الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
65. بَابٌ فِي حُسْنِ خُلُقِهِ، وَحَيَائِهِ، وَحُسْنِ مُعَاشَرَتِهِ .
نبی اکرم ﷺ کے اچھے اخلاق، آپ کی حیاء اور آپ کے عمدہ طرز سلوک کا بیان
حدیث نمبر: 14198
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ قَالَ: قَدِمْتُ مِنْ سَفَرٍ، فَأَخَذَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدِي فَمَا تَرَكَ يَدِي حَتَّى تَرَكْتُ يَدَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْجَلْدُ بْنُ أَيُّوبَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ایک سفر سے آیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور آپ نے میرا ہاتھ اس وقت تک نہیں چھوڑا جب تک کہ میں نے آپ کے ہاتھ کو نہیں چھوڑ دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14198]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی جلد بن ایوب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14198]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (234/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14199
وَعَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: دَخَلَ نَفَرٌ عَلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ فَقَالُوا: حَدِّثْنَا بِبَعْضِ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: وَمَا أُحَدِّثُكُمْ؟ كُنْتُ جَارَهُ، فَكَانَ إِذَا نَزَلَ الْوَحْيُ أَرْسَلَ إِلَيَّ، فَكَتَبْتُ الْوَحْيَ. وَكَانَ إِذَا ذَكَرْنَا الْآخِرَةَ ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِذَا ذَكَرْنَا الدُّنْيَا ذَكَرَهَا مَعَنَا، وَإِنْ ذَكَرْنَا الطَّعَامَ ذَكَرَهُ مَعَنَا. فَكُلُّ هَذَا أُحَدِّثُكُمْ عَنْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
خارجہ بن زید بن ثابت بیان کرتے ہیں: کچھ افراد سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور بولے: آپ ہمیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث بیان کیجئے، تو انہوں نے فرمایا: میں تمہیں کیا حدیث بیان کروں؟ میں آپ کا پڑوسی تھا، جب آپ پر وحی نازل ہوتی تھی، تو آپ مجھے پیغام بھیج کر بلواتے تھے اور میں وحی نوٹ کر لیتا تھا، جب ہم آخرت کو یاد کرتے تھے، تو آپ بھی ہمارے ساتھ اسے یاد کرتے تھے، جب ہم دنیا کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے، جب ہم کھانے کا ذکر کرتے تھے تو آپ بھی ہمارے ساتھ اس کا ذکر کرتے تھے، تو ساری چیزیں یہی ہیں، جن کے بارے میں، میں تمہیں بیان کر سکتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14199]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14199]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4882)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4882، وأخرجه شرح السنة برقم: 3679، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6396/1»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14200
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَضْحَكِ النَّاسِ، وَأَطْيَبِهِمْ نَفْسًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ الْأَلْهَانِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سب سے زیادہ مسکرانے والے اور سب سے زیادہ خوش مزاج تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس روایت کی سند میں ایک راوی علی بن یزید الہانی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14200]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7838)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7838»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 14201
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنِّي لَأَمْزَحُ وَلَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا".
قَالُوا: إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
قَالُوا: إِنَّكَ تُدَاعِبُنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ. قَالَ:" إِنِّي لَا أَقُولُ إِلَّا حَقًّا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میں مزاح بھی کرتا ہوں، لیکن میں صرف حق بات کہتا ہوں۔“ لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ آپ ہمارے ساتھ مزاح کر لیتے ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں صرف حق بات کہتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14201]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14201]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 8276»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14202
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَتَاهُ الْوَحْيُ أَوْ وَعَظَ قُلْتَ: نَذِيرُ قَوْمٍ أَتَاهُمُ الْعَذَابُ، فَإِذَا ذَهَبَ عَنْهُ ذَلِكَ رَأَيْتَ أَطْلَقَ النَّاسِ وَجْهًا، وَأَكْثَرَهُمْ ضَحِكًا، وَأَحْسَنَهُمْ بِشْرًا.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر جب وحی نازل ہوتی تھی، یا جب آپ وعظ کر رہے ہوتے تھے، تو میں یہ سوچتا تھا کہ آپ لوگوں کو ڈرا رہے ہیں، جن کے پاس عذاب آنے والا ہے، اور جب آپ کی یہ صورت حال ختم ہو جاتی تھی، تو میں یہ سوچا کرتا تھا کہ آپ سب سے زیادہ خندہ پیشانی والے، سب سے زیادہ مسکرانے والے، سب سے زیادہ خوش اخلاق تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14202]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14202]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2477)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14203
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَصُفُّ عَبْدَ اللَّهِ، وَعُبَيْدَ اللَّهِ، وَكُثَيِّرًا بَنِي الْعَبَّاسِ، ثُمَّ يَقُولُ:" مَنْ سَبَقَ إِلَيَّ فَلَهُ كَذَا وَكَذَا". قَالَ: فَيَسْتَبِقُونَ إِلَيْهِ، فَيَقَعُونَ عَلَى ظَهْرِهِ وَصَدْرِهِ، فَيُقَبِّلُهُمْ وَيَلْزَمُهُمْ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عباس رضی اللہ عنہ کے صاحبزادوں عبداللہ، عبیداللہ اور کثیر کی صف بناتے تھے اور پھر یہ فرماتے تھے: جو مجھ تک پہلے پہنچ جائے گا، تو اسے یہ یہ ملے گا، تو وہ (بچے) دوڑ کر آتے تھے، اور آپ کی پشت اور سینے پر گر جاتے تھے اور آپ انہیں بوسہ دیتے تھے اور انہیں ساتھ لپٹا لیتے تھے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14203]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14203]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (1836)، أخرجه مسند أحمد برقم: 1839»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14204
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ لَا يَلْتَفِتُ إِذَا مَشَى، وَكَانَ رُبَّمَا تَعَلَّقَ رِدَاؤُهُ بِالشَّجَرَةِ أَوِ الشَّيْءِ فَلَا يَلْتَفِتُ حَتَّى يَرْفَعُوهُ ; لِأَنَّهُمْ كَانُوا يَمْزَحُونَ وَيَضْحَكُونَ، وَكَانُوا قَدْ أَمِنُوا الْتِفَاتَهُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چلتے ہوئے ادھر ادھر توجہ نہیں کرتے تھے، بعض اوقات آپ کی چادر درخت سے، یا کسی چیز سے اٹک جاتی تھی، تو آپ توجہ نہیں کرتے تھے، یہاں تک کہ لوگ اسے اٹھا لیتے تھے، لوگ مزاح کرتے تھے اور ہنسا کرتے تھے، انہیں یہ پتہ ہوتا تھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس طرف توجہ نہیں کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14204]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14204]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3240، 9010»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 14205
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنْ عَذْرَاءَ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردے میں موجود، پردہ نشین خواتین سے زیادہ حیاء والے تھے، جب آپ کو کوئی چیز ناگوار گزرتی تھی، تو ہمیں آپ کے چہرے سے اس کا پتہ چل جاتا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14205]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، ان میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14205]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (206/18)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 14206
وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَشَدَّ حَيَاءً مِنَ الْعَذْرَاءِ فِي خِدْرِهَا، وَكَانَ إِذَا كَرِهَ شَيْئًا عَرَفْنَاهُ فِي وَجْهِهِ، وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُقَدِّمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، غَيْرَ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ الْمُقَدِّمِيِّ وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردہ نشین، پردہ دار خواتین سے زیادہ حیا والے تھے، جب آپ کو کوئی چیز ناگوار گزرتی تھی، تو ہمیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے سے پتہ چل جاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حیاء، ساری کی ساری بھلائی ہے۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس روایت کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف محمد بن عمر مقدمی کا معاملہ مختلف ہے، اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14206]

تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2458)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7182»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 14207
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَغْتَسِلُ مِنْ وَرَاءِ الْحُجُرَاتِ، وَمَا رُئِيَ عَوْرَتَهُ قَطُّ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حجروں کے پار غسل کرتے تھے، آپ کی شرمگاہ کو کبھی نہیں دیکھا گیا۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14207]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ عَلَامَاتِ النُّبُوَّةِ/حدیث: 14207]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2459)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4945»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح