🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

177. بَابُ مَا جَاءَ فِي الشِّعْرِ وَالشُّعَرَاءِ
شعر اور شاعروں کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13297
عَنْ أَبِي نَوْفَلِ بْنِ أَبِي لَا عَقْرَبٍ قَالَ: سُئِلَتْ عَائِشَةُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا -: هَلْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُتَسَامَعُ عِنْدَهُ الشِّعْرُ؟ قَالَتْ: كَانَ أَبْغَضَ الْحَدِيثِ إِلَيْهِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابونوفل بن ابوعقرب بیان کرتے ہیں: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے شعر سنے جاتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ ناپسندیدہ کلام ہوتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13297]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (134/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24499، 25027»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13298
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ إِبْلِيسَ لَمَّا أُنْزِلَ إِلَى الْأَرْضِ قَالَ: يَا رَبِّ أَنْزَلْتَنِي إِلَى الْأَرْضِ وَجَعَلْتَنِي رَجِيمًا - أَوْ كَمَا ذَكَرَ - فَاجْعَلْ لِي بَيْتًا. قَالَ: بَيْتُكَ الْحَمَّامُ. قَالَ: فَاجْعَلْ لِي مَجْلِسًا. قَالَ: الْأَسْوَاقُ وَمَجَامِعُ الطُّرُقِ. قَالَ: اجْعَلْ لِي طَعَامًا. قَالَ: طَعَامُكَ مَا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ. قَالَ: اجْعَلْ لِي شَرَابًا. قَالَ: كُلُّ مُسْكِرٍ. قَالَ: اجْعَلْ لِي مُؤَذِّنًا. قَالَ: الْمَزَامِيرُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي قُرْآنًا. قَالَ: الشِّعْرُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي كِتَابًا. قَالَ: الْوَسْمُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي حَدِيثًا. قَالَ: الْكَذِبُ. قَالَ: اجْعَلْ لِي مَصَايِدَ. قَالَ: النِّسَاءُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ لِهَذَا طُرُقٌ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب ابلیس کو زمین کی طرف اتارا گیا تو اس نے عرض کی: اے میرے پروردگار تو نے مجھے زمین کی طرف اتار دیا ہے، اور تو نے مجھے مردود بنا دیا ہے، تو میرے لئے کوئی گھر بنا دے! پرودگار نے فرمایا: تمہارا گھر حمام ہو گا، اس نے کہا: تو میرے لئے کوئی مجلس بنا دے، پروردگار نے فرمایا: وہ بازار اور راستے ہوں گے، اس نے کہا: تو میرے لئے کھانا مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: تمہارا کھانا وہ ہو گا جس پر اللہ کا نام ذکر نہیں کیا گیا ہو گا، اس نے کہا: تو میرے لئے مشروب مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز اس نے کہا: تو میرے لئے اعلان کرنے والا مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: آلات موسیقی، اس نے کہا: تو میرے لئے پڑھی جانے والی چیز مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: شاعری، اس نے کہا: تو میرے لے تحریر مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: داغ لگانا، اس نے کہا: تو میرے لئے بات مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: جھوٹ، اس نے کہا: تو میرے لے پھانسنے کے آلات مقرر کر دے، پروردگار نے فرمایا: عورتیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے کتاب الایمان میں اس کے مختلف طرق گزر چکے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13298]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7837)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7837»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13299
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" امْرُؤُ الْقَيْسِ صَاحِبُ لِوَاءِ الشُّعَرَاءِ إِلَى النَّارِ". رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِي إِسْنَادِهِ أَبُو الْجُهَيْمِ شَيْخُ هُشَيْمِ بْنِ بَشِيرٍ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”امرءالقیس جہنم کی طرف جانے والوں شاعروں کا علم بردار ہو گا۔“
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوجہیم ہے جو ہشیم بن بشیر کا استاد ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13299]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2091) اخرجه احمد فى المسند (7127)، أخرجه مسند أحمد برقم: 7087»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13300
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَا رَفَعَ رَجُلٌ صَوْتَهُ بِعَقِيرَةِ غِنَاءٍ إِلَّا بَعَثَ اللَّهُ شَيْطَانَيْنِ يَجْلِسَانِ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، يَضْرِبَانِ بِأَعْقَابِهِمَا عَلَى صَدْرِهِ حَتَّى يَسْكُتَ مَتَى سَكَتَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِأَسَانِيدَ وَرِجَالُ أَحَدِهَا وُثِّقُوا وَضُعِّفُوا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جب بھی کوئی شخص گانے کے لیے آواز بلند کرتا ہے، تو اللہ تعالیٰ دو شیطانوں کو بھیجتا ہے، جو اس کے دونوں کندھوں پر بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی ایڑیوں کے ذریعے اس کے سینے پر ضرب لگاتے رہتے ہیں، اور اس وقت تک لگاتے رہتے ہیں جب تک وہ خاموش نہیں ہو جاتا خواہ وہ جب بھی خاموش ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہے، جن میں سے ایک کے رجال کی توثیق کی گئی ہے اور بعض کو ضعیف قرار دیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13300]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (7825 و 7749)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7825، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7157»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13301
وَعَنْ كَيْسَانَ مَوْلَى مُعَاوِيَةَ قَالَ: خَطَبَنَا مُعَاوِيَةُ فَقَالَ:" إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - نَهَى عَنْ سَبْعٍ، وَأَنَا أَنْهَاكُمْ عَنْهُنَّ أَلَا إِنَّ مِنْهُنَّ: النَّوْحُ، وَالْغِنَاءُ، وَالتَّصَاوِيرُ، وَالشِّعْرُ، وَالذَّهَبُ، وَالْخَزُّ، وَالسُّرُوجُ، وَالْحَرِيرُ". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ بِاخْتِصَارٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ أَحَدِهِمَا ثِقَاتٌ.
سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے غلام کیسان بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: ”بے شک اللہ کے رسول نے سات چیزوں سے منع فرمایا ہے اور میں بھی تمہیں ان چیزوں سے منع کرتا ہوں، خبردار! ان چیزوں میں نوحہ، گانا بجانا، تصویر بنانا، شاعری کرنا، سونا، خز، زین اور ریشم شامل ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے جن میں سے ایک کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13301]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (7374) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (373/19) اخرجه احمد فى المسند (101/4)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5159، وأخرجه مسند أحمد برقم: 16488، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 19927، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1990/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13302
وَعَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَقَالَ: لَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَهُ إِلَّا خَلَّادَ بْنَ يَحْيَى.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھرے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، وہ فرماتے ہیں: ہمارے علم کے مطابق خلاد بن یحیی کے علاوہ اور کسی نے اس کو مسند روایت کے طور پر نقل نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13302]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2090)، أخرجه مسند البزار برقم: 247»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13303
وَعَنْ مَالِكِ بْنِ عُمَيْرٍ أَنَّهُ شَهِدَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ وَحُنَيْنَ وَالطَّائِفَ، وَكَانَ رَجُلًا شَاعِرًا فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَفْتِنِي فِي الشِّعْرِ. فَقَالَ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ مَا بَيْنَ لُبَّتِكَ إِلَى عَانَتِكَ قَيْحًا، خَيْرٌ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، امْسَحْ عَلَى رَأْسِي. فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي، فَمَا قُلْتُ بَعْدَ ذَلِكَ بَيْتَ شِعْرٍ. وَلَقَدْ عُمِّرَ مَالِكٌ حَتَّى شَابَ رَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ، وَمَا شَابَ مَوْضِعُ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارٍ وَقَالَ:" قَيْحًا وَصَدِيدًا". وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ فتح مکہ، غزوہ حنین اور غزوہ طائف میں شرکت کی ہے۔ وہ ایک شاعر شخص تھے، وہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ مجھے شعر کے بارے میں حکم بیان کیجئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری گردن سے لے کے تمہاری ناف کے نچلے حصے تک کی جگہ پیپ سے بھر جائے، یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھری ہو، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میرے سر پر ہاتھ پھیریے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا، راوی کہتے ہیں: اس کے بعد میں نے کبھی شعر کا ایک مصرعہ بھی نہیں کہا:، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا مالک بن عمیر رضی اللہ عنہ کی عمر طویل ہوئی تھی، یہاں تک کہ ان کے سر کے اور داڑھی کے تمام بال سفید ہو گئے تھے، لیکن وہ مقام سفید نہیں ہوا تھا جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک رکھا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اور معجم اوسط میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور انہوں نے یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”پیپ اور خون آلود پیپ۔“ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13303]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7474»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13304
وَعَنْ سَلْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا حَتَّى يُرِيَهُ، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہاں تک کہ اسے (اندر سے) خراب کر دے وہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ شاعری سے بھر جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن سفیان ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13304]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6132)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13305
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا أَوْ دَمًا، خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا هُجِيتُ بِهِ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ یا خون سے بھر جائے، یہ اس کے لئے اس سے زیادہ بہتر ہو گا کہ وہ ایسے اشعار سے بھرا ہو جن کے ذریعے ہجو کی گئی ہو۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13305]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (2056)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 2602، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5533»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13306
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَأَنْ يَمْتَلِئَ جَوْفُ أَحَدِكُمْ قَيْحًا حَتَّى يَرَاهُ، خَيْرًا مِنْ أَنْ يَمْتَلِئَ شِعْرًا". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم میں سے کسی ایک شخص کا پیٹ پیپ سے بھر جائے، یہاں تک کہ وہ مکمل بھر جائے، یہ اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ شاعری سے بھرے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعبیدہ بن عبداللہ بن عبیداللہ بن عمرو ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13306]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (13229)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں