الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
220. بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -
حضرت معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے بارے میں، جو منقول ہے
حدیث نمبر: 15908
قَالَ الطَّبَرَانِيُّ: مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي سُفْيَانَ بْنِ حَرْبِ بْنِ أُمَيَّةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، يُكْنَى أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - وَأُمُّهُ هِنْدٌ بِنْتُ عُتْبَةَ بْنِ رَبِيعَةَ بْنِ عَبْدِ شَمْسِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ أُمَيَّةَ بْنِ حَارِثَةَ بْنِ الْأَوْقَصِ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ، وَأُمُّهَا بِنْتُ نَوْفَلِ بْنِ عَبْدِ مَنَافٍ، وَأُمُّهَا فُلَانَةُ بِنْتُ جَابِرِ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حَسْلِ بْنِ عَامِرِ بْنِ لُؤَيٍّ،وَأُمُّهَا بِنْتُ الْحَارِثِ بْنِ حَبِيبِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ نَصْرِ بْنِ مَالِكِ بْنِ حِسْلِ بْنِ عَامِرٍ، وَأُمُّهَا بِنْتُ سَعِيدِ بْنِ سَهْمٍ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بن ابوسفیان بن حرب بن امیہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہیں، ان کی کنیت ابوعبدالرحمن ہے۔ ان کی والدہ کا نام سیدہ بند رضی اللہ عنہا بنت عتبہ بن ربیعہ بن عبدشمس بن عبدمناف ہے، سیدہ ہند رضی اللہ عنہا کی والدہ کا نام صفیہ بنت امیہ بن حارثہ بن اوقص ہے، ان کا تعلق بنوسلیم سے تھا اس خاتون کی والدہ کا نام بنت نوفل بن عبدمناف ہے اور ان کی والدہ کا نام فلانہ بنت جابر بنت جابر بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر بن لؤی ہے اور ان کی والدہ کا نام بنت حارث بن حبیب بن خزیمہ بن نصر بن مالک بن حسل بن عامر ہے اور ان کی والدہ کا نام بنت سعید بن سہم ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15908]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (304/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15909
عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: رَأَيْتُ مُعَاوِيَةَ بِالْأَبْطَحِ أَبْيَضَ الرَّأْسِ وَاللِّحْيَةِ كَأَنَّهُ ثَلْجٌ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
اسحاق بن یسار بیان کرتے ہیں: میں نے ”ابطح“ کے مقام پر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفید تھے یوں جیسے برف ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15909]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15909]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (306/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 15910
وَعَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ قَالَ: كَانَ مُعَاوِيَةُ طَوِيلًا، أَبْيَضَ، أَجْلَحَ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ صَفْوَانَ بْنِ صَالِحٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
خالد بن معدان بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ طویل القامت گورے چٹے فرد تھے اور ان کے اطراف کے بال اڑے ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صفوان بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15910]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف صفوان بن صالح کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15910]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15911
وَعَنْ أَسْلَمَ - مَوْلَى عُمَرَ - قَالَ: قَدِمَ عَلَيْنَا مُعَاوِيَةُ وَهُوَ أَبْيَضُ النَّاسِ وَأَجْمَلُهُمْ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ مُسْلِمِ بْنِ جُنْدُبٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے غلام اسلم بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ ہمارے پاس تشریف لائے وہ سب سے زیادہ گورے چٹے اور سب سے زیادہ خوبصورت تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مسلم بن جندب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15911]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف مسلم بن جندب کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15911]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (305/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15912
وَعَنْ بَكَّارِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ قَالَ: قَالَ مُعَاوِيَةُ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنِّي. فَقَالَ مَعْدُ بْنُ يَزِيدَ: مَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ خَيْرًا لَهَا فِي دِينِهَا مِنْ مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -. وَمَا وَلَدَتْ قُرَشِيَّةٌ لِقُرَشِيٍّ شَرًّا لَهَا فِي دُنْيَاهَا مِنْكَ. قَالَ: وَلِمَ؟ قَالَ: لِأَنَّكَ عَوَّدْتَهَا عَادَةً كَأَنِّي بِهِمْ قَدْ طَلَبُوهَا مِنْ غَيْرِكَ، فَكَأَنِّي بِهِمْ صَرْعَى فِي الطَّرِيقِ. قَالَ: وَيْحَكَ! وَاللَّهِ إِنِّي لَأَكْتُمُهَا نَفْسَيْ كَذَا وَكَذَا. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ مُنْقَطِعٌ، وَمُحَمَّدُ بْنُ سَلَامٍ الْجُمَحِيُّ ضَعِيفٌ.
بکار بن محمد بن رافع بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا، جو دنیاوی اعتبار سے اُس عورت کے لئے مجھ سے زیادہ بہتر ہو۔ معد بن یزید نے کہا: کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے ایسے بچے کو جنم نہیں دیا جو دینی اعتبار سے اس خاتون کے لئے سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ بہتر ہو، اور کسی قریشی عورت نے کسی قریشی مرد کے بچے کو جنم نہیں دیا، جو دنیاوی اعتبار سے اس عورت کے لیے آپ سے زیادہ برا ہو، سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ انہوں نے کہا: اس کی وجہ یہ ہے کہ آپ نے اس (دنیا) کو عادت بنا لیا ہے، اور مجھے لگتا ہے کہ لوگ دنیا آپ کی بجائے کسی اور سے لینا چاہیں گے، اور اس وجہ سے وہ راہوں میں مارے گئے ہوں گے، تو انہوں نے کہا: تمہارا ستیاناس ہو، اتنے اتنے عرصے سے میں نے اسے اپنے لئے چھپا کے رکھا ہوا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس میں محمد بن سلام جمحی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15912]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند منقطع ہے اس میں محمد بن سلام جمحی نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15912]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (440/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15913
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: خَرَجَ مُعَاوِيَةُ مِنَ الشَّامِ يُرِيدُ مَكَّةَ، فَنَزَلَ مَنْزِلًا بَيْنَ مَكَّةَ وَالْمَدِينَةِ يُقَالُ لَهُ: الْأَبْوَاءُ، فَاطَّلَعَ فِي بِئْرِ عَادِيَةٍ فَأَصَابَتْهُ لِقْوَةٌ، فَأَجَدَّ السَّيْرَ حَتَّى دَخَلَ مَكَّةَ، وَأَتَاهُ الْحَاجِبُ فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، النَّاسُ بِالْبَابِ مَا أَفْقِدُ وَجْهًا. قَالَ: فَابْسُطْ لِي إِذًا. قَالَ: ثُمَّ دَعَا بِعِمَامَةٍ فَلَفَّ بِهَا رَأَسَهُ وَشِقَّ وَجْهَهُ، ثُمَّ خَرَجَ فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ، فَإِنْ أُعَافَى فَقَدْ عُوفِيَ الصَّالِحُونَ قَبْلِي، إِنِّي لِأَرْجُوَ أَنْ أَكُونَ مِنْهُمْ، وَإِنْ كَانَ مَرِضَ مِنِّي عُضْوٌ فَمَا أُحْصِيَ صَحِيحِي، وَإِنْ كَانَ وَجَدَ عَلَيَّ بَعْضُ خَاصَّتِكُمْ فَقَدْ كُنْتُ حَدَبًا عَلَى عَامَّتِكُمْ، وَمَا لِي أَنْ أَتَمَنَّى عَلَى اللَّهِ أَكْثَرَ مِمَّا أَعْطَانِي، فَرَحِمَ اللَّهُ رَجُلًا دَعَا لِي بِالْعَافِيَةِ. وَارْتَجَّتِ الْأَصْوَاتُ بِالدُّعَاءِ فَاسْتَبْكَى، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ: مَا يُبْكِيكَ يَا أَمِيَر الْمُؤْمِنِينَ؟! قَالَ: رَاجَعْتُ مَا كُنْتَ عَنْهُ عَزُوفًا، فَقَالَ: كَبُرَتْ سِنِّي، وَرَقَّ عَظْمِي، وَكَثُرَتِ الدُّمُوعُ فِي عَيْنِي، وَرُمِيتُ فِي أَحْسَنِي وَمَا يَبْدُو مِنِّي، وَلَوْلَا هَوًى مِنِّي فِي يَزِيدَ أَبْصَرَتُ قَصْدِي. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ الْهَمْدَانِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ شام سے نکلے، ان کا مکہ جانے کا ارادہ تھا، انہوں نے مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک جگہ پر پڑاؤ کیا، جس کا نام ”ابواء“ تھا، وہاں انہوں نے ایک کنویں میں جھانک کر دیکھا، تو انہیں لقوہ ہو گیا، انہوں نے سفر تیز کیا اور مکہ پہنچ گئے، دربان ان کے پاس آیا اور بولا: اے امیر المؤمنین دروازے پر لوگ موجود ہیں اور تقریباً سبھی لوگ ہیں تو انہوں نے فرمایا: تم میرے لئے کوئی چیز بچھاؤ، پھر انہوں نے عمامہ منگوایا اور اسے اپنے سر پر لپیٹا اور چہرے کے ایک حصے پر لپیٹ لیا، پھر وہ نکلے، انہوں نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کی، پھر انہوں نے فرمایا: امابعد! اگر مجھے عافیت ملتی ہے تو مجھ سے پہلے نیک لوگوں کو بھی عافیت دی گئی اور مجھے یہ امید ہے کہ میں بھی نیک لوگوں میں ایک ہوؤں گا، اگر میرا کوئی عضو بیمار ہو جاتا ہے تو میں اپنے صحیح حصے کو شمار نہیں کروں گا، اور اگر تم میں سے کچھ لوگ میرے خلاف چیز محسوس کرتے ہیں، تو میں تمہارے عمومی لوگوں کی دیکھ بھال کرنے والا ہوں اور مجھے کیا حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے جو کچھ عطا کیا ہے، میں اللہ تعالیٰ سے اس سے زیادہ کی تمنا کروں؟ تو اللہ تعالیٰ اس شخص پر رحم کرے جو میرے لئے عافیت کی دعا کرتا ہے، تو لوگوں کی دعاؤں سے آواز کی گونج پیدا ہوئی، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ رونے لگے، تو مروان نے ان سے دریافت کیا: اے امیر المؤمنین! آپ کیوں رو رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: میں نے اس چیز کی طرف رجوع کر لیا ہے جس سے میں بے رغبت رہا کرتا تھا، انہوں نے فرمایا: میری عمر زیادہ ہو گئی ہے، میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں، میری آنکھوں سے آنسو بکثرت جاری ہوتے ہیں اور میری اچھی چیزوں اور میری طرف سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے اس پر الزام لگایا گیا ہے، اگر یزید کے بارے میں میری خواہش نہ ہوتی تو میں اپنے مقصود کے بارے میں بصیرت رکھتا ہوں۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہمدانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15913]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی محمد بن حسن بن ابویزید ہمدانی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15913]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (306/19)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 15914
وَعَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سَعِيدِ بْنِ الْعَاصِ: أَنَّ مُعَاوِيَةَ أَخَذَ الْإِدَاوَةَ بَعْدَ أَبِي هُرَيْرَةَ يَتْبَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاشْتَكَى أَبُو هُرَيْرَةَ، فَبَيْنَا هُوَ يُوَضِّئُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَفَعَ رَأْسَهُ إِلَيْهِ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". قَالَ: فَمَا زِلْتُ أَظُنُّ أَنِّي مُبْتَلًى بِعَمَلٍ لِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى ابْتُلِيتُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَهُوَ مُرْسَلٌ، وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى فَوَصَلَهُ فَقَالَ فِيهِ: عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" تَوَضَّؤُوا". قَالَ: فَلَمَّا تَوَضَّؤُوا نَظَرَ إِلَيَّ فَقَالَ:" يَا مُعَاوِيَةُ، إِنْ وُلِّيتَ أَمْرًا فَاتَّقِ اللَّهَ وَاعْدِلْ". وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ. وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَقَالَ فِي الْأَوْسَطِ:" فَاقْبَلْ مِنْ مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزْ عَنْ مُسِيئِهِمْ". بِاخْتِصَارٍ. وَرِجَالُ أَحْمَدَ وَأَبِي يَعْلَى رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سعید بن عمرو بن سعید بن العاص بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے پانی کا برتن (لوٹا) لیا اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہتے تھے، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیمار ہو گئے، ایک مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، وضو کرنے کے دوران سر اٹھا کر دو مرتبہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی طرف دیکھا اور پھر یہ فرمایا: ”اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بن جاؤ تو اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا۔“ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس کے بعد مجھے مسلسل یہ امید رہی کہ میں حکومت حاصل کروں گا، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا، یہاں تک کہ میں اس آزمائش میں مبتلاء ہوا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں
یہ روایت ”مرسل“ ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”موصول“ (متصل سند والی) روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ وضو کرو! راوی کہتے ہیں: جب لوگوں نے وضو کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بنے، تو تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا“۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا، اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“ انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15914]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، روایت کے یہ الفاظ ان کے نقل کردہ ہیں
یہ روایت ”مرسل“ ہے،
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے ”موصول“ (متصل سند والی) روایت کے طور پر نقل کی ہے، انہوں نے اس میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ وضو کرو! راوی کہتے ہیں: جب لوگوں نے وضو کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میری طرف دیکھا اور ارشاد فرمایا: اے معاویہ! اگر تم حکومت کے نگران بنے، تو تم اللہ سے ڈرتے رہنا اور عدل سے کام لینا“۔۔۔۔۔۔۔ باقی روایت حسب سابق ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے، انہوں نے معجم اوسط میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں: ”تم اُن کے اچھے فرد کی اچھائی کو قبول کرنا، اور ان کے برے فرد سے درگزر کرنا۔“ انہوں نے اسے اختصار کے ساتھ نقل کیا ہے امام أحمد اور امام ابویعلیٰ کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15914]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 16486، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4162/1، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2225»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 15915
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ أُمِّ حَبِيبَةَ مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَقَّ الْبَابَ دَاقٌّ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" انْظُرُوا مَنْ هَذَا". قَالُوا: مُعَاوِيَةُ قَالَ:" ائْذَنُوا". وَدَخَلَ وَعَلَى أُذُنِهِ قَلَمٌ يَخُطُّ بِهِ، فَقَالَ:" مَا هَذَا الْقَلَمُ عَلَى أُذُنِكَ يَا مُعَاوِيَةُ؟". قَالَ: قَلَمٌ أَعْدَدْتُهُ لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ، فَقَالَ:" جَزَاكَ اللَّهُ عَنْ نَبِيِّكَ خَيْرًا، وَاللَّهِ مَا اسْتَكْتَبْتُكَ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - وَمَا أَفْعَلُ مِنْ صَغِيرَةٍ وَلَا كَبِيرَةٍ إِلَّا بِوَحْيٍ مِنَ اللَّهِ - عَزَّ وَجَلَّ - كَيْفَ بِكَ لَوْ قَمَصَكَ اللَّهُ قَمِيصًا - يَعْنِي الْخِلَافَةَ -؟". فَقَامَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ فَجَلَسَتْ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّ اللَّهَ مُقَمِّصٌ أَخِي قَمِيصًا؟ قَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنَّ فِيهِ هَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ، وَهَنَّاتٍ". فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَادْعُ اللَّهَ لَهُ. فَقَالَ:" اللَّهُمَّ اهْدِهِ بِالْهُدَى، وَجَنِّبْهُ الرَّدَى، وَاغْفِرْ لَهُ فِي الْآخِرَةِ وَالْأُولَى". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ السَّرِيُّ بْنُ عَاصِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کا مخصوص دن آیا، تو ایک دن کسی نے دروازے پر دستک دی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ دیکھو کہ کون ہے؟ لوگوں نے بتایا: معاویہ ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اندر آنے کی اجازت دو! وہ اندر آئے، ان کے کان پر قلم لگا ہوا تھا جس کے ذریعے وہ لکھتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے معاویہ! تمہارے کان پر قلم کیوں رکھا ہوا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ قلم ہے، جسے میں نے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے تیار رکھا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے نبی کی طرف سے جزائے خیر دے، اللہ کی قسم! میں نے تمہیں اللہ کی وحی کی بنیاد پر ہی کاتب مقرر کیا ہے، اور میں جو بھی چھوٹا، یا بڑا کام کرتا ہوں، تو وہ اللہ کی وحی کے تابع ہوتا ہے، اس وقت تمہارا کیا عالم ہو گا کہ جب اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص پہنائے گا؟ راوی کہتے ہیں: یعنی خلافت نصیب کرے گا، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا اٹھیں اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آ کر بیٹھ گئیں، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا اللہ تعالیٰ میرے بھائی کو قمیص پہنائے گا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! لیکن اس میں کچھ خامیاں ہوں گی، تو سیدہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے اس کے لئے دعا کیجئے! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اللہ! تو اسے ہدایت نصیب کرنا، اور اسے برائیوں سے الگ رکھنا اور آخرت میں اور دنیا میں اس کی مغفرت کرنا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15915]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سری بن عاصم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15915]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1859)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1859»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 15916
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُسْرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - اسْتَأْذَنَ أَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ فِي أَمْرٍ، فَقَالَ:" أَشِيرُوا عَلَيَّ". فَقَالَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ:" أَشِيرُوا عَلَيَّ". فَقَالَا: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَعْلَمُ. فَقَالَ:" ادْعُوَا لِي مُعَاوِيَةَ". فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ: أَمَا كَانَ فِي رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَرَجُلَيْنِ مِنْ قُرَيْشٍ مَا يَنْفُذُونَ أَمْرَهُمْ حَتَّى بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى غُلَامٍ مِنْ غِلْمَانِ قُرَيْشٍ؟!، فَلَمَّا وَقَفَ بَيْنَ يَدَيْهِ قَالَ:" أَحْضِرُوهُ أَمْرَكُمْ - أَوْ أَشْهِدُوهُ أَمْرَكُمْ - ; فَإِنَّهُ قَوِيٌّ أَمِينٌ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارِ اعْتِرَاضِ أَبِي بَكْرٍ وَعُمَرَ، وَرِجَالُهُمَا ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ، وَشَيْخُ الْبَزَّارِ ثِقَةٌ، وَشَيْخُ الطَّبَرَانِيِّ لَمْ يُوَثِّقْهُ إِلَّا الذَّهَبِيُّ فِي الْمِيزَانِ، وَلَيْسَ فِيهِ جَرْحٌ مُفَسَّرٌ، وَمَعَ ذَلِكَ فَهُوَ حَدِيثٌ مُنْكَرٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا عبدالله بن بسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کسی معاملے کے بارے میں مشورہ مانگا، آپ نے فرمایا: مجھے مشورہ دو! تو ان دونوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ مجھے مشورہ دو! تو ان دونوں نے عرض کی: اللہ اور اس کا رسول زیادہ بہتر جانتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: معاویہ کو میرے پاس بلا کے لاؤ، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قریش سے تعلق رکھنے والے دو افراد میں وہ چیز نہیں ہے کہ جس کے ذریعے وہ اپنے فیصلے کو نافذ کر سکیں؟ یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کے ایک لڑکے کو پیغام بھیج دیا ہے، جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے آئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے اپنے معاملے میں شامل رکھو (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے) کیونکہ یہ قوی ہے اور امین ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے صرف اختصار کے ساتھ یہ بات نقل کی ہے: کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اعتراض کیا۔۔۔۔۔۔۔ ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے، امام بزار کے استاد ثقہ ہیں امام طبرانی کے استاد کی، امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں توثیق کی ہے، اس کے علاوہ کسی نے اس کی توثیق نہیں کی، لیکن اس کے بارے میں کوئی مفسر جرح نہیں ہے اور اس کے علاوہ یہ حدیث منکر ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15916]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور امام بزار نے صرف اختصار کے ساتھ یہ بات نقل کی ہے: کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اعتراض کیا۔۔۔۔۔۔۔ ان دونوں کے رجال ثقہ ہیں اور اس کے بعض راویوں میں اختلاف پایا جاتا ہے، امام بزار کے استاد ثقہ ہیں امام طبرانی کے استاد کی، امام ذہبی نے ”میزان الاعتدال“ میں توثیق کی ہے، اس کے علاوہ کسی نے اس کی توثیق نہیں کی، لیکن اس کے بارے میں کوئی مفسر جرح نہیں ہے اور اس کے علاوہ یہ حدیث منکر ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15916]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2721)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ رجال
حدیث نمبر: 15917
وَعَنِ الْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" اللَّهُمَّ عَلِّمْ مُعَاوِيَةَ الْكِتَابَ وَالْحِسَابَ، وَقِهِ الْعَذَابَ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَأَحْمَدُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْحَارِثُ بْنُ زِيَادٍ وَلَمْ أَجِدْ مَنْ وَثَّقَهُ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهُ غَيْرُ يُونُسَ بْنِ سَيْفٍ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ وَفِي بَعْضِهِمْ خِلَافٌ.
سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: ”اے اللہ! تو معاویہ کو کتاب اور حساب کا علم عطا فرما، اور اسے عذاب سے بچانا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث بن زیاد ہے، میں نے ایسا کوئی فرد نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو اور یونس بن سیف کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15917]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور امام أحمد نے ایک طویل حدیث میں نقل کی ہے اور امام طبرانی نے بھی نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حارث بن زیاد ہے، میں نے ایسا کوئی فرد نہیں پایا جس نے اس کی توثیق کی ہو اور یونس بن سیف کے علاوہ اور کسی نے اس سے روایت نقل نہیں کی ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں، اس کے بعض راویوں کے بارے میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 15917]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2723) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (251/18) اخرجه احمد فى المسند (126/4)، أخرجه مسند أحمد برقم: 16702، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 1938، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 7210»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف