الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
50. بَابُ تَغْيِيرِ الْأَسْمَاءِ وَمَا نُهِيَ عَنْهُ فِيهَا وَمَا يُسْتَحَبُّ
نام تبدیل کر دینا، اور جن ناموں کو رکھنے سے منع کیا گیا ہے، اور جن کو مستحب قرار دیا گیا ہے
حدیث نمبر: 12865
وَعَنِ الْجَهْدَمَةِ امْرَأَةِ بَشِيرِ بْنِ الْخَصَاصِيَةِ قَالَتْ:
كَانَ اسْمُ بَشِيرٍ زَحَمَ، فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" بَشِيرًا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو جَنَابٍ وَهُوَ مُدَلِّسٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ جہدمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا بشیر رضی اللہ عنہ کا نام پہلے زحم تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام بشیر رکھ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجناب ہے اور وہ مدلس ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12865]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (207/24)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21449، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1230»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12866
وَعَنْ هِشَامِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قَالَ: شِهَابٌ. قَالَ:" بَلْ أَنْتَ هِشَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ، وَهُوَ حَسَنُ الْحَدِيثِ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے دریافت کیا: تمہارا نام کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: شہاب۔ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم ہشام ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن زید ہے، اور وہ حسن الحدیث ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12866]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (171/22)، أخرجه مسند أحمد برقم: 23944، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 7805»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12867
وَعَنْ عُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ السُّلَمِيِّ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَتَاهُ رَجُلٌ وَلَهُ اسْمٌ لَا يُحِبُّ حَوَّلَهُ، وَلَقَدْ أَتَيْنَاهُ وَإِنَّا لَسَبْعَةُ نَفَرٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، أَكْبَرُنَا الْعِرْبَاضُ بْنُ سَارِيَةَ، فَبَايَعْنَاهُ جَمِيعًا مَعًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.

سیدنا عتبہ بن عبدسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جب کوئی شخص آتا اور اس کا نام ایسا ہوتا جو آپ کو پسند نہ ہوتا تو آپ اسے تبدیل کر دیتے تھے، ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، ہم سات آدمی تھے جن کا تعلق بنو سلیم سے تھا، ہم میں سب سے بڑے سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ تھے، تو ہم سب نے ایک ساتھ آپ کی بیعت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12867]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (119/17)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12868
وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّاهُ حَمْزَةَ، فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّاهُ بِعَمِّهِ جَعْفَرٍ، قَالَ: فَدَعَانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" إِنِّي أُمِرْتُ أَنْ أُغَيِّرَ اسْمَ ابْنَيَّ هَذَيْنِ". قُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَسَمَّاهُمَا حَسَنًا وَحُسَيْنًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى بِنَحْوِهِ وَالْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو انہوں نے اس کا نام حمزہ رکھا، جب حسین پیدا ہوا تو انہوں نے ان کا نام اپنے چچا کے نام پر جعفر رکھا، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بلایا اور ارشاد فرمایا: مجھے یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اپنے ان دونوں بیٹوں کے نام تبدیل کر دوں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں) میں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دونوں کے نام حسن اور حسین رکھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور امام ابویعلیٰ نے اس کی مانند نقل کی ہے، اور امام بزار نے اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، جس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12868]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1996) اخرجه ابو يعلى فى المسند (498) اخرجه احمد فى المسند (1370)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1374، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4785/4، 5489/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 12869
وَعَنْهُ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا قَالَ:" بَلْ هُوَ حَسَنٌ". قَالَ: فَلَمَّا وُلِدَ الْحُسَيْنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا. قَالَ:" بَلْ هُوَ حُسَيْنٌ". فَلَمَّا وُلِدَ الثَّالِثُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا. فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَرُونِي ابْنِي، مَا سَمَّيْتُمُوهُ؟". قُلْتُ: حَرْبًا. قَالَ:" بَلْ هُوَ مُحْسِنٌ". ثُمَّ قَالَ:" سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ، بِشْرٌ وَبَشِيرٌ وَمُبَشِّرٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ:" سَمَّيْتُهُمْ بِأَسْمَاءِ وَلَدِ هَارُونَ: جَبْرٌ وَجُبَيْرٌ وَمُجْبَرٌ".
وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَالْبَزَّارِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے ارشاد فرمایا: تم میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے جواب دیا: حرب، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ حسن ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھ دیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: تم میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے جواب دیا: حرب تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں بلکہ یہ حسین ہے، جب تیسرا بیٹا پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے فرمایا: میرا بیٹا مجھے دکھاؤ، تم لوگوں نے اس کا کیا نام رکھا ہے؟ میں نے عرض کی: حرب، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ یہ محسن ہے، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: میں ان کے نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے نام پر بشر، بشیر اور مبشر رکھتا ہوں۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”میں ان کے نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے بیٹوں کے نام پر جبر، جبیر اور مجبر رکھتا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے امام أحمد اور امام بزار کے رجال صحیح کے رجال ہیں صرف ہانی بن ہانی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12869]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1997) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2773 و 2774) أخرجه احمد فى المسند (769 و 953)، أخرجه مسند أحمد برقم: 771، وأخرجه مسند البزار برقم: 742، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2773»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12870
وَعَنْهُ قَالَ:
لَمَّا وُلِدَ الْحَسَنُ سَمَّيْتُهُ حَرْبًا - وَكُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَكْتَنِيَ بِأَبِي حَرْبٍ - فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَنَّكَهُ فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُ ابْنِي؟". فَقُلْنَا: حَرْبًا. فَقَالَ:" هُوَ الْحَسَنُ". ثُمَّ وُلِدَ الْحُسَيْنُ فَسَمَّيْتُهُ حَرْبًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَحَنَّكَهُ، فَقَالَ:" مَا سَمَّيْتُمُ ابْنِي؟". فَقُلْنَا: حَرْبًا. فَقَالَ:" هُوَ الْحُسَيْنُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ بِنَحْوِهِ بِأَسَانِيدَ، وَرِجَالُ أَحَدِهَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب حسن پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھا کیونکہ مجھے یہ بات پسند تھی کہ میری کنیت ابوحرب ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ نے اسے گھٹی دی پھر آپ نے دریافت کیا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کی: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حسن ہے۔ پھر حسین پیدا ہوا تو میں نے اس کا نام حرب رکھ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے اسے گھٹی دی آپ نے دریافت کیا: تم نے میرے بیٹے کا کیا نام رکھا ہے؟ ہم نے عرض کی: حرب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ حسین ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام طبرانی نے اس کی مانند مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12870]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1998)، أخرجه مسند أحمد برقم: 771، وأخرجه مسند البزار برقم: 743، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2776»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12871
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" سَمَّيْتُهُمَا - يَعْنِي الْحَسَنَ وَالْحُسَيْنَ - بِاسْمِ ابْنَيْ هَارُونَ: شِبْرٌ وَشُبَيْرٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ بَرْدَعَةُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَيَأْتِي حَدِيثُ امْرَأَةٍ يُقَالُ لَهَا: سَوْدَةُ فِي مَنَاقِبِ الْحَسَنِ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.

سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے ان دونوں کے (راوی بیان کرتے ہیں: یعنی سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ اور سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کے) نام سیدنا ہارون علیہ السلام کے دونوں بیٹوں کے نام پر شبر اور شبیر رکھے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بردعہ بن عبدالرحمن ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ آگے چل کر ایک خاتون کی نقل کردہ حدیث آئے گی جس کا نام سودہ ہے۔ وہ سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ کے مناقب سے متعلق باب میں آئے گی، اگر اللہ نے چاہا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12871]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6168)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2778»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12872
وَعَنْ رَائِطَةَ بِنْتِ مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِيهَا قَالَ:
شَهِدْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حُنَيْنًا، فَقَالَ:" مَا اسْمُكَ؟". قُلْتُ: غُرَابٌ. قَالَ:" أَنْتَ مُسْلِمٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَأَبُو يَعْلَى وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ، وَرَائِطَةُ لَمْ يُضَعِّفْهَا أَحَدٌ وَلَمْ يُوَثِّقْهَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَبِي يَعْلَى ثِقَاتٌ.

سیدہ رائطہ بنت مسلم رضی اللہ عنہا اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتی ہیں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ حنین میں شریک ہوا، آپ نے دریافت کیا: تمہارا کیا نام ہے؟ میں نے جواب دیا: غراب۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مسلم ہو۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے۔ سیدہ رائطہ رضی اللہ عنہا نامی خاتون کو کسی نے ضعیف قرار نہیں دیا اور کسی نے اس کی توثیق بھی نہیں کی ہے، امام ابویعلیٰ کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12872]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1995) اخرجه أبو يعلى فى المسند (6840) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (433/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 12873
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ يَرْبُوعَ:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" أَيُّنَا أَكْبَرُ؟". قَالَ: أَنْتَ أَكْبَرُ وَأَخْيَرُ مِنِّي، وَأَنَا أَقْدَمُ سِنًّا. فَسَمَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَعِيدًا. وَقَالَ: الصِّرْمُ قَدْ ذَهَبَ. يَعْنِي: كَانَ اسْمُهُ الصِّرْمَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.

سیدنا سعید بن یربوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ہم میں سے کون بڑا ہے؟ انہوں نے عرض کی: آپ مجھ سے بڑے ہیں، اور مجھ سے زیادہ بہتر ہیں لیکن میری عمر کے سال زیادہ ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام سعید رکھا۔ اور فرمایا: صرم چلا گیا۔ ان کی مراد یہ ہے کہ ان کا نام صرم تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، اور امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12873]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (1994) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5528)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5528»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12874
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ:
كَانَ اسْمِي عَبْدُ عَمْرٍو، فَسَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَبْدَ الرَّحْمَنِ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرا نام پہلے عبدعمرو تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام عبدالرحمن رکھا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 12874]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (254)، أخرجه مسند البزار برقم: 1007، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 254، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 904، 905»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف