الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
156. بَابُ مَنَاقِبِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ کے مناقب کا بیان
حدیث نمبر: 15487
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ الطَّيَّارُ فِي الْجَنَّةِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - يُكَنَّى أَبَا عَبْدِ اللَّهِ، وَأُمُّهُ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَسَدِ بْنِ هَاشِمٍ.
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ، جو جنت میں اُڑنے والے (طیار) ہیں، اُن کی کنیت ابوعبداللہ تھی اور ان کی والدہ فاطمہ بنت اسد بن ہاشم ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15487]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15488
وَعَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ: قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ، فَقَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَقَالَ:" مَا أَدْرِي أَنَا بِقُدُومِ جَعْفَرٍ أَسَرُّ أَمْ بِفَتْحِ خَيْبَرَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ، وَفِي رِجَالِ الْكَبِيرِ أَنَسُ بْنُ سَلْمٍ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ مجھے جعفر کی آمد سے زیادہ خوشی ہو رہی ہے، یا خیبر فتح ہونے کی زیادہ خوشی ہے؟“
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور معجم کبیر کی سند میں ایک راوی انس بن سالم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15488]
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں نقل کی ہے اور معجم کبیر کی سند میں ایک راوی انس بن سالم ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15488]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 29»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15489
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: لَمَّا أَتَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَتْحَ خَيْبَرَ، قِيلَ لَهُ: قَدْ قَدِمَ جَعْفَرٌ مِنْ عِنْدِ النَّجَاشِيِّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" لَا أَدْرِي أَيُّهُمَا أَنَا أَشَدُّ فَرَحًا بِقُدُومِ جَعْفَرٍ، أَوْ فَتْحِ خَيْبَرَ". فَأَتَاهُ فَقَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ"أَنَّهُ قَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
قُلْتُ: رَوَى أَبُو دَاوُدَ مِنْهُ"أَنَّهُ قَبَّلَ مَا بَيْنَ عَيْنَيْهِ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ مُرْسَلًا، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو خیبر فتح ہونے کی اطلاع ملی، تو آپ کو بتایا گیا: سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نجاشی کے پاس سے تشریف لے آئے ہیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اندازہ نہیں ہو رہا کہ ان دونوں میں سے کس چیز کی زیادہ خوشی ہو رہی ہے؟ جعفر کے آنے کی، یا خیبر فتح ہونے کی؟“ جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15489]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام ابوداؤد نے اس روایت میں سے صرف یہ حصہ نقل کیا ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا۔ یہ روایت امام طبرانی نے مرسل روایت کے طور پر نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15489]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1469»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15490
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرٌ مِنَ الْحَبَشَةِ عَانَقَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ مُجَالِدُ بْنُ سَعِيدٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ وَقَدْ وُثِّقَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ حبشہ سے تشریف لائے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ معانقہ کیا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15490]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مجالد بن سعید ہے اور وہ ضعیف ہے، ویسے اس کی توثیق کی گئی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15490]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (1876)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15491
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: لَمَّا قَدِمَ جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مِنْ أَرْضِ الْحَبَشَةِ تَلَقَّاهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا نَظَرَ جَعْفَرٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَجَلَ إِعْظَامًا مِنْهُ لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَبَّلَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَيْنَ عَيْنَيْهِ، وَقَالَ:" يَا حَبِيبِي أَشْبَهَ النَّاسِ بِخَلْقِي وَخُلُقِي، وَخُلِقْتَ مِنَ الطِّينَةِ الَّتِي خُلِقْتُ مِنْهَا"، قُلْتُ: فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي كِتَابِ الْخِلَافَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَكِّيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّعَيْنِيُّ، وَهَذَا مِنْ مَنَاكِيرِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَكِّيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرُّعَيْنِيُّ، وَهَذَا مِنْ مَنَاكِيرِهِ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا جعفر بن ابوطالب رضی اللہ عنہ حبشہ کی سرزمین سے تشریف لائے، تو ان کی ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی، جب سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، تو وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے احترام کے پیش نظر تیزی سے آگے بڑھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی دونوں آنکھوں کے درمیان بوسہ دیا اور ارشاد فرمایا: ”اے میرے محبوب فرد! تم ظاہری شکل و صورت اور اخلاق کے اعتبار سے، میرے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہو، تمہیں اُسی مٹی سے پیدا کیا گیا ہے، جس سے مجھے پیدا کیا گیا ہے۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب ”الخلافہ“ میں گزر چکی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مکی بن عبداللہ رعینی ہے اور یہ روایت اُس کی نقل کردہ ”منکر“ روایات میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15491]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس کے بعد انہوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے، جو اس سے پہلے کتاب ”الخلافہ“ میں گزر چکی ہے۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی مکی بن عبداللہ رعینی ہے اور یہ روایت اُس کی نقل کردہ ”منکر“ روایات میں سے ایک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15491]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6555»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15492
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَسْلَمَ مَوْلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِجَعْفَرٍ:" أَشْبَهْتَ خَلْقِي وَخُلُقِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن اسلم رضی اللہ عنہ۔ یہ سیدنا اسلم رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام ہیں۔ عبداللہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے یہ ارشاد فرمایا: ”ظاہری شکل و صورت اور اخلاق کے حوالے سے تم میرے ساتھ مشابہت رکھتے ہو۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15492]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15492]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (432/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 18530»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15493
وَعَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِجَعْفَرٍ:" خَلْقُكَ كَخَلْقِي، وَأَشْبَهَ خَلْقَكَ خَلْقِي، فَأَنْتَ مِنِّي، وَأَنْتَ يَا عَلِيُّ فَمِنِّي وَأَبُو وَلَدِي". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَقَّالٍ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تمہاری ظاہری شکل و صورت، میری شکل و صورت کی مانند ہے، اور تمہارے اخلاق، میرے اخلاق کے ساتھ سب سے زیادہ مشابہت رکھتے ہیں، تم مجھ سے ہو اور اے علی! تم بھی مجھ سے ہو، اور تم میرے بچوں کے باپ ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن عبدالرحمن بن عقال کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15493]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد أحمد بن عبدالرحمن بن عقال کے حوالے سے نقل کی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15493]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (378) اخرجه احمد فى المسند (204/5)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 378»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15494
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ مَرَّ مَعَ جِبْرِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَمِيكَائِيلَ، لَهُ جَنَاحَانِ عَوَّضَهُ اللَّهُ مِنْ يَدَيْهِ - فَسَلَّمَ ثُمَّ أَخْبَرَنِي كَيْفَ كَانَ أَمْرُهُ حَيْثُ لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ، فَلِذَلِكَ سُمِّيَ جَعْفَرٌ الطَّيَّارَ فِي الْجَنَّةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَعْدَانُ بْنُ الْوَلِيدِ وَلَمْ أَعْرِفْهُ وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جعفر بن ابوطالب، جبرائیل اور میکائیل کے ہمراہ گزرا ہے، اُس کے دو پر ہیں، یہ ”پر“ اللہ تعالیٰ نے اُسے اس کے دونوں بازؤں کے بدلے میں عطا کیے ہیں، اس نے سلام کیا، اور پھر اس نے مجھے بتایا: کہ جب وہ مشرکین کے مدمقابل آیا تھا، تو اس کو کیا معامله درپیش ہوا تھا؟ اسی وجہ سے جنت میں اس کا نام ”جعفر طیار“ رکھا گیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15494]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی سعدان بن ولید ہے اور میں اُس سے واقف نہیں ہوں، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15494]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6928»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15495
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَالِسٌ وَأَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ قَرِيبَةٌ مِنْهُ إِذْ رَدَّ السَّلَامَ، ثُمَّ قَالَ:" يَا أَسْمَاءُ هَذَا جَعْفَرُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ مَعَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِمَا - مَرُّوا فَسَلَّمُوا عَلَيْنَا، فَرَدَدْتُ عَلَيْهِمُ السَّلَامَ، وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ كَذَا وَكَذَا، فَأُصِبْتُ فِي جَسَدِي مِنْ مَقَادِيمِي ثَلَاثًا وَسَبْعِينَ بَيْنَ طَعْنَةٍ وَضَرْبَةٍ، ثُمَّ أَخَذْتُ اللِّوَاءَ بِيَدِيَ الْيُمْنَى فَقُطِعَتْ، ثُمَّ أَخَذْتُ بِيَدِي الْيُسْرَى فَقُطِعَتْ، فَعَوَّضَنِي اللَّهُ مِنْ يَدَيَّ جَنَاحَيْنِ أَطِيرُ بِهِمَا مَعَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ فِي الْجَنَّةِ، أَنْزِلُ مِنْهَا حَيْثُ شِئْتُ، وَآكُلُ مِنْ ثِمَارِهَا مَا شِئْتُ". فَقَالَتْ أَسْمَاءُ: هَنِيئًا لِجَعْفَرٍ مَا رَزَقَهُ اللَّهُ مِنَ الْخَيْرِ، وَلَكِنِّي أَخَافُ أَنْ لَا يُصَدِّقَنِي النَّاسُ، فَاصْعَدِ الْمِنْبَرَ فَأَخْبِرِ النَّاسَ يَا رَسُولَ اللَّهِ. فَصَعِدَ الْمِنْبَرَ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ مَعَ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ، لَهُ جَنَاحَانِ عَوَّضَهُ اللَّهُ مِنْ يَدَيْهِ، يَطِيرُ بِهِمَا فِي الْجَنَّةِ حَيْثُ شَاءَ، فَسَلَّمَ عَلَيَّ". فَأَخْبَرَ كَيْفَ كَانَ أَمْرُهُمْ حِينَ لَقِيَ الْمُشْرِكِينَ، فَاسْتَبَانَ لِلنَّاسِ بَعْدَ ذَلِكَ أَنَّ جَعْفَرًا لَقِيَهُمْ، فَسُمِّيَ جَعْفَرَ الطَّيَّارَ فِي الْجَنَّةِ.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات نقل کی ہے: ”ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما تھے، سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام کا جواب دیا اور پھر یہ بتایا: اے اسماء! یہ جعفر بن ابوطالب، جبرائیل اور میکائیل کے ساتھ موجود ہے، انہوں نے گزرتے ہوئے ہمیں سلام کیا، تو میں نے انہیں سلام کا جواب دیا، اس نے مجھے بتایا: فلاں فلاں دن اُس کا مشرکین سے سامنا ہوا تھا (اس نے بتایا) مجھے جسم پر آگے کے حصے پر تہتر زخم اور ضربیں لگی ہیں، میں نے جھنڈا دائیں ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا، وہ ہاتھ کٹ گیا تو میں نے اسے بائیں ہاتھ میں پکڑ لیا، وہ ہاتھ بھی کاٹ دیا گیا، تو اللہ تعالیٰ نے میرے دونوں بازوؤں کی جگہ مجھے دو پر عطا کیے ہیں، اور ان دونوں پروں کے ذریعے میں جنت میں سیدنا جبرائیل اور سیدنا میکائیل کے ہمراہ اڑ کر جا سکتا ہوں، میں جہاں چاہوں وہاں پڑاؤ کر سکتا ہوں اور اس کے پھلوں میں سے جو چاہوں کھا سکتا ہوں۔“ راوی بیان کرتے ہیں: سیدہ اسماء رضی اللہ عنہا نے کہا: اللہ تعالیٰ نے انہیں جو بھلائی عطا کی ہے، اُس کے حوالے سے سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ کے لیے مبارکباد ہے، لیکن مجھے یہ اندیشہ ہے کہ لوگ میری اس بات کی تصدیق نہیں کریں گے، اس لئے یا رسول اللہ! آپ منبر پر چڑھ کر لوگوں کو بتائیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر چڑھے، آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: ”اے لوگو! جعفر بن ابوطالب، جبرائیل اور میکائیل کے ساتھ ہے، اس کے دو پر ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے اس کے دونوں بازوؤں کے عوض میں اُسے عطا کئے ہیں، اور وہ اُن دونوں پروں کے ذریعے جنت میں جہاں چاہے وہاں جا سکتا ہے، اُس نے مجھے سلام کیا ہے۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا: جب اُن کا مشرکین سے سامنا ہوا تھا تو اُن لوگوں کا کیا معاملہ تھا؟ اس کے بعد لوگوں کے سامنے یہ بات واضح ہو گئی کہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے دشمن کا سامنا کیا تھا، تو انہیں جنت میں ”جعفر طیار“ کا نام دیا گیا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15495]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15496
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رَأَيْتُ جَعْفَرَ بْنَ أَبِي طَالِبٍ مَلَكًا يَطِيرُ فِي الْجَنَّةِ ذَا جَنَاحَيْنِ يَطِيرُ بِهِمَا حَيْثُ شَاءَ مَقْصُوصَةً قَوَادِمُهُ بِالدِّمَاءِ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ بِإِسْنَادَيْنِ وَأَحَدُهُمَا حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے جعفر بن ابوطالب کو فرشتے کی طرح کی حالت میں دیکھا، وہ جنت میں اُڑ رہا تھا، اس کے دو ”پر“ تھے، جن کے ذریعے وہ جہاں چاہتا تھا، اُڑ کر چلا جاتا تھا، اس کے پروں کے اگلے حصے خون میں رنگے ہوئے تھے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15496]
یہ روایت امام طبرانی نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، اور ان دونوں میں سے ایک کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15496]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1467)، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4990، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1467، وأخرجه شرح السنة برقم: 3938»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن