الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي كَرَامَةِ أَصْلِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
نبی اکرم ﷺ کی اصل (یعنی آپ کے آباؤ اجداد) کے معزز ہونے کا بیان
حدیث نمبر: 13829
وَعَنْ عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ السَّلَامُ قَالَ:" قَلَبْتُ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا، فَلَمْ أَرَ رَجُلًا أَفْضَلَ مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ أَرَ بَيْتًا أَفْضَلَ مِنْ بَيْتِ بَنِي هَاشِمٍ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتی ہیں: سیدنا جبرائیل علیہ السلام نے فرمایا: ”میں نے زمین کے مشرقی حصے اور مغربی حصے کھنگال لیے، لیکن مجھے کوئی ایسا شخص نظر نہیں آیا، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو، اور نہ ہی کوئی ایسا گھرانہ نظر آیا، جو بنو ہاشم کے گھرانے سے زیادہ فضیلت رکھتا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13829]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13829]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6281»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13830
وَعَنْ خُرَيْمِ بْنِ أَوْسِ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ لَامٍ قَالَ: كُنَّا عِنْدَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَحِمَهُ اللَّهُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي أُرِيدُ أَنْ أَمْدَحَكَ. فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَاتِ، لَا يَفْضُضِ اللَّهُ فَاكَ". فَأَنْشَأَ يَقُولُ:
مِنْ قَبْلَهَا طِبْتَ فِي الظِّلَالِ وَفِي مُسْتَوْدَعٍ حَيْثُ يُخْصَفُ الْوَرَقُ ثُمَّ هَبَطْتَ الْبِلَادَ لَا بَشَرٌ
أَنْتَ وَلَا مُضْغَةٌ وَلَا عَلَقُ بَلْ نُطْفَةٌ تَرْكَبُ السَّفِينَ وَقَدْ
أَلْجَمَ نَسْرًا وَأَهْلَهُ الْغَرَقُ تُنْقَلُ مِنْ صَالِبٍ إِلَى رَحِمٍ
إِذَا مَضَى عَالَمٌ بَدَا طَبَقُ حَتَّى احْتَوَى بَيْتَكَ الْمُهَيْمِنُ مِنْ
خِنْدَفَ عَلْيَاءَ تَحْتَهَا النُّطُقُ وَأَنْتَ لَمَّا وُلِدْتَ أَشْرَقَتِ
الْأَرْضُ وَضَاءَتْ بِنُورِكَ الْأُفُقُ فَنَحْنُ فِي ذَلِكَ الضِّيَاءِ وَفِي
النُّورِ وَسُبْلِ الرَّشَادِ نَخْتَرِقُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
مِنْ قَبْلَهَا طِبْتَ فِي الظِّلَالِ وَفِي مُسْتَوْدَعٍ حَيْثُ يُخْصَفُ الْوَرَقُ ثُمَّ هَبَطْتَ الْبِلَادَ لَا بَشَرٌ
أَنْتَ وَلَا مُضْغَةٌ وَلَا عَلَقُ بَلْ نُطْفَةٌ تَرْكَبُ السَّفِينَ وَقَدْ
أَلْجَمَ نَسْرًا وَأَهْلَهُ الْغَرَقُ تُنْقَلُ مِنْ صَالِبٍ إِلَى رَحِمٍ
إِذَا مَضَى عَالَمٌ بَدَا طَبَقُ حَتَّى احْتَوَى بَيْتَكَ الْمُهَيْمِنُ مِنْ
خِنْدَفَ عَلْيَاءَ تَحْتَهَا النُّطُقُ وَأَنْتَ لَمَّا وُلِدْتَ أَشْرَقَتِ
الْأَرْضُ وَضَاءَتْ بِنُورِكَ الْأُفُقُ فَنَحْنُ فِي ذَلِكَ الضِّيَاءِ وَفِي
النُّورِ وَسُبْلِ الرَّشَادِ نَخْتَرِقُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا خریم بن اوس بن حارثہ بن لام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ نے آپ کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ کی تعریف بیان کرنا چاہتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پیش کرو، اللہ تعالیٰ تمہارے منہ کو بند نہ کرے، تو انہوں نے یہ اشعار پڑھنا شروع کیے: ”اس سے پہلے آپ سایوں میں پاکیزہ رہے، اور ودیعت کے طور والی جگہ پر رہے، جہاں پتوں کے ذریعے جسم کو چھپایا جاتا، پھر آپ شہروں کی طرف اترے، آپ اس وقت نہ بشر تھے، نہ گوشت کا ٹکڑا تھے، نہ جما ہوا خون تھے، بلکہ نطفہ تھے (اور اس حالت میں) آپ (سیدنا نوح علیہ السلام کی) کشتی پر سوار ہوئے، جبکہ غرق ہونے نے ”نسر“ (نام کے قوم نوح کے بت) اور اس کے ماننے والوں کے منہ میں لگام ڈال دی تھی، آپ (اپنے اجداد میں سے مردوں کی) پشتوں سے (خواتین کے) رحموں میں منتقل ہوتے رہے، جب ایک عالم (یعنی پشت) گزر جاتی، تو دوسرا طبقہ سامنے آ جاتا، یہاں تک کہ آپ کے شرف نے ”خندف“ کے خاندان کے بلند مقام میں جگہ بنائی، جب آپ کی پیدائش ہوئی تو آپ کے نور کی وجہ سے زمین روشن ہو گئی اور افق چمک اُٹھا، تو اس نور اور ضیاء کی روشنی میں ہم ہدایت کے راستوں پر گامزن ہیں“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13830]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13830]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4167)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4167»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13831
وَعَنْ مَيْمُونٍ قَالَ: سَأَلْتُ زَيْدَ بْنَ أَرْقَمَ: مَا كَانَ اسْمُ أُمِّ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ آمِنَةُ بِنْتُ وَهْبٍ ] . رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهَذَا مِمَّا لَا يَحْتَاجُ إِلَى إِسْنَادٍ.
میمون بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے سوال کیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کا نام کیا تھا؟ انہوں نے بتایا: سیدہ آمنہ بنت وہب رضی اللہ عنہا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور یہ ایسی بات ہے جس میں سند کی ضرورت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13831]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور یہ ایسی بات ہے جس میں سند کی ضرورت نہیں ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13831]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5093)»
الحكم على الحديث:
رواه الطبراني، وهذا مما لا يحتاج إلى إسناد.
حدیث نمبر: 13832
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" لَمَّا بَلَغَ مَعْدُ بْنُ عَدْنَانَ أَرْبَعِينَ رَجُلًا، وَقَعُوا فِي عَسْكَرِ مُوسَى فَانْتَهَبُوهُ، فَدَعَا عَلَيْهِمْ مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: يَا رَبِّ، هَؤُلَاءِ وَلَدُ مَعْدٍ قَدْ أَغَارُوا عَلَى عَسْكَرِي، فَأَوْحَى اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ إِلَيْهِ: يَا مُوسَى بْنُ عِمْرَانَ، لَا تَدْعُ عَلَيْهِمْ فَإِنَّ مِنْهُمُ النَّبِيَّ الْأُمِّيَّ النَّذِيرَ الْبَشِيرَ يَجِيءُ، وَمِنْهُمُ الْأُمَّةُ الْمَرْحُومَةُ، أُمَّةُ مُحَمَّدٍ الَّذِينَ يَرْضَوْنَ مِنَ اللَّهِ بِالْيَسِيرِ مِنَ الرِّزْقِ وَيَرْضَى اللَّهُ عَنْهُمْ بِالْقَلِيلِ مِنَ الْعَمَلِ، فَيُدْخِلُهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِقَوْلِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، نَبِيُّهُمْ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ الْمُتَوَاضِعُ فِي هَيْئَتِهِ الْمُجْتَمِعُ لَهُ اللُّبُّ فِي سُكُوتِهِ، يَنْطِقُ بِالْحِكْمَةِ وَيَسْتَعْمِلُ الْحِلْمَ، أَخْرَجْتُهُ مِنْ خَيْرِ جِيلٍ مِنْ أَمَّتِهِ قُرَيْشًا، ثُمَّ أَخْرَجْتُهُ مِنْ هَاشِمٍ صَفْوَةً مِنْ قُرَيْشٍ، فَهُمْ خَيْرٌ مِنْ خَيْرٍ إِلَى خَيْرٍ يَصِيرُ، وَهُوَ وَأُمَّتُهُ إِلَى خَيْرٍ يَصِيرُونَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَسْرُ بْنُ فَرْقَدٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جب معد بن عدنان کی اولاد چالیس افراد تک پہنچ گئی، تو انہوں نے سیدنا موسیٰ علیہ السلام کے لشکر پر حملہ کر دیا اور ان کا سامان لوٹ لیا، تو سیدنا موسیٰ بن عمران علیہ السلام نے ان لوگوں کے خلاف دعا کی اور یہ کہا: اے میرے پروردگار! یہ لوگ معد کی اولاد ہیں، جنہوں نے میرے لشکر پر حملہ کیا ہے، تو اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی کی: ”اے موسیٰ بن عمران! تم ان کے خلاف دعا نہ کرو، کیونکہ ان لوگوں میں سے اُمی نبی پیدا ہوں گے، جو ڈرانے والے اور خوشخبری سنانے والے ہوں گے، اور انہی لوگوں میں ایک امت پیدا ہو گی، جس پر رحم کیا گیا ہو گا، اور وہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی امت ہے وہ ایسے لوگ ہوں گے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے تھوڑا سا رزق ملنے پر بھی راضی ہوں گے، اور اللہ تعالیٰ ان کی طرف سے تھوڑا سا عمل ظاہر ہونے پر راضی ہو گا، اللہ تعالیٰ ان لوگوں کے لا الہ الا اللہ پڑھنے کی وجہ سے انہیں جنت میں داخل کر دے گا، ان لوگوں کے نبی سیدنا محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں گے، جو ظاہری ہیئت کے اعتبار سے تواضع اختیار کرنے والے ہوں گے، اور ان کی خاموشی میں ان کے لئے عقل مندی کو اکٹھا کیا گیا ہو گا، وہ حکمت کے مطابق بات چیت کریں گے، بردباری سے پیش آئیں گے، میں انہیں ان کی امت کے سب سے بہترین خاندان قریش میں پیدا کروں گا، اور پھر میں انہیں قریش کے منتخب خاندان بنو ہاشم میں پیدا کروں گا، تو وہ ایک بھلائی سے دوسری بھلائی کی طرف منتقل ہوتے رہیں گے، اور ان کی امت بھی بھلائی کی طرف منتقل ہوتی رہے گی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13832]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جسر بن فرقد ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13832]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7629)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7629»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13833
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ، أَنَا أَعْرَبُ الْعَرَبْ، وُلِدْتُ فِي بَنِي قُرَيْشٍ، نَشَأْتُ فِي بَنِي سَعْدِ بْنِ بَكْرٍ، فَأَنَّى يَأْتِينِي اللَّحْنُ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِمْ مُبَشِّرُ بْنُ عُبَيْدٍ وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نبی ہوں، یہ بات جھوٹ نہیں ہے، اور میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں، میں عربوں میں سب سے زیادہ فصیح اللسان ہوں، میری پیدائش بنو قریش میں ہوئی تھی، اور میری نشوونما بنو سعد بن بکر میں ہوئی، تو میرے اندر لحن کہاں سے آ سکتا ہے؟“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن عبید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13833]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبشر بن عبید ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13833]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير ()، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5437»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 13834
وَعَنِ الْجَفْشِيشِ الْكِنْدِيِّ قَالَ: جَاءَ قَوْمٌ مِنْ كِنْدَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالُوا: أَنْتَ مِنَّا. وَادَّعَوْهُ فَقَالَ:" لَا نَقْفُو أُمَّنَا وَلَا نَنْتَفِي مِنْ أَبِينَا، نَحْنُ وَلَدُ النَّضْرِ بْنِ كِنَانَةَ".
سیدنا جفشیش کندی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: کندہ قبیلے کے کچھ لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو انہوں نے عرض کی: آپ ہم سے ہیں، ان لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت کا دعویٰ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم ماں کی طرف خود کو منسوب نہیں کرتے ہیں، اور اپنے باپ کی نفی نہیں کرتے ہیں، ہم نضر بن کنانہ کی اولاد ہیں۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13834]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (219) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2190)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21338»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13835
وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ الْجَفْشِيشِ قَالَ: قُلْتُ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: سیدنا جفشیش رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث روایت کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13835]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13835]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2191)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 13836
وَعَنْ سِيَابَةَ بْنِ عَاصِمٍ السُّلَمِيِّ، «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ يَوْمَ حُنَيْنٍ:”أَنَا ابْنُ الْعَوَاتِكِ“» .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا سیابہ بن عاصم سلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ حنین کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ”عاتکہ“ نامی خواتین کا بیٹا ہوں۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13836]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13836]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6724)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6724»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 13837
وَعَنْ رُقَيْقَةَ بِنْتِ أَبِي صَيْفِيِّ بْنِ هَاشِمٍ - وَكَانَتْ لِدَةَ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ - قَالَتْ: تَتَابَعَتْ عَلَى قُرَيْشٍ سُنُونَ أَمْحَلَتِ الضَّرْعَ وَأَوْدَقَتِ الْعَظْمَ، فَبَيْنَا أَنَا رَاقِدَةٌ الَّهُمَّ أَوْ مَهْمُومَةٌ إِذَا هَاتِفٌ يَصْرُخُ بِصَوْتٍ صَحِلٍ يَقُولُ: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ، إِنَّ هَذَا النَّبِيَّ الْمَبْعُوثَ قَدْ أَظَلَّتْكُمْ أَيَّامَهُ، وَهَذَا إِبَّانُ نُجُومِهِ، فَحَيْهَلَا بِالْحَيَا وَالْخِصْبِ، أَلَا فَانْظُرُوا رَجُلًا مِنْكُمْ وَسِيطًا عِظَامًا جَسَامًا أَبْيَضَ بَضًّا، أَوْطَفَ، أَهْدَبَ، سَهْلَ الْخَدَّيْنِ، أَشَمَّ الْعِرْنِينِ، لَهُ فَخْرٌ يَكْظِمُ عَلَيْهِ، وَسُنَّةٌ يَهْدِي إِلَيْهِ، فَلْيُخْلِصْ هُوَ وَوَلَدُهُ وَلْيَهْبِطْ إِلَيْهِ مِنْ كُلِّ بَطْنٍ رَجُلٌ، فَلْيَشْنُوا مِنَ الْمَاءِ وَلْيَمَسُّوا مِنَ الطِّيبِ وَلِيَسْتَلِمُوا الرُّكْنَ، ثُمَّ لِيَرْقُوا أَبَا قُبَيْسٍ، ثُمَّ لِيَدْعُ الرَّجُلُ وَلِيُؤَمِّنِ الْقَوْمُ فَغُثْتُمْ مَا شِئْتُمْ. فَأَصْبَحْتُ - عِلْمُ اللَّهِ - مَذْعُورَةً اقْشَعَرَّ جِلْدِي وَوَلِهَ عَقْلِي، وَاقْتَصَصْتُ رُؤْيَايَ، وَفَشَتْ فِي شِعَابِ مَكَّةَ، فَوَالْحُرْمَةِ وَالْحَرَمِ، مَا بَقِيَ بِهَا أَبْطَحِيٌّ إِلَّا قَالَ: هَذَا شَيْبَةُ الْحَمْدِ. وَتَنَاهَتْ إِلَيْهِ رِجَالَاتُ قُرَيْشٍ، وَهَبَطَ إِلَيْهِ مِنْ كُلِّ بَطْنٍ رَجُلٌ، فَشَنُّوا وَمَسُّوا وَاسْتَلَمُوا ثُمَّ ارْتَقَوْا أَبَا قُبَيْسٍ وَاصْطَفُّوا حَوْلَهُ، مَا يَبْلُغُ سَعْيُهُمْ مَهِلَّهُ، حَتَّى إِذَا اسْتَوَوْا بِذُرْوَةِ الْجَبَلِ، قَامَ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ وَمَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غُلَامٌ أَيْفَعُ أَوْ كَرُبَ، فَرَفَعَ يَدَهُ وَقَالَ: اللَّهُمَّ سَادَّ الْخَلَّةِ، وَكَاشِفَ الْكُرْبَةِ، أَنْتَ عَالِمٌ مُعَلِّمٌ غَيْرَ مُعَلَّمٍ وَمَسْئُولٌ غَيْرَ مُبَخَّلٍ، وَهَذِهِ عُبُدَاؤُكَ وَإِمَاؤُكَ بَعَذَرَاتِ حَرَمِكَ، يَشْتَكُونَ إِلَيْكَ سِنِيهِمْ، أَذْهَبْتَ الْخَلْفَ وَالظِّلْفَ، اللَّهُمَّ فَأَمْطِرَنَ عَلَيْنَا غَيْثًا مُغْدِقًا مُرِيعًا. فَوَرَبِّ الْكَعْبَةِ مَا رَامُوا حَتَّى تَفَجَّرَتِ السَّمَاءُ بِمَائِهَا، وَاكْتَظَّ الْوَادِي بِثَجِيجِهِ، فَسَمِعَتْ شِيخَانُ قُرَيْشٍ وَجِلَّتُهَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جُدْعَانَ، وَحَرْبَ بْنَ أُمَيَّةَ، وَهِشَامَ بْنَ الْمُغِيرَةِ، يَقُولُونَ لِعَبْدِ الْمُطَّلِبِ: هَنِيئًا لَكَ أَبَا الْبَطْحَاءِ. أَيْ عَاشَ بِكَ أَهْلُ الْبَطْحَاءِ وَفِي ذَلِكَ تَقُولُ رُقَيْقَةُ بِنْتُ أَبِي صَيْفِيٍّ:
بِشَيْبَةِ الْحَمْدِ أَسْقَى اللَّهُ بَلْدَتَنَا وَقَدْ فَقَدْنَا الْحَيَا وَاجْلَوَّذَ الْمَطَرُ فَجَادَ بِالْمَاءِ جَوْنِيٌّ لَهُ سُبُلٌ
سَحًّا فَعَاشَتْ بِهِ الْأَنْعَامُ وَالشَّجَرُ مَنًّا مِنَ اللَّهُ بِالْمَيْمُونِ طَائِرُهُ
وَخَيْرِ مَنْ بُشِّرَتْ يَوْمًا بِهِ مُضَرُ مُبَارَكُ الْأَمْرِ يُسْتَسْقَى الْغَمَامُ بِهِ
مَا فِي الْأَنَامِ لَهُ عَدْلٌ وَلَا خَطَرُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
بِشَيْبَةِ الْحَمْدِ أَسْقَى اللَّهُ بَلْدَتَنَا وَقَدْ فَقَدْنَا الْحَيَا وَاجْلَوَّذَ الْمَطَرُ فَجَادَ بِالْمَاءِ جَوْنِيٌّ لَهُ سُبُلٌ
سَحًّا فَعَاشَتْ بِهِ الْأَنْعَامُ وَالشَّجَرُ مَنًّا مِنَ اللَّهُ بِالْمَيْمُونِ طَائِرُهُ
وَخَيْرِ مَنْ بُشِّرَتْ يَوْمًا بِهِ مُضَرُ مُبَارَكُ الْأَمْرِ يُسْتَسْقَى الْغَمَامُ بِهِ
مَا فِي الْأَنَامِ لَهُ عَدْلٌ وَلَا خَطَرُ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدہ رقیقہ بنت ابوصیفی بن ہاشم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: یہ سیدنا عبدالمطلب کی ہم عمر ہیں، وہ بیان کرتی ہیں: قریش پر کچھ سال مسلسل ایسے آئے کہ جنہوں نے تھنوں کو خشک کر دیا اور ہڈیوں کو کمزور کر دیا، ایک مرتبہ میں پریشانی کے عالم میں لیٹی ہوئی تھی، اسی دوران کسی پکارنے والے نے پکار کر یہ کہا: اے قریش کے گروہ! یہ مبعوث ہونے والے نبی کا زمانہ تمہارے سامنے آنے لگا ہے، یہ ان کی آمد کا وقت ہے، تو بارش اور خوشحالی کے لیے تیار ہو جاؤ! خبردار! تم لوگ اپنے میں سے ایک ایسے شخص کا جائزہ لو، جو بھرپور جسم کا مالک ہو، جس کا رنگ سفید ہو، جلد خوبصورت ہو، اس میں ایسی بردباری ہو، جس کی وجہ سے وہ غصے پر قابو پاتا ہو، اور ایسا طریقہ ہو کہ اس کی طرف رہنمائی کی جاتی ہو، وہ اور ان کی اولاد الگ ہوں، پھر قریش کی ہر شاخ سے تعلق رکھنے والے ایک ایک فرد کو اس کے ساتھ ہونا چاہیے، وہ غسل کریں، خوشبو لگائیں، رکن کا استلام کریں اور پھر ابوقبیس پہاڑ پر چڑھ کر وہ شخص دعا کرے اور باقی لوگ آمین کہیں، تو تم لوگوں پر جتنی چاہو گے، اتنی بارش ہو گی، وہ خاتون بیان کرتی ہیں: اللہ جانتا ہے، جب اگلے دن صبح میں بیدار ہوئی، تو میں پریشان تھی اور میری جلد پر کپکپی طاری تھی اور میری عقل ماؤف ہو رہی تھی، میں نے اپنا خواب بیان کیا، تو بہت جلد یہ مکہ کی گلیوں میں پھیل گیا، حرمت اور حرم کی قسم ہے، ابطح کے ہر فرد نے یہی کہا: اس سے مراد شیبہ الحمد (یعنی جناب عبدالمطلب) ہو سکتے ہیں، قریش کے افراد ان کے پاس آئے، ہر قبیلے کا ایک فرد ان کے پاس آیا، ان لوگوں نے غسل کیا، خوشبو لگائی حجر اسود کا استلام کیا، پھر وہ لوگ ابوقبیس پہاڑ پر چڑھ گئے، لوگوں نے ان کے اردگرد صفیں بنا لیں، یہاں تک کہ جب وہ لوگ پہاڑ کی چوٹی پر پہنچے، تو جناب عبدالمطلب کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تھے، جو کم عمر لڑکے تھے، تو جناب عبدالمطلب نے اپنے ہاتھ بلند کیے اور کہا: ”اے اللہ! خلل کو بند کرنے والے، پریشانی کو ختم کرنے والے، تو علم رکھنے والا ہے، جسے بتانے کی ضرورت نہیں ہے، تو ایسی ذات ہے جس سے مانگا جاتا ہے، اور تو بخل کرنے والا نہیں ہے، یہ تیرے بندے ہیں اور یہ تیری کنیزیں ہیں، جو تیرے حرم کے پڑوس میں رہتے ہیں، وہ تیری بارگاہ میں پریشانی کا ذکر کر رہے ہیں، اس قحط سالی کے حوالے سے، جو انہیں لاحق ہے، جس کے نتیجے میں جانور مرتے جا رہے ہیں، اے اللہ! تو ہم پر ایسی بارش کر دے، جو سیراب کرنے والی ہو۔“ راوی کہتے ہیں: رب کعبہ کی قسم! ابھی وہ لوگ واپس نہیں آئے تھے کہ اسی دوران آسمان سے بارش شروع ہو گئی اور نشیبی حصے میں پانی بہنے لگے، میں نے قریش کے کچھ لوگوں کو سنا، جن میں عبداللہ بن جدعان اور حرب بن امیہ اور ہشام بن مغیرہ تھے، وہ عبدالمطلب سے یہ کہ رہے تھے: اے ابوالبطحاء! آپ کو مبارک باد ہو، ان کی مراد یہ تھی کہ آپ کی وجہ سے اہل بطحاء کو زندگی نصیب ہوئی ہے، اس بارے میں سیدہ رقیقہ بنت ابوصیفی رضی اللہ عنہا نے یہ اشعار کہے تھے: ”شیبۃ الحمد کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ہمارے شہر کو سیراب کر دیا، پہلے ہم زندگی کو غیر موجود پاتے تھے لیکن پھر بھرپور بارش شروع ہو گئی پانی آ گیا اور اس نے نشیبی علاقے میں راستے بنا لیے جس نے جانوروں اور درختوں کو زندگی دیدی یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے احسان ہے جس کی آمد بابرکت ہے، اور آج کے دن مضر (قبیلے کے افراد کو) دی جانے والی سب سے بہتر خوشخبری ہے یہ بابرکت معاملے والے ہیں ان کے وسیلے سے بارش مانگی گئی مخلوق میں کوئی بھی ان کے برابر کا نہیں اور نہ ہی (کسی کے بارے میں ایسا) سوچا جا سکتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13837]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 13837]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (259/24)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف