الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
حدیث نمبر: 14048
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ إِذَا مَشَى مَشَى مُجْتَمِعًا لَيْسَ فِيهِ كَسَلٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ وَزَادَ: لَمْ يَلْتَفِتْ يُعْرَفُ فِي مَشْيِهِ أَنَّهُ غَيْرُ كَسِلٍ وَلَا وَهِنٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ التَّابِعِيَّ غَيْرُ مُسَمًّى وَقَدْ سَمَّاهُ الْبَزَّارُ وَهُوَ عِكْرِمَةُ وَهُوَ مِنْ رِجَالِ الصَّحِيحِ أَيْضًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تھے، تو چاق و چوبند ہو کر چلتے تھے، آپ میں کسل مندی نہیں ہوتی تھی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم ادھر ادھر توجہ نہیں دیتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چلنے سے یہ بات پتہ چل جاتی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم میں کسل مندی یا کمزوری نہیں ہے۔“ امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ تابعی کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، امام بزار نے اس کا نام بیان کیا ہے، اور وہ عکرمہ ہے، اور وہ صحیح کے رجال میں سے ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14048]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2391) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (3034)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3025»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14049
وَعَنْ أَبِي عِنَبَةَ قَالَ: كَانَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا مَشَى مَشَى مَشْيًا يَقْلَعُ الصَّخْرَ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَفِيهِ أَبُو مَهْدِيٍّ سَعِيدُ بْنُ سِنَانٍ وَقَدْ وُثِّقَ عَلَى ضَعْفِهِ.
سیدنا ابوعنبہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب چلتے تھے تو یوں چلتے تھے کہ پتھر کو توڑ دیں گے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومہدی سعید بن سنان ہے، جس کے ضعیف ہونے کے باوجود اس کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14049]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2392)، أخرجه مسند البزار برقم: 3760»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14050
وَعَنْ شَدَّادٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَخَذْتُ بِيَدِهِ فَإِذَا هِيَ أَلْيَنُ مِنَ الْحَرِيرِ وَأَبْرَدُ مِنَ الثَّلْجِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ وَرِجَالُ الْكَبِيرِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُوسَى بْنِ أَيُّوبَ النَّصِيبِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا شداد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑا، تو وہ ریشم سے زیادہ نرم اور برف سے زیادہ ٹھنڈا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، معجم کبیر کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف موسیٰ بن ایوب نصیبی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14050]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7110)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7110، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9233»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14051
وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَكْثَرَ مَا يَضْحَكُ إِلَّا حَتَّى تَرَى أَوْ تَبْدُوَ رَبَاعِيَّتُهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا بریدہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسکراتے تھے، تو آپ کے ”رباعیہ“ (دانت) نظر آ جایا کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14051]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14051]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8153»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14052
وَعَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يَأْتِي أُمَّ سُلَيْمٍ وَيَنَامُ عَلَى فِرَاشِهَا، وَكَانَ ثَقِيلَ النَّوْمِ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے ہاں آتے تھے اور ان کے بچھونے پر سو جاتے تھے، آپ کی نیند گہری ہوتی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی پوری حدیث نقل کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14052]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14052]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3769)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12996»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح