🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

36. بَابُ صِفَتِهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
آپ ﷺ کے حلیہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14038
وَعَنْ مَيْمُونَةَ بِنْتِ كَرْدَمٍ قَالَتْ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَكَانَتْ إِصْبَعُهُ الَّتِي تَلِي الْإِبْهَامَ لَهَا فَضْلٌ فِي الطُّولِ عَلَى الْإِبْهَامِ. تَعْنِي: مِنَ الرِّجْلِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیده میمونہ بنت کردم رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ کی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی انگوٹھے سے ذرا بڑی تھی، راوی کہتے ہیں: اس خاتون کی مراد یہ تھی کہ پاؤں کی انگلیاں ایسی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14038]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (40/25) أخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (366/6)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14039
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَصِفُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كَانَ رَجُلًا رَبْعَةً وَهُوَ إِلَى الطُّولِ أَقْرَبُ، شَدِيدَ الْبَيَاضِ، أَسْوَدَ اللِّحْيَةِ، حَسَنَ الشَّعْرِ، أَهْدَبَ أَشْفَارِ الْعَيْنَيْنِ، بَعِيدَ مَا بَيْنَ الْمَنْكِبَيْنِ، يَطَأُ بِقَدَمَيْهِ جَمِيعًا لَيْسَ لَهُ أَخْمَصُ، يُقْبِلُ جَمِيعًا، وَيُدْبِرُ جَمِيعًا، لَمْ أَرَ مِثْلَهُ قَبْلَهُ وَلَا بَعْدَهُ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ وُثِّقُوا.
سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں: انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرتے ہوئے سنا، انہوں نے فرمایا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم درمیانے قد و قامت کے مالک تھے، تاہم آپ طوالت کی طرف زیادہ قریب تھے، آپ کا رنگ انتہائی سفید تھا اور داڑھی سیاہ تھی، آپ کے بال خوبصورت تھے، آنکھوں کی پلکیں لمبی تھیں، کندھوں کے درمیان فاصلہ زیادہ تھا، آپ دونوں پاؤں جما کر چلتے تھے، آپ کا تلوا بالکل سیدھا تھا، آپ مکمل طور پر سامنے آتے تھے اور مکمل طور پر مڑ جاتے تھے، میں نے آپ سے پہلے اور آپ کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم جیسا کوئی نہیں دیکھا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14039]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2387)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14040
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ خَاتَمِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الَّذِي بَيْنَ كَتِفَيْهِ فَقَالَ بِإِصْبَعِهِ السَّبَّابَةُ هَكَذَا: لَحْمٌ نَاشِزٌ بَيْنَ كَتِفَيْهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْسَرَةَ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: اُن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اس مہر نبوت کے بارے میں دریافت کیا گیا، جو آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان تھی، تو انہوں نے اپنی شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس طرح کچھ گوشت تھا، جو دو کندھوں کے درمیان ابھرا ہوا تھا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن میسرہ ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14040]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (69/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11259»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14041
وَعَنْ أَبِي زَيْدٍ - يَعْنِي عَمْرَو بْنَ أَخْطَبَ - قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا زَيْدٍ، ادْنُ مِنِّي وَامْسَحْ ظَهْرِي". وَكَشَفَ ظَهْرَهُ فَمَسَحْتُ ظَهْرَهُ، وَجَعَلْتُ الْخَاتَمَ بَيْنَ إِصْبَعَيْهِ قَالَ: فَغَمَزْتُهَا فَقِيلَ: وَمَا الْخَاتَمُ؟ قَالَ: شَعْرٌ مُجْتَمِعٌ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَأَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَزَادَ فِي رِوَايَةٍ عِنْدَهُ: رَأَيْتُ الْخَاتَمَ عَلَى ظَهْرِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - هَكَذَا بِظَهْرِهِ كَأَنَّهُ يَخْتِمُ. وَأَحَدُ أَسَانِيدِهِ رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا ابوزید عمرو بن اخطب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوزید! میرے قریب ہو جاؤ، اور میری پشت پر ہاتھ پھیرو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پشت سے کپڑا ہٹایا، میں نے آپ کی پشت پر ہاتھ پھیرا، تو میں نے مہر نبوت پر اپنی انگلیاں رکھیں۔ راوی کہتے ہیں: ان سے دریافت کیا گیا: مہر نبوت سے مراد کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: کچھ بال تھے جو اکٹھے تھے۔
یہ روایت امام أحمد، امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے، انہوں نے اپنی ایک روایت میں یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت پر مہر نبوت دیکھی، جو آپ کی پشت پر اس طرح تھی کہ جیسے وہاں مہر لگائی گئی ہو۔“ اس کی اسانید میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14041]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (6846) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (77/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 22382»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14042
وَعَنْ عَبَّادِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّهُ كَانَ يَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَخَاطَبَهُ يَهُودِيٌّ فَسَقَطَ رِدَاؤُهُ عَنْ مَنْكِبَيْهِ وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَكْرَهُ أَنْ يُرَى الْخَاتَمُ فَسَوَّيْتُهُ عَلَيْهِ فَقَالَ:" مَنْ فَعَلَ هَذَا؟". قُلْتُ: أَنَا قَالَ:" تَحَوُّلْ إِلَيَّ". فَجَلَسْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى رَأْسِي فَأَمَرَّهَا عَلَى وَجْهِي وَصَدْرِي وَقَالَ:" إِذَا أَتَانَا شَيْءٌ فَائْتِنِي". فَأَتَيْتُهُ فَأَمَرَ لِي بِجَذَعَةٍ وَكَانَ الْخَاتَمُ عَلَى طَرَفِ كَتِفِهِ الْأَيْسَرِ كَأَنَّهُ رُكْبَةُ عَنْزٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا عباد بن عمرو رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے، ایک مرتبہ ایک یہودی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بات چیت کر رہا تھا، اس دوران آپ کے کندھے سے چادر گر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پسند نہیں تھی کہ آپ کی مہر نبوت دکھائی دے، میں نے آپ کی چادر درست کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ایسا کس نے کیا ہے؟ میں نے عرض کی: میں نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے سامنے آؤ! تو میں آپ کے سامنے آ کے بیٹھ گیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دست مبارک میرے سر پر رکھا اور اسے میرے چہرے اور سینے تک پھیرا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: جب ہمارے پاس کوئی چیز آئے گی، تو تم میرے پاس آنا، جب میں آپ کے پاس آیا، تو آپ نے مجھے ایک جذعہ (چار سال کا ہو کر پانچویں سال میں داخل ہونے والا اونٹ) دینے کا حکم دیا، وہ مہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں کندھے کی طرف تھی، یوں لگتا تھا، جیسے وہ کسی بکری کے بچہ کا گھٹنا ہو (یعنی وہ چند بال تھے)۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14042]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14043
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ خَلْفِهِ لِأَنْظُرَ إِلَى مَوْضِعِ الْخَاتَمِ فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيَّ أَلْقَى الرِّدَاءَ فَنَظَرْتُ إِلَيْهِ. قُلْتُ: لَهُ حَدِيثٌ فِي الْخَاتَمِ فِي الصَّحِيحِ غَيْرُ هَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں پیچھے کی طرف سے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف آیا، تاکہ مہر نبوت کی جگہ کا جائزہ لوں، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا تو، آپ نے چادر ہٹا دی اور میں نے اس کی زیارت کی۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ان صحابی کے حوالے سے مہر نبوت کے بارے میں ایک حدیث ”صحیح“ میں مذکور ہے، جو اس روایت کے علاوہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسا راوی ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14043]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (2066)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2066»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14044
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْبَعُ ضَفَائِرَ فِي رَأْسِهِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں چار مینڈھیاں ہوتی تھیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14044]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1006)، أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 2491»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14045
وَعَنْهُ قَالَ: كَانَتْ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جُمَّةٌ جَعْدَةٌ. رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْأَسَدِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بال بڑے اور گھنگریالے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن قاسم اسدی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14045]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2390)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14046
وَعَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى عَائِشَةَ فَأَخْرَجَتْ لَهُ شَعَرَاتٍ مِنْ شَعْرِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَإِذَا هُوَ أَحْمَرُ مَصْبُوغٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
فضالہ بن عبید بیان کرتے ہیں: وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ بال نکال کر انہیں دکھائے، تو وہ سرخ رنگ کے تھے اور اُن پر مہندی لگی ہوئی تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14046]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (317/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14047
وَعَنْ جَهْضَمِ بْنِ الضَّحَّاكِ قَالَ: مَرَرْتُ بِالرَّجِيعِ فَرَأَيْتُ بِهِ شَيْخًا قَالُوا: هَذَا الْعَدَّاءُ بْنُ خَالِدِ بْنِ هَوْذَةَ فَقَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: صِفْهُ لِي فَقَالَ: كَانَ حَسَنَ السَّبَلَةِ، وَكَانَتِ الْعَرَبُ تُسَمِّي اللِّحْيَةَ السَّبَلَةَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
جہضم بن ضحاک بیان کرتے ہیں: میں ”رجیع“ کے مقام سے گزرا، تو میں نے وہاں بزرگ کو دیکھا، تو لوگوں نے بتایا: یہ سیدنا عداء بن خالد بن ہوذہ رضی اللہ عنہ ہیں، انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہوئی ہے، میں نے کہا: آپ ان کا حلیہ میرے سامنے بیان کریں، تو انہوں نے جواب دیا: وہ خوبصورت داڑھی کے مالک تھے۔ راوی کہتے ہیں: عرب داڑھی کے لفظ ”سبلہ“ استعمال کرتے ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14047]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (14/18)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں