🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

359. بَابٌ فِي وَفَيَاتِ جَمَاعَةٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَمَوَالِيدِهِمْ، وَآخِرِ مَنْ مَاتَ مِنْهُمْ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - .
صحابہ کرام کی ایک جماعت کے سن وفات اور ان کے سن پیدائش کا تذکرہ اور ان میں آخر میں، وفات پانے والے حضرات کا تذکرہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16336
- وَقَالَ الطَّبَرَانِيُّ: عُثْمَانُ بْنُ عَامِرِ بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ بْنِ كَعْبِ بْنِ لُؤَيِّ بْنِ غَالِبِ بْنِ فِهْرِ بْنِ مَالِكٍ أَبُو قُحَافَةَ، أَسْلَمَ يَوْمَ الْفَتْحِ، وَتُوُفِّيَ سَنَةَ أَرْبَعَ عَشْرَةَ بَعْدَ أَبِي بَكْرٍ بِسَنَةٍ، وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعٍ وَتِسْعِينَ سَنَةً، وَوَرِثَ أَبَا بَكْرٍ هُوَ وَأُمُّهُ سَلْمَى بِنْتُ صَخْرِ بْنِ عَامِرِ بْنِ عَمْرِو بْنِ كَعْبِ بْنِ سَعْدِ بْنِ تَيْمِ بْنِ مُرَّةَ..
امام طبرانی بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لؤی بن غالب بن فہر بن مالک (یعنی) سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ۔ یہ فتح مکہ کے دن مسلمان ہوئے تھے اور ان کا انتقال 14 ہجری میں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے انتقال کے ایک سال بعد ہوا تھا، انتقال کے وقت ان کی عمر 94 سال تھی، یہ اور ان کی والدہ سلمیٰ بنت صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے وارث بنے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16336]

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16337
وَعَنْ أَبِي مُسْهِرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ الْعِرْبَاضُ بْنُ سَارِيَةَ بِالشَّامِ فِي خِلَافَةِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَرْوَانَ سَنَةَ خَمْسٍ وَسَبْعِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
ابومسہر بیان کرتے ہیں: سیدنا عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کا انتقال شام میں، عبدالملک بن مروان کے عہد خلافت میں 75 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16337]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16338
وَبِسَنَدِهِ قَالَ: مَاتَ أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ قَيْسٍ السُّلَمِيُّ - وَهُوَ مِنْ مُرَادٍ - سَنَةَ اثْنَتَيْنِ وَسَبْعِينَ، وَأَسْلَمَ قَبْلَ وَفَاةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِسَنَتَيْنِ.
اسی سند کے ساتھ انہوں نے یہ بات بیان کی ہے: سیدنا ابوعبیدہ بن قیس رضی اللہ عنہ سلمی، جن کا تعلق مراد قبیلے سے ہے، ان کا انتقال 72 ہجری میں ہوا تھا اور انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال سے، دو سال پہلے اسلام قبول کیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16338]

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16339
- [وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ أَبُو عَبْسِ بْنُ جَبْرٍ بِالْمَدِينَةِ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَثَلَاثِينَ، وَسِنُّهُ سَبْعُونَ سَنَةً، فَصَلَّى عَلَيْهِ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ، وَنَزَلَ فِي قَبْرِهِ أَبُو بُرْدَةَ بْنُ نِيَارٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ، وَسَلَمَةَ بْنَ وَقْشٍ، وَاسْمُ أَبِي عَبْسٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بِنُ جَبْرٍ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوعبس بن جبر رضی اللہ عنہ کا انتقال مدینہ منورہ میں 34 ہجری میں ہوا تھا، اس وقت ان کی عمر 70 سال تھی، سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی تھی، سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ اور سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمہ بن وقش رضی اللہ عنہ ان کی قبر میں اترے تھے، سیدنا ابوعبس رضی اللہ عنہ کا نام ”عبدالرحمن بن جبر“ رضی اللہ عنہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16339]

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16340
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ، وَدُفِنَ بِالْحَبَشِيِّ مِنْ مَكَّةَ عَلَى بَرِيدٍ فِي آخِرِ سَنَةِ خَمْسٍ وَخَمْسِينَ، أَوْ سِتٍّ وَخَمْسِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، انہیں مکہ سے ایک برید کے فاصلے پر موجود ”حبشی“ نامی جگہ پر دفن کیا گیا، یہ 55 ہجری یا 56 ہجری کی بات ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16340]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16341
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ قَالَ: تُوُفِّيَ عَمْرُو بْنُ حَزْمٍ الْأَنْصَارِيُّ سَنَةَ أَرْبَعٍ وَخَمْسِينَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
محمد بن اسحاق بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن حزم انصاری رضی اللہ عنہ کا انتقال 54 ہجری میں ہوا تھا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16341]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16342
وَعَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: بَعَثَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ أَوَّلَ مَا بَعَثَ إِلَى الْكُوفَةِ أَبَا عُبَيْدَةَ الثَّقَفِيَّ: أَبَا الْمُخْتَارِ فَقُتِلَ، فَبَعَثَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ، ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ قُتِلَ عُمَرُ.
فَلَمَّا وَلِيَ عُثْمَانُ بَعَثَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ إِلَى الْكُوفَةِ، فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ الْوَلِيدَ بْنَ عُقْبَةَ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ سَعِيدَ بْنَ الْعَاصِ فَمَكَثَ خَمْسَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، وَبَعَثَ أَبَا مُوسَى الْأَشْعَرِيَّ فَمَكَثَ سَنَةً ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ قُتِلَ عُثْمَانُ فَكَانَتِ الْفِتْنَةُ.
ثُمَّ كَانَ أَوَّلُ مَنْ أَمَّرَهُ مُعَاوِيَةُ عَلَى الْكُوفَةِ الْمُغِيرَةَ بْنَ شُعْبَةَ، فَمَكَثَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ، ثُمَّ بَعَثَ زِيَادَ بْنَ أَبِيهِ، فَمَكَثَ أَرْبَعَ سِنِينَ ثُمَّ مَاتَ، فَبَعَثَ الضَّحَّاكَ بْنَ قَيْسٍ، فَمَكَثَ ثَلَاثَ سِنِينَ ثُمَّ نَزَعَهُ، ثُمَّ بَعَثَ النُّعْمَانَ [ بْنَ بَشِيرٍ، فَمَكَثَ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ، ثُمَّ هَلَكَ مُعَاوِيَةُ وَكَانَتْ الْفِتْنَةُ، ثُمَّ كَانَ أَمْرُ مُسِلْمِ بْنِ عَقِيلٍ ] وَأَصْحَابِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ غَيْرُ وَاحِدٍ ضَعِيفٍ، وَوُثِّقُوا.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کوفہ کی طرف جب پہلی مہم روانہ کی تھی، اس میں سیدنا ابوعبیدہ ثقفی ابومختار رضی اللہ عنہ کو بھیجا تھا، وہ شہید ہو گئے، پھر انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ وہاں پانچ سال ٹھہرے رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا، پھر سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ ایک سال ٹھہرے رہے، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا، پھر سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ ایک سال وہاں ٹھہرے رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے، جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے تو انہوں نے سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کو کوفہ بھیجا، وہ ایک سال وہاں رہے، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ پانچ سال وہاں گورنر رہے، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا سعید بن العاص رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ پانچ سال وہاں گورنر رہے، پھر انہوں نے ان کو اس عہدے سے ہٹا دیا، پھر انہوں نے وہاں سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ ایک سال وہاں گورنر رہے، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا، پھر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ شہید ہو گئے اور پھر فتنہ شروع ہو گیا۔
جب سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے عہد خلافت کا آغاز ہوا، تو انہوں نے سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کو کوفہ گورنر مقرر کیا، وہ چار سال تک اس عہدے پر فائز رہے، پھر ان کا انتقال ہو گیا، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ نے زیاد کو کوفہ کا گورنر مقرر کیا، وہ چار سال رہا پھر وہ مر گیا، پھر انہوں نے سیدنا ضحاک بن قیس رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ تین سال تک گورنر رہے، پھر انہیں ان کے عہدے سے ہٹا دیا، پھر انہوں نے سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کو بھیجا، وہ چار ماہ تک گورنر رہے، پھر سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کا انتقال ہو گیا، اور فتنہ آ گیا، پھر سیدنا مسلم بن عقیل رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کا واقعہ پیش آیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک سے زیادہ ایسے ضعیف راوی ہیں، جن کی توثیق کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16342]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (367/20)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16343
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: قُتِلَ سَعْدُ بْنُ عُبَيْدٍ بِالْقَادِسِيَّةِ سَنَةَ سِتَّ عَشْرَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
محمد بن عبداللہ بن نمیر بیان کرتے ہیں: سیدنا سعد بن عبید رضی اللہ عنہ سن 16 ہجری میں جنگ قادسیہ میں شہید ہوئے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16343]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5490)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16344
وَعَنْ يَحْيَى بْنِ بُكَيْرٍ قَالَ: تُوُفِّيَ سَهْلُ بْنُ سَعْدٍ، وَيُكَنَّى أَبَا الْعَبَّاسِ بِالْمَدِينَةِ سَنَةَ إِحْدَى وَتِسْعِينَ، وَسِنُّهُ تِسْعٌ وَتِسْعُونَ سَنَةً.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ.
یحیی بن بکیر بیان کرتے ہیں: سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ جن کی کنیت ”ابوعباس“ تھی، ان کا انتقال مدینہ منورہ میں 91 میں ہجری میں ہوا اس وقت ان کی عمر 99 برس تھی۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16344]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5651)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16345
- وَرُوِيَ نَحْوُهُ عَنِ ابْنِ نُمَيْرٍ.
انہوں نے ابن نمیر کے حوالے سے اس کی مانند روایت نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْمَنَاقِبِ/حدیث: 16345]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5652)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں