🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

156. بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15497
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا جَاءَ نَعْيُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، دَخَلَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى أَسْمَاءَ بِنْتِ عُمَيْسٍ، فَوَضَعَ عَبْدَ اللَّهِ، وَمُحَمَّدًا ابْنَيْ جَعْفَرٍ عَلَى فَخِذِهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ أَخْبَرَنِي أَنَّ اللَّهَ اسْتَشْهَدَ جَعْفَرًا، وَأَنَّ لَهُ جَنَاحَيْنِ يَطِيرُ بِهِمَا مَعَ الْمَلَائِكَةِ فِي الْجَنَّةِ". ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ اخْلُفْ جَعْفَرًا فِي وَلَدِهِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ هَارُونَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے انتقال کی اطلاع آئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کے پاس تشریف لے گئے، آپ نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے دونوں صاحبزادوں عبداللہ اور محمد کو اپنے زانو پر بٹھایا اور پھر یہ ارشاد فرمایا: ”ابھی جبرائیل نے مجھے یہ بتایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جعفر کو شہادت سے سرفراز کیا ہے، اور اس کے دو پر ہیں، جن کے ہمراہ وہ فرشتوں کے ساتھ جنت میں اُڑ کر جاتا ہے“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے اللہ! جعفر کی اولاد کی دیکھ بھال کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن ہارون ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15497]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12020)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12020، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 144»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15498
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" هَنِيئًا لَكَ يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ جَعْفَرٍ، أَبُوكَ يَطِيرُ مَعَ الْمَلَائِكَةِ فِي السَّمَاءِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عبداللہ بن جعفر! تمہیں مبارک ہو، تمہارا باپ آسمان میں فرشتوں کے ساتھ اُڑتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15498]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1468)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15499
وَعَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ قَالَ: أُرِيَهُمُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي النَّوْمِ، فَرَأَى جَعْفَرًا مَلَكًا ذَا جَنَاحَيْنِ مُضَرَّجَيْنِ بِالدِّمَاءِ، وَزَيْدٌ مُقَابِلُهُ عَلَى السَّرِيرِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا بِإِسْنَادَيْنِ، وَرِجَالُ أَحَدِهِمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: وَيَأْتِي حَدِيثٌ فِي فَضْلِ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ، وَفِيهِ فَضْلُ جَعْفَرٍ وَعَلِيٍّ.
سالم بن ابی الجعد بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خواب میں وہ لوگ دکھائے گئے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ ایک فرشتے کی طرح ہیں، اُن کے دو پر ہیں، جو خون میں ڈوبے ہوئے ہیں، اور سیدنا زید رضی اللہ عنہ ان کے مدمقابل پلنگ پر موجود تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ ”مرسل“ روایت کے طور پر نقل کی ہے، ان دونوں میں سے ایک کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا زید بن حارثہ کی سند کے فضائل سے متعلق باب میں ایسی حدیث آئیں گی، جس میں سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی فضیلت کا تذکرہ ہو گا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15499]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1473»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15500
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ أَنَّ جَعْفَرًا قُتِلَ يَوْمَ مُؤْتَةَ بِالْبَلْقَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ ”جنگ موتہ“ میں ”بلقاء“ کے مقام پر، شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور یہ روایت ”مرسل“ ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15500]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1457)»

الحكم على الحديث:
مرسل، ولکن رجالُہ رجالُ الصحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15501
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" عَلِيٌّ أَصْلِي، وَجَعْفَرٌ فَرْعِي - أَوْ جَعْفَرٌ أَصْلِي وَعَلِيٌّ فَرْعِي -". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”علی میری اصل ہے اور جعفر میری فرع ہے۔ (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) - جعفر میری اصل ہے، اور علی میری فرع ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15501]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں