، تو آپ کے حکم کے تحت اسے مٹا دیا گیا، آپ نے فرمایا: میں شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے مرفوع اور موقوف (دونوں طرح سے) نقل کی ہے اور ان دونوں کے رجال صحیح کے رجال ہیں، البتہ طبرانی نے مرفوع حدیث کی بہ نسبت موقوف روایت کو زیادہ مستند قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12888]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (129/22)»

الحكم على الحديث:
موقوف صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12889
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: وُلِدَتْ لِي اللَّيْلَةَ جَارِيَةٌ. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" وَاللَّيْلَةُ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ سُورَةُ مَرْيَمَ، سَمِّهَا مَرْيَمَ". فَكَانَتْ تُسَمَّى مَرْيَمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ سَلَمَةَ الْخَبَائِرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
ابوبکر بن ابومریم اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے عرض کی: میرے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گزشتہ رات مجھ پر سورت مریم نازل ہوئی ہے، تو تم اس بچی کا نام مریم رکھو تو اس بچی کا نام مریم رکھا گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن سلمہ خبائری ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12889]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (332/22)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12890
وَعَنْ سُهَيْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ:
كَانَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْمُهُ أَسْوَدُ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَبْيَضَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا سہیل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک شخص کا نام اسود تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام ابیض رکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12890]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6016»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12891
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ:
كَانَ اسْمِي فِي الْجَاهِلِيَّةِ عَبْدُ كُلَالٍ، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَاصِحٌ أَبُو الْعَلَاءِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: زمانہ جاہلیت میں میرا نام عبدکلال تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبدالرحمن رکھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ناصح ابوالعلاء ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12891]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7244»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12892
وَعَنْ عِكْرِمَةَ قَالَ: كَانَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَمُرَةَ اسْمُهُ: عَبْدُ كَلُّوبٍ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَمَرَّ بِهِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ فَقَالَ:" تَعَالَ يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ". فَقَالَ لَهُ نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا تَطْلُبِ الْإِمَارَةَ، فَإِنَّكَ إِنْ طَلَبْتَهَا فَأَوْلَيْتَهَا، وُكِلْتَ إِلَيْهَا، وَإِنْ لَمْ تَطْلُبْهَا أُعِنْتَ عَلَيْهَا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ مُرْسَلًا مِنْ طَرِيقِ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عکرمہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ کا نام عبدکلوب تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام عبدالرحمن رکھا تھا، ایک مرتبہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت وضو کر رہے تھے، آپ نے ارشاد فرمایا: عبدالرحمن ادھر آؤ! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: تم کبھی حکومت طلب نہ کرنا کیونکہ اگر تم نے اسے طلب کیا اور وہ تمہیں دے دی گئی تو تمہیں اس کے حوالے کر دیا جائے گا، اور اگر تم نے اسے طلب نہ کیا تو اس بارے میں تمہاری مدد کی جائے گی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط ”مرسل“ روایت کے طور پر اسحاق بن عبداللہ بن کیسان کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12892]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20095، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2346، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6981»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں