الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14028
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا غَضِبَ احْمَرَّتْ وَجْنَتَاهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو يَحْيَى التَّيْمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب غصے میں آتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنپٹیاں سرخ ہو جاتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم ابویحیی تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14028]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی اسماعیل بن ابراہیم ابویحیی تیمی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14028]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9791)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 9791»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14029
وَعَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: خَرَجْتُ إِلَى الْيَمَنِ فَابْتَعْتُ حُلَّةَ ذِي يَزَنَ فَأَهْدَيْتُهَا إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْمُدَّةِ الَّتِي كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قُرَيْشٍ فَقَالَ:" لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةَ مُشْرِكٍ". فَرَدَّهَا، فَبِعْتُهَا فَاشْتَرَاهَا، فَلَبِسَهَا ثُمَّ خَرَجَ إِلَى أَصْحَابِهِ وَهِيَ عَلَيْهِ، فَمَا رَأَيْتُ شَيْئًا فِي شَيْءٍ أَحْسَنَ مِنْهُ فِيهَا - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَمَا مَكَثْتُ أَنْ قُلْتُ:
وَمَا يَنْظُرُ الْحُكَّامُ فِي الْفَصْلِ بَعْدَ مَا بَدَا وَاضِحٌ مِنْ غُرَّةٍ وَحُجُولِ إِذَا قَايَسُوهُ الْمَجْدَ أَرْبَى عَلَيْهِمُ
كَمُسْتَفْرِغِ مَاءِ الذِّنَابِ سَجِيلِ فَسَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَبَسَّمَ ثُمَّ دَخَلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلَ مِنْ هَذِهِ فِي الْهَدِيَّةِ.
وَمَا يَنْظُرُ الْحُكَّامُ فِي الْفَصْلِ بَعْدَ مَا بَدَا وَاضِحٌ مِنْ غُرَّةٍ وَحُجُولِ إِذَا قَايَسُوهُ الْمَجْدَ أَرْبَى عَلَيْهِمُ
كَمُسْتَفْرِغِ مَاءِ الذِّنَابِ سَجِيلِ فَسَمِعَهَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتَبَسَّمَ ثُمَّ دَخَلَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزُّهْرِيُّ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ وَقَدْ وُثِّقَ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَتْ لَهُ طَرِيقٌ أَطْوَلَ مِنْ هَذِهِ فِي الْهَدِيَّةِ.
سیدنا حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں یمن گیا، وہاں میں نے ذی یزن کا حلہ خریدا، اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کیا، یہ اس مدت کی بات ہے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور قریش کے درمیان صلح کا معاملہ چل رہا تھا تو آپ نے فرمایا: میں کسی مشرک کا تحفہ قبول نہیں کرتا ہوں، وہ آپ نے واپس کر دیا، میں نے اسے فروخت کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ حلہ خرید کے اسے پہنا، پھر آپ نکل کر اپنے اصحاب کے پاس آئے، تو وہ حلہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر تھا، میں نے اُس حلے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوبصورت اور کوئی چیز نہیں دیکھی، اور میں نے اس وقت یہ اشعار کہے: ”ثالث لوگ فیصلہ کرنے میں کس بات کا انتظار کر رہے ہیں؟ جبکہ جو چیز ظاہر ہوئی ہے، وہ چمک اور سجاوٹ کے حوالے سے واضح ہے، جب وہ بزرگی کے حوالے سے ان کا موازنہ کرتے ہیں، تو ان (یعنی نبی کے مخالفین) کے خلاف (نبی کے حق میں دلائل) زیادہ ہونے کا فیصلہ دے دیتے ہیں، جس طرح چھوٹے ڈول کے مقابلے میں بڑے ڈول سے پانی حاصل کرنے والا شخص ہوتا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ اشعار سنے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اُس کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے
یہ روایت طویل روایت کے طور پر، ہدیہ دینے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14029]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن محمد زہری ہے، جسے جمہور نے ضعیف قرار دیا ہے ویسے اُس کی توثیق کی گئی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس سے پہلے
یہ روایت طویل روایت کے طور پر، ہدیہ دینے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14029]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (3094)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ اس
حدیث نمبر: 14030
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ بْنِ سَلِيطٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: لَمَّا خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْهِجْرَةِ مَعَهُ أَبُو بَكْرٍ رِضَى اللَّهُ عَنْهُ وَعَامِرُ بْنُ فُهَيْرَةَ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ وَابْنُ أُرَيْقِطٍ يَدُلُّهُمْ عَلَى الطَّرِيقِ فَمَرَّ بِأُمِّ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيَّةِ وَهِيَ لَا تَعْرِفُهُ فَقَالَ لَهَا:" يَا أُمَّ مَعْبَدٍ هَلْ عِنْدَكِ مِنْ لَبَنٍ؟". قَالَتْ: وَاللَّهِ إِنَّ الْغَنَمَ عَازِبَةٌ. قَالَ:" فَمَا هَذِهِ الشَّاةُ الَّتِي أَرَاهَا فِي كِفَاءِ الْبَيْتِ؟". قَالَتْ: شَاةٌ خَلَّفَهَا الْجَهْدُ عَنِ الْغَنَمِ. قَالَ:" أَتَأْذَنِينَ فِي حِلَابِهَا؟". قَالَتْ: وَاللَّهِ مَا ضَرَبَهَا مِنْ فَحْلٍ قَطُّ وَشَأْنَكَ بِهَا. فَمَسَحَ ظَهْرَهَا وَضَرْعَهَا ثُمَّ دَعَا بِإِنَاءٍ يُرْبِضُ الرَّهْطَ، فَحَلَبَ فِيهِ، فَمَلَأَهُ فَسَقَى أَصْحَابَهُ بِهِ عَلَلًا بَعْدَ نَهْلٍ، ثُمَّ حَلَبَ فِيهِ أُخْرَى فَغَادَرَهُ عِنْدَهَا وَارْتَحَلَ، فَلَمَّا جَاءَ زَوْجُهَا عِنْدَ الْمَسَاءِ قَالَ لَهَا: يَا أُمَّ مَعْبَدٍ مَا هَذَا اللَّبَنُ وَلَا حَلُوبَةَ فِي الْبَيْتِ وَالْغَنَمُ عَازِبٌ؟ قَالَتْ: لَا. وَاللَّهِ إِلَّا أَنَّهُ مَرَّ بِنَا رَجُلٌ ظَاهِرُ الْوَضَاءِ مَلِيحُ الْوَجْهِ، فِي أَشْفَارِهِ وَطَفٌ، وَفِي عَيْنَيْهِ دَعَجٌ، وَفِي صَوْتِهِ صَهَلٌ، غُصْنٌ بَيْنَ غُصْنَيْنِ لَا تَشْنَاهُ مِنْ طُولٍ، وَلَا تَقْتَحِمُهُ عَيْنٌ مِنْ قِصَرٍ، لَمْ تَعْبَهْ ثَجْلَةٌ، وَلَمْ تَزْرِ بِهِ صَعْلَةٌ، كَأَنَّ عُنُقَهُ إِبْرِيقُ فِضَّةٍ، إِذَا نَظَرْتَهُ عَلَاهُ الْبَهَاءُ، وَإِذَا صَمَتَ فَعَلَيْهِ الْوَقَارُ، كَلَامُهُ كَخَرَزِ النَّظْمِ، أَزْيَنُ أَصْحَابِهِ مَنْظَرًا، وَأَحْسَنُهُمْ وَجْهًا، مَحْشُودٌ غَيْرُ مُفَنَّدٍ، لَهُ أَصْحَابٌ يَحُفُّونَ بِهِ، إِذَا أَمَرَ تَبَادَرُوا أَمْرَهُ، وَإِذَا نَهَى انْتَهَوْا عِنْدَ نَهْيِهِ. فَقَالَ: هَذَا صَاحِبُ قُرَيْشٍ وَلَوْ رَأَيْتُهُ لَاتَّبَعْتُهُ، وَلَأُجْهِدَنَّ أَنْ أَفْعَلَ، وَلَمْ يَعْلَمُوا بِمَكَّةَ أَيْنَ تَوَجَّهَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى سَمِعُوا هَاتِفًا يَهْتِفُ عَلَى أَبِي قَبِيسٍ: جَزَى اللَّهُ خَيْرًا وَالْجَزَاءُ بِكَفِّهِ رَفِيقَيْنِ قَالَا خَيْمَتَيْ أُمِّ مَعْبَدِ هُمَا نَزَلَا بِالْبِرِّ وَارْتَحَلَا بِهِ فَقَدْ فَازَ مَنْ أَمْسَى رَفِيقَ مُحَمَّدِ فَمَا حَمَلَتْ مِنْ نَاقَةٍ فَوْقَ رَحْلِهَا أَبَرَّ وَأَوْفَى ذِمَّةً مِنْ مُحَمَّدِ وَأَكْسَى لِبَرْدِ الْحَالِ قَبْلَ ابْتِدَائِهِ وَأَعْطَى بِرَأْسِ السَّانِحِ الْمُتَجَرِّدِ لِيَهُنْ بَنِي كَعْبٍ مَكَانَ فَتَلَتِهِمْ وَمَقْعَدَهَا لِلْمُؤْمِنِينَ بِمَرْصَدِ رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنِ يَحْيَى الْمَدِينِيُّ وَنَسَبَهُ الْبُخَارِيُّ وَغَيْرُهُ إِلَى الْكَذِبِ وَقَالَ الْحَاكِمُ: صَدُوقٌ فَالْعَجَبُ مِنْهُ وَفِيهِ مَجَاهِيلُ أَيْضًا. وَقَدْ تَقَدَّمَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ الطَّرِيقِ فِي الْمَغَازِي فِي الْهِجْرَةِ إِلَى الْمَدِينَةِ.
محمد بن سلیمان بن سلیط، اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے لئے نکلے، تو آپ کے ساتھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، اور سیدنا عامر بن فہیرہ رضی اللہ عنہ تھے، جو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، اور ابن اریقط نامی شخص تھا، جو راستے کے بارے میں ان حضرات کو بتا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر سیدہ ام معبد خزاعیہ رضی اللہ عنہا کے پاس سے ہوا، وہ خاتون نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچانتی نہیں تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: اے ام معبد! کیا تمہارے پاس دودھ ہے؟ اس نے عرض کی: اللہ کی قسم! بکریاں گئی ہوئی ہیں (یا ان میں دودھ نہیں ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس بکری کا کیا معاملہ ہے؟ جسے میں گھر کے کونے میں دیکھ رہا ہوں، اس خاتون نے بتایا: یہ ایک ایسی بکری ہے جو کمزوری کی وجہ سے دوسری بکریوں سے پیچھے رہ گئی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم یہ اجازت دو گی کہ میں اس کا دودھ دوہ لوں؟ اس خاتون نے کہا: اللہ کی قسم بھی کی بکرے نے اس کے ساتھ قربت نہیں کی ہے، ویسے آپ اس کے ساتھ جو مرضی کر لیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بکری کے تھنوں پر ہاتھ پھیرا، اور پھر آپ نے ایک برتن منگوایا، جسے زیادہ لوگ استعمال کر سکتے ہوں، آپ نے اس میں دودھ دوہ لیا اور اس کو بھر دیا، پھر آپ نے اپنے اصحاب کو اسے پلایا، پھر آپ نے دوبارہ اس میں دودھ دوہ لیا اور وہ دودھ اس خاتون کے پاس چھوڑ کر آپ روانہ ہو گئے، جب اس عورت کا شوہر شام کے وقت آیا، تو اس نے خاتون سے کہا: اے ام معبد! یہ دودھ کہاں سے آیا ہے؟ جبکہ گھر میں تو دودھ دوہنے کا کوئی انتظام ہی نہیں ہے، اور بکریاں باہر گئی ہوئی تھیں؟ اس خاتون نے جواب دیا: جی نہیں! اللہ کی قسم! معاملہ یہ ہے کہ ایک صاحب ہمارے پاس سے گزرے تھے، جو وجیہہ و شکیل شخصیت کے مالک تھے، ان کا چہرہ خوبصورت تھا، ان کی پلکوں کے بال لمبے تھے، ان کی آنکھیں سیاہ اور بڑی تھی، ان کی آواز با رعب تھی، وہ درمیانے قد و قامت کے مالک تھے، وہ نہ تو لمبے تڑنگے محسوس ہوتے تھے اور نہ ہی چھوٹے قد کی وجہ سے آنکھ اُنہیں معیوب قرار دیتی تھی، انہیں موٹاپا لاحق نہیں تھا، اور نہ ہی وہ بالکل کمزور تھے، ان کی گردن چاندی کی بنی ہوئی محسوس ہوتی تھی، جب وہ دیکھتے تھے تو اُن پر نمایاں ہونا ظاہر ہوتا تھا، اور جب خاموش ہوتے تھے، تو ان پر وقار ہوتا تھا، ان کی گفتگو موتیوں کی لڑی کی طرح تھی، دیکھنے کے اعتبار سے وہ اپنے سب ساتھیوں سے زیادہ خوبصورت تھے، اُن کا چہرہ سب سے زیادہ حسین تھا، ان پر رشک کیا جا سکتا تھا، اور وہ ایسے نہیں تھے کہ ان میں خرابی ہو، ان کے ساتھ ان کے ساتھی بھی تھے، جو انہیں گھیرے ہوئے تھے، جب وہ ان ساتھیوں کو کوئی حکم دیتے تو وہ ساتھی لپک کر اس کی طرف جاتے، اور جب وہ اُن ساتھیوں کو کسی چیز سے منع کرتے، تو ان کے منع کرنے پر، وہ ساتھی باز آ جاتے اس خاتون کے شوہر نے کہا: یہ تو قریش کے متعلقہ فرد ہیں، اگر میں انہیں دیکھ لیتا، تو ان کی پیروی کر لیتا، اب میں پوری کوشش کروں گا کہ میں ایسا کر لوں۔ راوی بیان کرتے ہیں: مکہ میں لوگوں کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کون سی سمت کی طرف تشریف لے گئے ہیں، یہاں تک کہ لوگوں نے جبل ابوقبیس پر کسی ہاتف کو یہ کہتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ جزائے خیر دے اور جزاء دینا، اس کے ہاتھ میں ہے، ان دو ساتھیوں کو، جنہوں نے ام معبد کے خیمے میں پڑاؤ کیا تھا، وہ دونوں نیکی کے ہمراہ وہاں ٹھہرے تھے اور پھر وہ دونوں وہاں سے روانہ ہو گئے، تحقیق وہ شخص کامیاب ہو گیا، جو سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ساتھی بن گیا، کسی اونٹنی کے پالان پر کوئی ایسا شخص سوار نہیں ہوا، جو ان سے زیادہ نیکی کرنے والا ہو اور (ان سے زیادہ) عہد کو پورا کرنے والا ہو، انہوں نے آغاز سے پہلے حال کی چادر کو پہنایا، اس شخص کے سر پر وہ چادر ڈالی، جسے اس کی ضرورت تھی بنو کعب کو اپنی خاتون کی جگہ کے حوالے سے مبارکباد ہے، جس خاتون کی رہائش گاہ ایمان والوں کے لئے محفوظ جگہ بنی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدینی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی ہے، امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، تو اس حوالے سے حیرت ہوتی ہے، اس روایت کی سند میں اور بھی مجہول راوی ہیں۔ اس سے پہلے یہ حدیث ”مغازی“ سے متعلق باب میں، مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے جو دوسری سند کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14030]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن یحیی مدینی ہے، امام بخاری رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اس کی نسبت جھوٹ کی طرف کی ہے، امام حاکم رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ صدوق ہے، تو اس حوالے سے حیرت ہوتی ہے، اس روایت کی سند میں اور بھی مجہول راوی ہیں۔ اس سے پہلے یہ حدیث ”مغازی“ سے متعلق باب میں، مدینہ منورہ کی طرف ہجرت کرنے سے متعلق باب میں گزر چکی ہے جو دوسری سند کے ساتھ منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14030]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (6510)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6510»
الحكم على الحديث:
موضوع
حدیث نمبر: 14031
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا تَكَلَّمَ رُئِيَ كَالنُّورِ يَخْرُجُ مِنْ بَيْنِ ثَنَايَاهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب کلام کرتے تھے، تو یوں محسوس ہوتا تھا، جیسے آپ کے سامنے والے دو دانتوں کے درمیان سے نور نکل رہا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابوثابت ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14031]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالعزیز بن ابوثابت ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14031]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (771) أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12181)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 58، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 771»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14032
وَعَنْ أَبِي قِرْصَافَةَ قَالَ: لَمَّا بَايَعْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَا وَأُمِّي وَخَالَتِي وَرَجَعْنَا مِنْ عِنْدِهِ مُنْصَرِفِينَ قَالَتْ لِي أُمِّي وَخَالَتِي: يَا بُنَيَّ مَا رَأَيْنَا مِثْلَ هَذَا الرَّجُلِ أَحْسَنَ مِنْهُ وَجْهًا، وَلَا أَنْقَى ثَوْبًا، وَلَا أَلْيَنَ كَلَامًا، وَرَأَيْنَا كَأَنَّ النُّورَ يَخْرُجُ مِنْ فِيهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا ابوقرصافہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیعت کر لی، میں نے، میری والدہ نے اور میری خالہ نے بیعت کی تھی، اور ہم آپ کے پاس سے واپس آئے، تو میری والدہ اور میری خالہ نے مجھ سے کہا: اے میرے بیٹے! ہم نے ان جیسا کوئی فرد نہیں دیکھا، جو ان کے چہرے سے زیادہ خوبصورت ہو، اور ان سے زیادہ صاف کپڑے پہنتا ہو، ان سے زیادہ نرم کلام کرتا ہو، ہم نے یہ دیکھا کہ جیسے ان کے منہ سے نور نکل رہا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14032]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14032]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3518)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2518»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14033
وَعَنْ جُبَيْرٍ - يَعْنِي ابْنَ مُطْعِمٍ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْتَفَتَ إِلَيْنَا بِوَجْهِهِ مِثْلَ شَقَّةِ الْقَمَرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم چہرہ مبارک موڑ کر ہماری طرف متوجہ ہوئے، تو وہ چاند کے ٹکڑے کی مانند تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14033]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14033]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1575)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1575»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14034
وَعَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قُلْتُ لِلرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ: صِفِي لِي رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَتْ: لَوْ رَأَيْتَهُ رَأَيْتَ الشَّمْسَ طَالِعَةً. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
ابوعبیدہ بن محمد بن بن عمار بن یاسر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا سے کہا: آپ میرے سامنے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کریں! تو انہوں نے فرمایا: ”اگر تم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیتے، تو یوں محسوس ہوتا جیسے سورج طلوع ہو رہا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14034]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14034]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (274/24)، أخرجه سنن الدارمي برقم: 60»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14035
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ فَمَا أَنْسَى بَيَاضَ وَجْهِهِ مَعَ شِدَّةِ سَوَادِ شَعْرِهِ، إِنَّ مِنَ الرِّجَالِ مَنْ هُوَ أَطْوَلُ مِنْهُ، وَمِنْهُمْ مَنْ هُوَ أَقْصَرُ مِنْهُ، يَمْشِي وَيَمْشُونَ حَوْلَهُ، فَقُلْتُ لِأُمِّي: مَنْ هَذَا؟ قَالَتْ: هَذَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَرَوَاهُ الْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: فتح مکہ کے دن میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، میں آپ کے بالوں کی سیاہی کے ہمراہ آپ کے چہرے کی سفیدی نہیں بھولا، لوگوں میں ایسے لوگ بھی موجود تھے، جو آپ سے طویل القامت تھے اور جو آپ سے کوتاہ قامت تھے آپ چل رہے تھے، اور لوگ آپ کے اردگرد چل رہے، میں نے اپنی والدہ سے دریافت کیا: یہ صاحب کون ہیں؟ تو انہوں نے بتایا: یہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے صحیح میں ایک حدیث منقول ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14035]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14035]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2394)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14036
وَعَنْ أُمِّ هَانِئٍ قَالَتْ: مَا نَظَرْتُ إِلَى بَطْنِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَطُّ إِلَّا ذَكَرْتُ الْقَرَاطِيسَ بَعْضُهَا عَلَى بَعْضٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابِرٌ الْجُعْفِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ”میں نے جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیٹ کی طرف دیکھا، تو مجھے یہی خیال آیا کہ جیسے قراطیس کو ایک دوسرے کے اوپر رکھا ہوا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14036]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی جابر جعفی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14036]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (413/24)، أخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3845، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7335»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14037
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَتْ إِصْبَعُ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُتَظَاهِرَةً. رَوَاهُ عَبْدُ اللَّهِ وَفِيهِ سَلَمَةُ بْنُ حَفْصٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیاں متظاہرہ تھیں۔
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن حفص ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14037]
یہ روایت عبداللہ نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سلمہ بن حفص ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14037]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20442»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف