الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
حدیث نمبر: 13380
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى خَلَقَ رِيحًا وَأَسْكَنَهَا بَيْتًا وَأَغْلَقَ عَلَيْهَا بَابًا، فَلَوْ فَتَحَ ذَلِكَ الْبَابَ لَأَذْرَتْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَمَا يَأْتِيكُمْ فَإِنَّمَا يَأْتِيكُمْ مِنْ خَلَلِ ذَلِكَ الْبَابِ، وَأَنْتُمْ تُسَمُّونَهَا الْجَنُوبَ، وَهِيَ عِنْدَ اللَّهِ الْأَذِيبَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضِ بْنِ جَعْدَةَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہوا کو پیدا کیا اور اسے ایک گھر میں ٹھہرایا اور اس کا دروازہ بند کر دیا، اگر اس دروازے کو کھول دیا جائے، تو وہ (یعنی ہوا) آسمان اور زمین میں موجود ہر چیز کو اڑا دے، وہ تمہارے پاس (مکمل طور پر) نہیں آتی ہے۔ وہ تمہارے پاس صرف دروازے کی جھری میں سے آتی ہے، اور تم لوگ اسے ”جنوب“ کا نام دیتے ہو، اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ”اذیب“ ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض بن جعدہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13380]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض بن جعدہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13380]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2088)، أخرجه مسند البزار برقم: 4063، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5588/1، 7873»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 13381
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أُذِنَ لِي أَنْ أُحَدِّثَ عَنْ مَلَكٍ قَدْ مَرَقَتْ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ السَّابِعَةَ، وَالْعَرْشُ عَلَى مَنْكِبِهِ، وَهُوَ يَقُولُ: سُبْحَانَكَ أَيْنَ كُنْتَ وَأَيْنَ تَكُونُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَقَدْ تَقَدَّمَتْ أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي الْإِيمَانِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ اجازت دی گئی کہ میں ایک ایسے فرشتے کے بارے میں بتاؤں جس کے پاؤں ساتویں زمین میں ہیں، اور عرش اس کے کندھے پر ہے، اور وہ یہ کہتا ہے: تو ہر عیب سے پاک ہے، تو کہاں تھا اور تو کہاں ہو گا۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الایمان میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13381]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ اس سے پہلے اس نوعیت کی کچھ احادیث کتاب الایمان میں گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13381]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6619)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13382
وَعَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْمَجَرَّةُ الَّتِي فِي السَّمَاءِ هِيَ عِرْقُ حَيَّةٍ تَحْتَ الْعَرْشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَا يُرْوَى عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ أَبِي عَمْرَةَ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”وہ کہکشاں جو آسمان میں ہے۔ وہ عرش کے نیچے موجود ایک سانپ کی رگ ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ یہ کہتے ہیں: یہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے صرف اسی سند کے ساتھ منقول ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالاعلیٰ بن ابوعمرہ ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13382]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (67/20)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13383
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا مُعَاذُ إِنِّي مُرْسِلُكَ إِلَى قَوْمٍ أَهْلِ كِتَابٍ، فَإِذَا سُئِلْتَ عَنِ الْمَجَرَّةِ الَّتِي فِي السَّمَاءِ، فَقُلْ: هِيَ لُعَابُ حَيَّةٍ تَحْتَ الْعَرْشِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْفَضْلُ بْنُ الْمُخْتَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے معاذ! میں تمہیں اہل کتاب سے تعلق رکھنے والی قوم کی طرف بھیجنے لگا ہوں، جب تم سے اس کہکشاں کے بارے میں دریافت کیا جائے جو آسمان میں ہے، تو تم یہ کہنا: یہ عرش کے نیچے موجود ایک سانپ کا لعاب ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13383]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی فضل بن مختار ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13383]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1754)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13384
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: إِنَّ الْعَرْشَ مُطَوَّقٌ بِحَيَّةٍ، وَإِنَّ الْوَحْيَ لِيَنْزِلُ فِي السَّلَاسِلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ كَثِيرِ بْنِ أَبِي كَثِيرٍ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرش کو ایک سانپ کے ذریعے طوق پہنایا گیا ہے اور ”وحی“ بیڑیوں میں نازل ہوتی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف کثیر بن ابوکثیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13384]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف کثیر بن ابوکثیر کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13384]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13385
وَعَنْهُ قَالَ: رُبُعُ مَنْ لَا يَلْبَسُونَ الثِّيَابَ مِنَ السُّودَانِ أَكْثَرَ مِنْ جَمِيعِ النَّاسِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ ثَبْتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جو سیام فام لوگ لباس نہیں پہنتے ہیں، ان کا چوتھا حصہ تمام لوگوں سے زیادہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف عبداللہ بن أحمد بن حنبل کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور ثبت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13385]

إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 13386
وَعَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الْجِنُّ ثَلَاثَةُ أَصْنَافٍ: صِنْفٌ لَهُمْ أَجْنِحَةٌ يَطِيرُونَ فِي الْهَوَاءِ، وَصِنْفٌ حَيَّاتٌ، وَصِنْفٌ يَحُلُّونَ وَيَظْعَنُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جنات تین قسم کے ہوتے ہیں، ان میں سے ایک قسم وہ ہے جن کے پر ہوتے ہیں اور وہ ہوا میں اڑتے ہیں، ان میں سے ایک قسم سانپوں کی شکل میں ہوتی ہے، اور ایک قسم وہ ہے جو کبھی اتر کر مقیم ہو جاتے ہیں اور کبھی رخصت ہو جاتے ہیں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13386]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13386]
تخریج الحدیث: «أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3754»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 13387
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عُمْرُ الذُّبَابِ أَرْبَعُونَ لَيْلَةً، وَالذُّبَابُ كُلُّهُ فِي النَّارِ إِلَّا النَّحْلُ". رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي هَذَا الْمَعْنَى أَحَادِيثُ فِيمَا نُهِيَ عَنْ قَتْلِهِ فِي الصَّيْدِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مکھی کی عمر چالیس دن ہوتی ہے، اور تمام مکھیاں جہنم میں جائیں گی، صرف شہد کی مکھی کا معاملہ مختلف ہے۔“
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ اس سے پہلے اس مفہوم کی احادیث اس باب میں گزر چکی ہیں کہ شکار میں سے جس (جانور) کو مارنے کی ممانعت ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13387]

تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (4231)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ رواہ
حدیث نمبر: 13388
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: إِنَّمَا سُمِّيَ الْإِنْسَانُ لِأَنَّهُ عُهِدَ إِلَيْهِ فَنَسِيَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَحْمَدُ بْنُ عِصَامٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: انسان کو انسان کا نام اس لئے دیا گیا تھا، کیونکہ اس کے ساتھ عہد کیا گیا تھا، اور پھر وہ (اس عہد کو) بھول گیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عصام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13388]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی أحمد بن عصام ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدَبِ/حدیث: 13388]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (925)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف