🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
186. بَابُ عَجَائِبِ الْمَخْلُوقَاتِ
مخلوقات کے عجائب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13380
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى خَلَقَ رِيحًا وَأَسْكَنَهَا بَيْتًا وَأَغْلَقَ عَلَيْهَا بَابًا، فَلَوْ فَتَحَ ذَلِكَ الْبَابَ لَأَذْرَتْ مَا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، وَمَا يَأْتِيكُمْ فَإِنَّمَا يَأْتِيكُمْ مِنْ خَلَلِ ذَلِكَ الْبَابِ، وَأَنْتُمْ تُسَمُّونَهَا الْجَنُوبَ، وَهِيَ عِنْدَ اللَّهِ الْأَذِيبَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عِيَاضِ بْنِ جَعْدَةَ وَهُوَ كَذَّابٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے ہوا کو پیدا کیا اور اسے ایک گھر میں ٹھہرایا اور اس کا دروازہ بند کر دیا، اگر اس دروازے کو کھول دیا جائے، تو وہ (یعنی ہوا) آسمان اور زمین میں موجود ہر چیز کو اڑا دے، وہ تمہارے پاس (مکمل طور پر) نہیں آتی ہے۔ وہ تمہارے پاس صرف دروازے کی جھری میں سے آتی ہے، اور تم لوگ اسے ”جنوب“ کا نام دیتے ہو، اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ”اذیب“ ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عیاض بن جعدہ ہے اور وہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13380]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2088)، أخرجه مسند البزار برقم: 4063، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5588/1، 7873»

الحكم على الحديث:
موضوع


Majma al-Zawa'id Hadith 13380 in Urdu